وکلا کی ناکام تحریک

مغزل

محفلین
شکریہ بھائی۔
اپ اپنی رائے میں ازاد ہیں۔ میں‌اپنی۔
میں‌کسی پر انگلی نہیں اٹھارہا۔ اپ جب بات سمجھ میں‌ائے تو جواب لکھا کیجیے۔

معاف کیجئے گا ۔۔۔
وہ رائے جس سے عمومی سطح پر دل آزاری و دل شکنی ہو ۔۔۔
اس میں آپ آزاد نہیں ہیں اور نہ ہم۔۔۔۔
(یہ بات ذہن کے سامنے والے گوشے میں محفوظ کرلیجئے)
وگرنہ ڈنمارک اور دیگر ممالک بھی ہمارے نبی کی شان میں گستاخی کرکے
یہی '’’ آزادئ اظہارِ رائے ‘‘' کا ڈھول پیٹتے ہیں ۔۔۔

امید ہے میری معروضات سے آپ اب بھی متشفی نہ ہوئے ہونگے۔۔
والسلام
 
میں‌نے کب کسی کی دل آزاری کی ہے؟
"آزادی اظہار رائے" ظاہر ہے بے محابا نہیں ہونی چاہیے خصوصا کسی کے مذھبی خیالات کا مذاق نہیں‌اڑانا چاہیے۔ یہ تو ہمارے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات ہیں‌۔ خلاصا دوسرے کی جھوٹے بتوں کو بھی برابھلا نہ کہو۔
 
گرو جی

اچھا بھائی میں نے ہار مان لی اور پی پی جیت گئے مگر خدا کے لئے اب اس بحث کو ختم کردیں
مہربانی ہو گی
شکریہ
 
ناکام لانگ مارچ کے حوالے سے ایک بڑے مزے کا کالم نذیر ناجی نے لکھا ہے
col5.gif

جنگ
 
مغزل

محفلین
یہ غلط ہے کہ ہندوستان سے برٹش کے جانے کا باعث وکلا تھے۔ وکلا تو تاج برطانیہ کو رواں‌رکھنے کا ایک پرزہ تھے۔ ہندوستان سے برطانیہ کے جانے کا سبب ایک طویل عمل تھا جس میں‌ دوسری جنگ عظیم اور جاپان کے حملے اور جرمنی کی فتوحات تھیں جن کا مقابلہ کرتے ہوئے برطانیہ کی عملداری اپنی کالونیز پر کمزور ہوگئی۔ لہذا اپنی طاقت کو برقرار رکھنے کے لیے برطانیہ نے اپنی سلطنت محدود رکھنی مناسب سمجھی۔یہ وکلا بشمول محمد علی جناح اسی تاج برطانیہ کی پرزے تھے۔

یہ ملاحظہ کیجیے آپ نے قائدِ اعظم کے بارے میں کیا واہی تباہی ۔۔۔۔۔ ہے۔
کیا ثبوت ہے اس بات کا ۔۔۔ اور آپ کا کیا قد ہے ؟ کہ آپ الزام تراشیاں فرماتے پھریں۔۔
۔۔۔۔ میں نے آج تک میر صادق و میر جعفر کا نام ہی سنا تھا ۔۔ ان کی شبیہ آپ میں نظر آرہی ہے۔۔۔
 
دوست

محفلین
ان کی آنکھوں پر پی پی پی کی عینک چڑھی ہوئی ہے سو ہر طرف ہرا ہرا ہی نظر آتا ہے۔ شاہ سے بڑھ کر شاہ کے وفاداروں‌ نے ہی آج ان جاگیرداروں اور نام نہاد جمہوریت پسندوں‌ کو ہمارے سروں پر بٹھا رکھا ہے۔ اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اقتدار ان کا اور ان کی اولاد کا بنیادی اور پیدائشی حق اور ان کا ہر فرمان صحیح بخاری میں درج کرنے کے قابل ہے۔
 
کاشف رفیق

محفلین
جو پارٹی اپنے ایک لیڈر کی وفات کے بعد جمہوریت کو روندتے ہوئے ایک خاندان (بلکہ صرف اس کا نام یعنی بھٹو( استعمال کرتے ہوئے ایک نئے لیڈر کو چُنے (یہ اللہ ہی جانتا ہے کا یہ کیسا چناؤ تھا( تو وہ ملک میں کیسے جمہوریت لانے کی بات کرسکتی ہے۔ پہلے اپنا گھر سیدھا ہو تو معاشرتی تبدیلی لانے کی بات کی جانی چاہیئے۔ پارٹی لیڈر کے چناؤ میں پی پی پی کا طرز عمل صاف آمرانہ نظر آتا ہے۔

آپ صرف یہ بتایئے کہ پی پی پی کسی ایک خاندان کی جاگیر ہے؟ کیا پی پی پی کا لیڈر ہمیشہ ایک خاندان (بھٹو( سے ہونا لازمی ہے؟
 
یہ واہی تباہی ہے؟
اچھا یہ بتایے کہ محمد علی جناح کہاں پریکٹس کرتے تھے کیا مریخ میں؟
ظاہر ہے کہ نہیں۔ تو پھر وہ تاج برطانیہ کی عملداری میں‌ برطانیہ کے قوانین کے تحت برطانیہ کی عدالتوں میں برطانیہ کے ججز کو "مائی لارڈ مائی لارڈ" کہتے ہوئے پریکٹس کرتے تھے یا نہیں؟
اگر محترم محمدعلی جناح برطانیہ کے سسٹم میں‌ہی کام کرتے تھے تو وہ کیا سلطنت عثمانیہ کے کل پرزے ہوئے؟
 
دوست نے کہا

اور
کاشف نے لکھا

یہ باتیں‌کسی اور تھریڈ میں‌کرتے ہیں۔ میں‌یہاں‌جوابات کا سلسلہ موقوف کرتا ہوں۔ پچھلی مرتبہ بھی صرف راسخ کو جواب دیا تھا اگر راسخ نے کچھ پوچھا تو یہاں لکھوں گا ورنہ
لانگ مارچ۔۔
میرا مطلب ہے خدا حافظ :)
 
مغزل

محفلین
یہ واہی تباہی ہے؟
اچھا یہ بتایے کہ محمد علی جناح کہاں پریکٹس کرتے تھے کیا مریخ میں؟
ظاہر ہے کہ نہیں۔ تو پھر وہ تاج برطانیہ کی عملداری میں‌ برطانیہ کے قوانین کے تحت برطانیہ کی عدالتوں میں برطانیہ کے ججز کو "مائی لارڈ مائی لارڈ" کہتے ہوئے پریکٹس کرتے تھے یا نہیں؟
اگر محترم محمدعلی جناح برطانیہ کے سسٹم میں‌ہی کام کرتے تھے تو وہ کیا سلطنت عثمانیہ کے کل پرزے ہوئے؟

یعنی آپ انگریز کے کل پرزے ہوئے ؟؟؟؟؟؟؟/
(آپ بھی انگریز کے زیرِ تسلط ملک میں کام کرتے ہیں‌)

آپ بھی پولیس والے کو ساب ساب کرتے ہیں ۔۔ جوقانون کا محافظ ہے اس قانون کا جوبرطانیہ ہمیں دے گیا تھا۔۔۔
(آپ بڑی تفصیل سے بات کرسکتے ۔۔ قبلہ میں آپ کو ثابت کردوں گا کہ اس ملک کا اپنا کوئی قانون نہیں ۔۔ برطانیہ کی کرم فرمائی ہے )

آپ کے جوابات کا انتظار رہے گا۔۔۔ اور یہ کوئی تُک نہ ہوئی کے آپ صرف راسخ کو جواب دیں گے۔۔۔ ”
جب ہماری بات سے اختلاف ہے تو جواب دینا بھی آپ پر فرض ہے ۔۔۔

آپ کے آنے کا انتظار رہے گا۔
 
اپ اس موضوع پر نئی تھریڈ شروع کریں میں‌جواب دوں گا انشاللہ۔ اج کل وقت بھی ہے۔
میں اپ سے متفق ہوں
ویسے میں پاکستان میں‌نہیں‌ رہتا۔
 
مغزل

محفلین
جب ہی تو آپ قائد اعظم اور پاکستان کے بارے میں گراں قدر خیالات رکھتے ہیں۔۔
بدیسی مرغی ۔۔ دیسی دانہ کیسے ہضم کر سکتی ہے۔۔۔
 
خرم

محفلین
مغل صاحب آپ تھوڑی سی زیادتی کر گئے۔ قائد اعظم کی بڑائی کے لئے یہی کافی کہ لوگ ان کے بنائے ہوئے ملک میں رہتے ہیں۔ ہمیں اور آپ کو ان کی حمایت میں اخلاق کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے۔ باقی عظیم لوگوں پر لوگ اعتراض کیا ہی کرتے ہیں۔ اس سے ان کی عظمت پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔
 
آداب خرم صاحب
یقیناً آج آپ سے پہلی بار شرفِ کلام حاصل ہورہا ہے۔۔(اب آتے ہیں موضوع کی جانب)
میں آپ سے وضاحت چاہوں گا کہ میں کیا زیادتی کرگیا ہوں ؟؟
یہ کسی اور کے لئے ہوگا۔۔۔ کہ اسی بات پر خوش رہے کہ وہ قائد کے بنائے ہوئے ملک میں رہے۔پاکستان آنے کیلئے میرے خاندان کے 80 افراد جب چلے تھے۔۔۔ تو ان میں سے بشمول 23 خواتین کے 67 افراد کی مثلہ کی ہوئی لاشیں 2 ستمبر 1947 کو ملی تھیں۔۔۔ آپ نے دیکھے کہاں ہیں وہ دن۔۔۔۔۔۔ بتائیں۔۔۔ 65 کی جنگ باقی ماندہ لوگوں میں سے 4 اور قربان کئے ہیں آپ نے اس ملک کی آبروپر۔۔۔۔۔ بتائیے۔۔۔۔ ؟؟؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ( یہ صرف ایک مثال ہے ۔۔ ایسی ایک لاکھ سترہ ہزار مثالیں اس ملک میں موجود ہیں ) ہم بھی یہ سوچ کر چپ رہتے کہ بس رہنے کو ملک چاہئے تھا سو مل گیا۔۔۔۔ ۔۔۔ تو بن گیا ملک ۔۔۔ قائد سمیت دیگر قائدین یہ سوچ کر چپ رہتے کہ ان کے رہنے کو گھر ہے ۔۔۔ تو ہم آج کبھی احمد آباد اور کبھی گجرات جیسے شہروں میں فسادات کے نتیجے میں کٹتے پھرتے۔۔۔قائد نے ہمیں یہ ملک اس لیے نہیں حاصل کرکے دیا تھا ، کہ ہم لوگ کبھی ایوب، کبھی یحیٰی کبھی ضیا اور کبھی مشرف کے ہاتھوں ٹکڑے کرواتے پھریں۔۔۔ اور نہ اس لئے دلوایا تھا کہ ہم۔۔۔ کیرم کھیلیں ، کرکٹ کھیلیں، رات بھر فرنگی دھنوں پر ناچیں اور۔۔۔۔ جے امریکہ جے برطانیہ اور جے کوریا جپتے پھریں۔۔۔اور خود اسی کی ذات(قائد) پر دشنام کے تیر برساتے پھریں جس نے اپنے آرام اور سکون کو تج کر یہ ملک حاصل کیاہے ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔( اور پھر اس کے ساتھ بھی کیا کیا سیاسی وابستگی رکھنے والوں نے کہ جاں بہ لب ہوا تو ایمبولینس میں آکسیجن نہیں تھی ۔۔۔ اور ایمبولینس بھی خراب ۔۔۔۔۔ جناب جن آپ کے جسم پر جب کھال بھی برائے نام ہو۔۔۔ پھیپھڑے جواب دے چکے ہوں۔۔ اور عمر آپ کی 55 سال ہو۔۔۔ میں دیکھوں گاکہ آپ کتنا کام کرتے ہیں۔۔۔ہم تو ایسے وقت میں دوسروں کے محتاج ہوتے ہیں۔۔۔ جناب۔۔۔۔ کسی کی مدد کرنا کیا معنی رکھتا ہے اس وقت۔۔۔اس ملک کا المیہ ہے کہ یہاں ہمت علی جیسے ہزاروں لوگ کھمبیوں کہ طرح بھی پیدا ہوئے ہیں جو اپنی پارٹی وابستگی میںملک کی نظریاتی و زمینی سرحدیں کھوکھلی کرتے پھرتے ہیں۔۔۔ جتنا یہ لوگ اپنی پارٹی سے مخلص ہوتے ہیں اس کا اگر ایک فی صد بھی ملک سے مخلص ہوجائیں۔۔ تو ہم بہت زیادہ نہیں 10 سال میں پچھلے 60سالوں کی گند صاف کرکے۔۔ ملک کو چہار دانگِ عالم میں ایک نمایاں حیثیت دے سکتے ہیں۔۔۔
بڑے لوگوں پر اعتراض ضرور کیا جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن گالی نہیں دی جاتی ۔۔۔ عمر فاروق قبول اسلام سے قبل کیا تھے ۔۔۔ لیکن بعد میں کیا ہوئے ۔۔۔ ہماری ہمت علی سے ایک ہی گزارش رہی کہ جناب انسان جب بدلنے پر آئے ۔۔۔ تو اس کا ماضی نہیں دہرانا چاہیئے ۔۔۔۔۔ میر ی رفتگ نسل سخت کافر تھی ۔۔ منگولیہ سے چلے تھے تو کلمہ گو ۔۔نہ تھے۔۔۔۔۔ اب اگر بعد میں ایمان لے آئے ہیں تو کیا میں اپنے باپ یا دادا کو یہ کہنے کا مجاز ہوںکہ مجھ سے اسلام پر بات مت کیجئے ۔۔۔ آپ کے پرُکھے تو سخت کافر تھے۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

بجلی کے جانے کا وقت ہے خرم صاحب۔
اس لیے باقی آئندہ
والسلام

ھُشیار فسادی نے وکلا تحریک کی طاقت پوری طرح سے توڑنے کے لیے ملک گیر دھرنے کا کام شروع کیا ہے۔ اس شخص نے وکلا وکلا کھیل کر اپنا الو سیدھا کیا اور اب یہ زرداری کی صدارت کا تجویز و تائید کنندہ بھی ہے۔ مگر اب وکلا تحریک کو پوری طرح‌سے پھس کرنے کے لیے ان کو ملک میں‌ ڈسپرس کررہا ہے۔ وکلا تنہائی میں‌جاکر مایوسی کا شکار ہوں گے۔ گروپس بنیں گے۔ کچھ ججز بحال ہوں‌گے۔ اور وکلا "چیف ترے جانثار بے شمار بے شمار" کی گنتی کرتے ہوئے عدالتوں کو سدھاریں گے ۔ مان گئے ھُشیاری بھئی۔
 
Top