وکی لائبریری کا اعلان چسپاں کریں

محمد وارث

لائبریرین
احمد ندیم قاسمی مرحوم کے مضامین کی کاپی رائٹ فری کتاب (میری نظر میں :) ) "تعلیم اور ادب و فن کے رشتے" نہ صرف محفل کی لائبریری پر مکمل ہوگئی ہے بلکہ وکی پر بھی منتقل ہو گئی ہے، الحمد اللہ۔

وکی پر اس کتاب کا ربط یہ ہے۔

اب مضامین کے سلسلے میں انشاءاللہ میں سر سید احمد کے مضامین کا انتخاب پیش کروں گا، ویسے تو محمد حسین آزاد کی کتاب "نیرنگِ خیال" پر بہت دل للچا رہا ہے لیکن کافی بڑی ہے اور دو حصوں میں ہے سو اسے مستقبل کیلیے اٹھا رکھا ہے، انشاءاللہ، بشرطِ زندگی۔
 
ماوراء

محفلین
روکا تو نہیں کہ شمشاد بھائی نے بھی درمیان میں کچھ مزید صفحات ٹائپ کیے تھے لیکن بس رمضان کے باعث سستی بہت زیادہ ہے۔ انشاء اللہ اسے دوبارہ اسی زور و شور سے شروع کرتے ہیں۔

تو آپ کو مزید 10 صفحات بھیج دوں؟:rolleyes::grin:
چلیں، پھر اب اسے جلدی ختم کریں۔ اور مجھے بھی شوق سے دس صفحے بھیج دیں۔

ماوراء،

اگر کسی طرح طلسم ہوشربا کی فہرستِ ابواب کے سکین شدہ پیجز مل جائیں تو اسکی بنیاد پر میں وکی پر اسکی نیویگیشن بنا دیتی ہوں۔ وکی پر نیویگیشن بننے کے بعد مل کر اس کتاب پر کام کرنا نسبتا آسان ہو جائے گا۔ انشاء اللہ۔

طلسم ہوشربا اردو زبان کا ایک بہت ہی قیمتی سرمایہ ہے اور مجھے بہت خوشی ہے کہ آپ نے اس کو چنا ہے۔

ضرور مہوش۔ میرا خیال ہے یہ فاتح کے پاس تصویری حالت میں ہے۔ انھیں میں نے کہا ہے کہ جی میل اکاؤنٹ میں فائلز اپلوڈ کر دیں۔ تاکہ سب کے لیے آسانی ہو جائے۔ جونہی فاتح فائلز بھجواتے ہیں تو یا تو میں آپ کو ابواب کی فہرست ٹائپ کر کے بھیج دیتی ہوں یا آپ خود کرنا چاہیں تو بھی ٹھیک ہے۔ نیویگیشن بن جائے تو واقعی بہت آسانی ہو جائے گی۔
نبیل بھائی نے اسے شروع کیا ہوا تھا۔ تو سوچا پہلے اسے مکمل کر ہی لیا جائے۔

فاتح۔۔۔۔فائلز ابھی تک نہیں بھیجیں۔۔۔؟؟:leaving:
 
فاتح

لائبریرین
چلیں، پھر اب اسے جلدی ختم کریں۔ اور مجھے بھی شوق سے دس صفحے بھیج دیں۔

ضرور مہوش۔ میرا خیال ہے یہ فاتح کے پاس تصویری حالت میں ہے۔ انھیں میں نے کہا ہے کہ جی میل اکاؤنٹ میں فائلز اپلوڈ کر دیں۔ تاکہ سب کے لیے آسانی ہو جائے۔ جونہی فاتح فائلز بھجواتے ہیں تو یا تو میں آپ کو ابواب کی فہرست ٹائپ کر کے بھیج دیتی ہوں یا آپ خود کرنا چاہیں تو بھی ٹھیک ہے۔ نیویگیشن بن جائے تو واقعی بہت آسانی ہو جائے گی۔
نبیل بھائی نے اسے شروع کیا ہوا تھا۔ تو سوچا پہلے اسے مکمل کر ہی لیا جائے۔

فاتح۔۔۔۔فائلز ابھی تک نہیں بھیجیں۔۔۔؟؟:leaving:

فی الحال تو عید کی نماز پڑھنے جا رہا ہوں۔ واپسی پر اگر کوئی مہمان نہ آیا تو بھیجتا ہوں۔:grin:
 
ماوراء

محفلین
ops.. واقعی آج تو عید ہے۔ چلیں ٹھیک ہے۔ جب فارغ ہوں۔ عید تو میری بھی ہے اور مجھے ہوش ہی نہیں رہا۔ صبح بھی ہو گئی۔:eek:
 
Top