مہوش علی
لائبریرین
مصنف کے نام کے بارے میں آپ لوگوں کی آراء
مصنف کے نام کا انتخاب کرتے وقت کچھ مشکل پیش آتی ہے۔ اس مشکل اور اسکے حل کے بارے میں میں نے ٹوٹوریل میں لکھا تھا۔ مگر بہتر ہے کہ آپ لوگ بھی اس بارے میں اپنی رائے دیں تاکہ چیز کو فائنل کیا جا سکے۔
مصنف کے نام کا انتخاب کرتے وقت کچھ مشکل پیش آتی ہے۔ اس مشکل اور اسکے حل کے بارے میں میں نے ٹوٹوریل میں لکھا تھا۔ مگر بہتر ہے کہ آپ لوگ بھی اس بارے میں اپنی رائے دیں تاکہ چیز کو فائنل کیا جا سکے۔
مصنف کا نام
مصنف کا نام دیتے وقت ایک مشکل یہ ہوتی ہے کہ مصنف کا “پہلا نام“ غیر معروف ہوتا ہے جبکہ “دوسرا نام“ مشہور ہوتا ہے۔ ہمارے پاس مصنفین کی فہرست نامی ایک زمرہ ہے۔ اب آپ مصنف کا جو نام بھی پہلے لکھیں گے، اسی نام کے حروف تہجی کے لحاظ سے یہ مصنفین کی فہرست میں شامل ہو جائے گا۔
مثال کے طور پر:
1۔ "علامہ محمد اقبال" لکھنے پر مصنفین کی فہرست میں یہ نام "ع" کے نیچے شامل ہو جائے گا۔ 2۔ "محمد اقبال" لکھنے پر مصنفین کی فہرست میں یہ نام "م" کے نیچے شامل ہو جائے گا۔
تو مسئلہ یہ ہے کہ مصنف کا نام کیسے لکھا جائے تاکہ قارئین کو یہ نام "مصنفین کی فہرست" میں ڈھونڈنے میں مشکل پیش نہ آئے۔
تو اسکا بہتر حل یہ ہے کہ آپ مصنف کا نام یوں دیں "اقبال، محمد (علامہ اقبال)"
زیادہ تر قارئین علامہ اقبال کا نام ڈھونڈنے کے لیے "اقبال" کے لفظ کا ہی انتخاب کریں گے۔ لیکن اگر صرف "اقبال، محمد" لکھا ہو تو انہیں کچھ شک ہو سکتا ہے، مگر اگر "اقبال، محمد (علامہ اقبال) لکھا ہو تو انہیں کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔
مزید یہ کہ کسی بھی نئے مصنف کا نام لکھنے سے پہلے دیکھ لیں کہ آیا اسکا نام پہلے سے ہی مصنفین کی فہرست میں موجود ہے یا نہیں۔