وکی لائبریری کا اعلان چسپاں کریں

فاتح

لائبریرین
مہوش بہن! آپ کی راہنمائی اور تعریف کا شکریہ۔
یہ نیا ماڈل تو کافی آسان ہے۔ "#[[/سرورق|سرورق]]" کی بجائے صرف "|سیکشن 1= سر ورق" نہایت آسان ہے۔ لیکن ایک سوال آ رہا ہے کہ اس نئے ماڈل میں فہرست کے عناوین پر نمبر شمار کیسے ڈالا جائے؟

نمبر شمار ڈالنے کا طریقہ معلوم ہو جائے تو میں "مقدمہ شعر و شاعری" کا ہیڈر بھی اسی نئے ماڈل سے بناتا ہوں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
مہوش بہن! آپ کی راہنمائی اور تعریف کا شکریہ۔
یہ نیا ماڈل تو کافی آسان ہے۔ "#[[/سرورق|سرورق]]" کی بجائے صرف "|سیکشن 1= سر ورق" نہایت آسان ہے۔ لیکن ایک سوال آ رہا ہے کہ اس نئے ماڈل میں فہرست کے عناوین پر نمبر شمار کیسے ڈالا جائے؟

نمبر شمار ڈالنے کا طریقہ معلوم ہو جائے تو میں "مقدمہ شعر و شاعری" کا ہیڈر بھی اسی نئے ماڈل سے بناتا ہوں۔


نمبر شمار بہت آسان ہے

"|سیکشن 12= باب 12: روح افزا"

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

|سیکشن 1= کے علاوہ ہم |سیکشن الف تا ی= بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ ترتیب یوں ہے:


|سیکشن ا= سر ورق
|سیکشن ب= ابتدائیہ
|سیکشن پ= تعارف
|سیکشن ت= انتساب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
|سیکشن 1= باب 1
|سیکشن 1= باب 2
|سیکشن 1= باب 3
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ماوراء

محفلین
بھئی فاتح آپکو شاباش

اور ماوراء آپکو بہت بہت شاباش:)

آپ دونوں نے دل خوش کر دیا ہے۔

میں نے باغ و بہار کی پی ڈی ایف بک تیار کی ہے جو آپ وکی پر باغ و بہار کی سائیٹ پر ہی سے ڈاؤنلوڈ کر سکتی ہیں۔ ذرا ایک نظر اس پر بھی ڈالئیے۔


تو ماوراء سسٹر،

اب آپکی نئی کتاب کونسی میدان میں آنے والی ہے؟ :)

نہیں نہیں، پہلے ہم باغ و بہار کا جشن منائیں گے اور اسکے بعد آپ اس سوال کا جواب دیجئیے گا۔

باقی سب اراکین سے بھی گذارش ہے کہ وہ ماوراء کو پیٹھ تھپتھپا کر گرمجوشی سے شاباشی دیں تاکہ مستقبل میں بھی ایسے کارنامے انجام دیتی رہیں۔

مہوش، میرا دو کلو تو آج خون بڑھ ہی گیا ہے۔:p فرزانہ سسٹر کے بعد آپ ہیں، جنہوں نے مجھے شاباش دی ہے۔ فرزانہ سسٹر سے پوچھتی رہی کہ کس بات کی شاباش دے رہی ہیں۔ لیکن انھوں نے بس اتنا ہی کہا کہ اردو ویب پر آپ بہت کام کر رہی ہیں۔:eek:میں نے ان کو یقین دلایا کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔ اگر واقعی کچھ کر رہی ہوتی تو اب تک مجھے کوئی اور شاباش دے چکا ہوتا۔ لیکن آپ کی شاباش کے بعد تو مجھے یقین ہو گیا ہے کہ فرزانہ سسٹر ٹھیک ہی شاباش دے رہی تھیں۔:p اصل میں شاباش کے بغیر کام کرنے کا بالکل بھی مزہ نہیں آتا۔:(

پی ڈی ایف بک میں بہت زبردست لگ رہی ہے۔ بیک گراؤنڈ بھی بہت اچھا لگ رہا ہے۔ مہوش، ابھی اس کتاب کی پروف ریڈنگ باقی ہے۔ اور اس میں یقیناً کافی غلطیاں ہوں گی۔ کیونکہ اس کی تصویری فائل (جس سے ہم نے دیکھ کر لکھی ہے) میں بھی کافی غلطیاں تھیں۔ کچھ الفاظ صحیح دکھائی بھی نہیں دے رہے تھے۔

باغ و بہار کا جشن۔۔۔ہممم۔۔ میں سوچ رہی تھی کہ یہ کتاب زیادہ بڑی نہیں تھی۔ اس لیے جشن نہیں مناتے اس کا۔ ویسے بھی جشن منانے میں کافی وقت ضائع ہو جاتا ہے۔ لیکن اگر کسی بڑے پراجیکٹ کے اختتام میں منائیں تو کوئی مضائقہ نہیں۔ آپ کا کیا خیال ہے؟

اگلی کتاب۔۔۔کتابیں تو بہت ہیں، لیکن اب میرا فوکس بھی کاپی رائٹ سے آزاد بکس پر ہی ہو گیا ہے۔ میں سوچ رہی تھی کہ طلسم ہو شربا شروع ہوئی ہوئی ہے۔ اسے مکمل کر لیں۔ فاتح کے پاس اس کی فائلز ہیں۔۔ہے نا فاتح؟
 

فاتح

لائبریرین
فائلیں تو جب چاہیں مل جائیں گی۔

آپ نو خوب یاد دلایا مجھے۔ قیصرانی صاحب نے مجھ سے طلسم ہوش ربا کے تمام حصے بھیجنے کو کہا تھا اور میں نے اب تک انہیں چار میں سے 2 حصے ہی بھیجے ہیں۔:(

اور ہاں طلسم ہوش ربا تو کافی بڑی کتاب ہے۔ اس سے پہلے وہ چھوٹا سا کتابچہ (مقدمہ شعر و شاعری) نہ مکمل کر لیا جائے۔
 

ماوراء

محفلین
فاتح، اگر آپ اردو محفل کے جی میل آئی ڈی میں فائلز بھیج دیں تو سب کے لیے آسانی ہو گی۔ جو لینا چاہے۔ اس طرح بانٹنے کا کام بھی آسان ہو جائے گا۔ محب نے آپ کو جی میل آئی ڈی کا بتایا تھا نا؟(جہاں ہم کتابوں کی فائلز اپلوڈ کرتے ہیں)
 

فاتح

لائبریرین
فاتح، اگر آپ اردو محفل کے جی میل آئی ڈی میں فائلز بھیج دیں تو سب کے لیے آسانی ہو گی۔ جو لینا چاہے۔ اس طرح بانٹنے کا کام بھی آسان ہو جائے گا۔ محب نے آپ کو جی میل آئی ڈی کا بتایا تھا نا؟(جہاں ہم کتابوں کی فائلز اپلوڈ کرتے ہیں)

جی بتایا تو تھا مگر۔۔۔ یہ کم بخت بڑھاپا کہ یاد رکھی جانے والی ہر چیز بھول جاتی ہے۔:grin:
لیکن ایک مسئلہ اور بھی ہے کہ طلسم ہوش ربا کے چار حصص کی فائلوں کا حجم 300 ایم بی سے بھی تجاوز کر جاتا ہے اور یہی وجہ تھی کہ قیصرانی صاحب کو بقیہ حصص اب تک ارسال نہیں کر سکا۔ لیکن جب اسے برقیانے کا آغاز کرنا ہو گا میں آہستہ روی سے سو / پچاس صفحات روزانہ اسی جی میل کے اکاؤنٹ میں رکھتا جاؤں گا۔
 

فاتح

لائبریرین
فاتح، تو مقدمہ شعر و شاعری کو روک کیوں دیا ہے؟؟ ضرور، اسے پہلے مکمل کر لیتے ہیں۔

روکا تو نہیں کہ شمشاد بھائی نے بھی درمیان میں کچھ مزید صفحات ٹائپ کیے تھے لیکن بس رمضان کے باعث سستی بہت زیادہ ہے۔ انشاء اللہ اسے دوبارہ اسی زور و شور سے شروع کرتے ہیں۔

تو آپ کو مزید 10 صفحات بھیج دوں؟:rolleyes::grin:
 
اگر کسی کے پاس کچھ تحاریر یا کتب ان۔پیج میں کمپوز پڑی ہوں تو یونیکوڈ میں ڈھالنے کے لیے مجھے بھیج دیں۔۔۔۔۔۔۔۔! ;)

اور فاتح بھائی! طلسم ہوشربا پر خصوصی توجہ دیں ازراہِ کرم۔۔۔! شدت سے انتظار ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
عمار یہ جادو تو کئ لوگوں کو آتا ہے۔ یعنی ان پیج سے کنورٹ کرنا۔یہ فائل میری نظر سے گزری تو تھی لیکن جہاں تک میرا خیال ہے ہر غزل یا قطعہ ایک الگ فریم میں تھا۔ اس لئے ایک ایک کر کے کنورٹ کرنا پڑے گا۔ اس قسم کی میرے پاس دو کتابیں ہیں لیکن اس طوالت کے کام کی وجہ سے ٹل جا رہی ہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
یہ فائل میری نظر سے گزری تو تھی لیکن جہاں تک میرا خیال ہے ہر غزل یا قطعہ ایک الگ فریم میں تھا۔ اس لئے ایک ایک کر کے کنورٹ کرنا پڑے گا۔

جی میرے پاس وہی فائلیں ہیں جن میں ہر غزل یا قطعہ الگ فریم میں لکھا ہوا ہے۔ اور کل 25 فائلیں ہیں کلیات بہادر شاہ ظفر کی۔

جی تو کیا ارادے ہیں عمار صاحب؟ کیا اب بھی آپ کا جذبۂ جہاد سلامت ہے؟;)
 
یہ الگ فریم سے کیا مراد ہے؟ کیا کسی نے ہر قطعہ اور رباعی الگ الگ ٹیکسٹ بکس بناکر لکھی ہے؟؟؟ :eek:
اگر ایسا بھی ہے تو بھیج دیں۔۔۔ تھوڑا تھوڑا کرکے ہو ہی جائے گا۔۔۔ بس وقت لگے گا۔۔۔۔۔۔!
 

مہوش علی

لائبریرین
بہتر طریقہ (میرے تجربے کے مطابق) یہ ہوتا ہے کہ انپیج کی ہی دو دریچے متوازی کھول لیے جائیں اور پھر پہلے انپیج کی ہی ایک فائل میں سارے قطعے\غزلیں کاپی پیسٹ کر کے مکمل فائل تیار کر لی جائے۔ اور پھر آخر میں اس مکمل انپیج فائل کو یونیکوڈ میں کنورٹ کر لیا جائے۔
 
بہت شکریہ۔ آپ نے مسئلہ کافی حد تک‌ آسان کردیا۔۔۔۔۔۔۔ فاتح بھائی! اب آپ بلا جھجک وہ فائلز مجھے بھیج دیں۔۔۔۔ میرا ای۔میل ایڈریس تو پتا ہے نا آپ کو؟ نہیں تو میری پروفائل سے دیکھ لیں۔ ہاٹ۔میل پر بھیجئے گا۔ شکریہ۔
 

مہوش علی

لائبریرین
ماوراء،

اگر کسی طرح طلسم ہوشربا کی فہرستِ ابواب کے سکین شدہ پیجز مل جائیں تو اسکی بنیاد پر میں وکی پر اسکی نیویگیشن بنا دیتی ہوں۔ وکی پر نیویگیشن بننے کے بعد مل کر اس کتاب پر کام کرنا نسبتا آسان ہو جائے گا۔ انشاء اللہ۔

طلسم ہوشربا اردو زبان کا ایک بہت ہی قیمتی سرمایہ ہے اور مجھے بہت خوشی ہے کہ آپ نے اس کو چنا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
بہتر طریقہ (میرے تجربے کے مطابق) یہ ہوتا ہے کہ انپیج کی ہی دو دریچے متوازی کھول لیے جائیں اور پھر پہلے انپیج کی ہی ایک فائل میں سارے قطعےغزلیں کاپی پیسٹ کر کے مکمل فائل تیار کر لی جائے۔ اور پھر آخر میں اس مکمل انپیج فائل کو یونیکوڈ میں کنورٹ کر لیا جائے۔
مزید آسان طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ ضروری نہیں کہ ان پیج کو ٹیکسٹ اکسپورٹ کرنے کی کمانڈ دی جائے۔ یہ محض آسکی ٹیکسٹ میں کنورٹ کر کے ٹیکسٹ فائل ہی بناتا ہے۔ اگر آُ ٕحض ونڈوز کلپ بورڈ میں کاپی کر کے برامد شدہ جنک ہی نوٹ پیڈ میں پیسٹ کرتے رہیں تو ایک فائل بن جاتی ہے۔ اسے آسکی ٹیکسٹ کے طور پر محفوظ کر لیں۔ اور پھر اس فائل کو شارق کے کنورٹر سے کنورٹ کر لیں۔ خیال رہے کہ دوسرے کنورٹرس بہت سے تصحیحات نہیں کرتے ہیں، اس لئے کام آسان کرنا ہے تو محض شارق کا کنورٹر استعمال کریں۔
 
Top