وجوہات کی نشاندہی کیجیئے گا پلیز
میں اپنا ذاتی مشاہدہ عرض کر سکتا ہوں۔
1- خواتین میں خود ہی کسی معاملے میں کسی سے بدگمان ہوجانے کی بڑی وجہ ان میں عام طور پر پایا جانے والا ڈیپریشن کا مرض ہوتا ہے۔ اور ڈیپریشن کی ایک اہم وجہ ان کی صحت کا ٹھیک نہ ہونا اور صحت کے مسائل کی ایک بڑی وجہ اپنی خوراک کی طرف توجہ نہ دینا ہے۔ اس کے علاوہ گھر کے کام کاج کی وجہ سے نیند کا پورا نہ ہونا۔ یاد رہے کہ خواتین کو مردوں کی نسبت زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور دودھ پلانے والی ماؤں کو زیادہ اور بہتر خوراک کی۔
مزید خواتین کو ڈائٹنگ کا شوق بھی ڈیپریشن کا مریض بنا سکتا ہے ایک تو کم خوراکی کی وجہ سے اور دوسرا ڈائٹنگ کے نتیجے میں چہرے سے رونق کے رخصت ہو جانے کی وجہ سے۔
2- حسد بھی ایک وجہ ہوسکتا ہے جس سے بدگمانیوں کو تقویت ملے۔ حسد کی وجہ سے ہم (مرد اور عورت دونوں) خوامخواہ کسی سے نفرت کرنے لگتے ہیں اور جب کسی سے نفرت کرنے لگتے ہیں محسود کے بارے میں معلوم ہونے والی کسی بھی منفی بات پر آسانی سے یقین کر لیتے ہیں۔
3- خود کو زیادہ عقلمند سمجھنے کی عادت بھی بغیر تحقیق کے محض گمان یا وہم کی بنیاد پر ہمیں غیر حقیقی منفی بات پر یقین کرنے پر اکساتی ہے اور رشتوں میں دراڑ ڈالنے کا سبب بن سکتی ہے۔