سیما علی

لائبریرین
آپ کی تمام باتیں بجا اور درست ہیں سیما آپا ۔
الحمدللہ کام سے ریٹائرمنٹ تو ابھی دور ہے اور زندگی سے تو تادمِ زندگی ریٹائر ہونا ممکن نہیں ۔ البتہ شاعری سے نیم ریٹائر ہوگیا ہوں کہ اب کہنے کو زیادہ کچھ باقی جو نہیں رہا ۔ :)
اتنی خوب صورت شاعری بھلا کیونکر ریٹائر ہوسکتی ہے بھیا، آپ
اضطراری و اختیاری طور پر اپنے تخلیقی عمل کا اظہار اسقدر بے ساختہ کرتے ہیں۔اور آپکی جدت و ندرتِ جس پر سب سر دھنتے ہیں۔
بھلا کیسے ریٹائر ہوگی ۔اور بہت کچھ کہنے کو ہے،ہماری ڈھیر ساری دعائیں آپکے لئیے۔:)
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
نین بھائی ، یہ ماچس کون سی استعمال کرتے ہیں آپ؟! :D
بس اپنی معلومات کے لئے پوچھ رہا ہوں ۔
یہ والی۔۔۔۔
matchbox-cards-sorry.jpg
 

فہد اشرف

محفلین
یہ تو بہت پیاری نظم ہے۔ ظہیر بھائی آپ نے اسے اتنے عرصے تک حبس بے جا میں رکھ کر ظلم کیا ہے۔ اب جلدی جلدی دوسری نظموں کو بھی اپنی کال کوٹھری سے نکال کر ثواب دارین حاصل کر لیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
جاسمن دِیدی ! یہ نظم آپ کی ہوئی ۔ میری طرف سے پوری اجازت ہے جہاں چاہیں اپنے نام سے سنادیں ۔
بہنوں کا مطالبہ کون رد کرسکتا ہے بھلا ؟ :):):)
دو تین نظمیں اس زمانے کی اور ہیں لیکن مجھے کچھ عام سی اور سطحی سی محسوس ہوتی ہیں ۔ آپ کو کسی دن بھیج دوں گا ۔ آپ خود ہی فیصلہ کرلیجئے گا کہ سوختنی ہیں یا نہیں ۔ :)

جزاک اللّہ خیرا کثیرا۔
نظم اپ کی ہے تو سمجھیں کہ میری ہے۔ :)
بھائیوں کی سب چیزوں پہ بہنوں کا پورا حق ہے بھئی۔:)
فیصلہ ہم خود کر لیں گے، آپ بھیجنے کا کشٹ اٹھائیں بس۔:)
دیکھیں آپ کا معیار بہت اعلیٰ ہے۔۔۔ کوئی شک نہیں۔ آپ بس یہ سوچ کے ہمیں بھیج دیں کہ جاسمن جیسے کئی محفلین کا معیار آپ کے معیار سے ادنیٰ ہے۔:D
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
جزاک اللّہ خیرا کثیرا۔
نظم اپ کی ہے تو سمجھیں کہ میری ہے۔ :)
بھائیوں کی سب چیزوں پہ بہنوں کا پورا حق ہے بھئی۔:)
فیصلہ ہم خود کر لیں گے، آپ بھیجنے کا کشٹ اٹھائیں بس۔:)
دیکھیں آپ کا معیار بہت اعلیٰ ہے۔۔۔ کوئی شک نہیں۔ آپ بس یہ سوچ کے ہمیں بھیج دیں کہ جاسمن جیسے کئی محفلین کا معیار آپ کے معیار سے ادنیٰ ہے۔:D
چار میں سے پہلے تین نکات سے پورا اتفاق کرتا ہوں ۔ چوتھے نکتے سے البتہ غیر متفق ہوں ۔ بات اعلیٰ یا ادنیٰ معیار کی قطعی نہیں ہے ۔ بس ایک دور تھا اور اس کے تقاضوں کے مطابق شاعری لکھی تھی ۔ اب وہ دور گذر گیا تو وہ شاعری مجھے کچھ سطحی سی محسوس ہوتی ہے ۔ اب اتنی ساری سنجیدہ اور "فکر انگیز" غزلیں لگانے کے بعد ان نظموں کا لگانا کچھ ایسے لگتا ہے جیسے بریانی، قورمہ شیر مال وغیرہ کھانے کے بعد کھیر کے بجائے بینگن کا بھُرتا پیش کردیا جائے ۔:D

جاسمن دِیدی ، ان شاء اللہ آپ کو کل پرسوں تک دو تین نظمیں ٹائپ کرکے بھیجتا ہوں ۔ :):):)
 

جاسمن

لائبریرین
بس ایک دور تھا اور اس کے تقاضوں کے مطابق شاعری لکھی تھی ۔ اب وہ دور گذر گیا تو وہ شاعری مجھے کچھ سطحی سی محسوس ہوتی ہے ۔ اب اتنی ساری سنجیدہ اور "فکر انگیز" غزلیں لگانے کے بعد ان نظموں کا لگانا کچھ ایسے لگتا ہے جیسے بریانی، قورمہ شیر مال وغیرہ کھانے کے بعد کھیر کے بجائے بینگن کا بھُرتا پیش کردیا جائے
آپ اس دور کے ظہیر کو پیار سے کیوں نہیں دیکھتے! اسے کیوں نہیں اپناتے! بچپن کے دور کے کمالات کو بھی کہیں چھپنا چاہیے کجا یہ کہ جوانی کے دور کی شاعری۔:)
جاسمن دِیدی ، ان شاء اللہ آپ کو کل پرسوں تک دو تین نظمیں ٹائپ کرکے بھیجتا ہوں ۔ :)
ضرور:)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بچپن کے دور کے کمالات کو بھی کہیں چھپنا چاہیے کجا یہ کہ جوانی کے دور کی شاعری۔
کچھ اسی طرح کے قولِ زریں پر عمل کیا تھا ۔ بس غلطی یہ ہوئی کہ چَھپنا کو چُھپنا پڑھ لیا تھا ۔ سو آج تک وہ شاعری چُھپی ہوئی ۔ :) اب آپ اچھے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی بدولت شاید منظرِ عام پر آجائے ۔ اس قدر افزائی کا بہت شکریہ خواہرم جاسمن۔ اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے ۔
 
واہ واہ ،بہت ہی زبردست نظم ہے۔۔۔۔۔۔۔لاجواب است۔
وہیں تو گھر ہمارا ہے ، وہیں تو عشق رہتا ہے۔۔۔۔۔کیا کہنے،واہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کاپی بھی کرونگی،آپ کے نام کے ساتھ۔
 
"ع" عشق جنہاں نوں لگ جاندا
"س" سک جاندے نیں وانگھ کانیاں دے
کجھ سک جاند ےکجھ مک جاندے
کجھ مار دیندے نیں لوک تانیاں دے
بلھے شاہ عشق دے قیدی نہیں چھٹدے
چھٹ جاندے نے قیدی جیل خانیاں دے
Do Good Have Good
 
Top