وہ 15 کام جو ہر پاکستانی لڑکی کرتی ہے لیکن مردوں کو معلوم نہیں

کعنان

محفلین
وہ 15 کام جو ہر پاکستانی لڑکی کرتی ہے لیکن مردوں کو معلوم نہیں
15 جنوری 2017

کراچی (نیوزڈیسک) لڑکیوں کے بارے میں مرد خیال کرتے ہیں کہ وہ بہت نازک ہوتی ہیں اور شائد ہی کوئی ایسا کام کرتی ہوں جو ۔۔۔۔۔۔ ہو لیکن آئیے آپ کو 15 ایسے کام بتاتے ہیں جو پاکستان میں ہر لڑکی کرتی ہے۔

  1. برش کو دھونا ایک اچھی عادت ہے کہ اس طرح جراثیم دور ہوتے ہیں لیکن لڑکیوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ اپنے میک اپ برش کو کبھی بھی نہیں دھوتیں۔
  2. جیسے ہی چہرے پر کوئی دانہ یا مہاسہ دیکھا تو اسے پھوڑنے لگ جاتی ہیں۔
  3. اپنے سر سے خشکی نکالنا، چاہے کوئی دیکھ بھی رہا ہو۔
  4. پارلر سے بالوں کو ڈرائی کروانے کے بعد ایک ہفتے تک بالوں کو نہیں دھوئیں گی۔ کیوں کریں، آخر پیسے جو خرچ کئے ہیں۔
  5. اتوار کی صبح اٹھ کرمنہ نہ دھونا، اگرکہیں جانے کی ضرورت نہیں تو چہرہ دھونے کی کیا ضرورت ہے۔
  6. ٹشوپیپرسے چہرہ صاف کرتے ہوئے اس پر مٹی دیکھ کر انجانہ سا سکون آتا ہے۔
  7. ایک ہاتھ کے ناخن سے دوسرے ہاتھ کے ناخنوں سے نیل پالش اکھاڑنا۔
  8. اپنی ناک پر انگلی پھیر کر یہ اندازہ لگانا کہ چہرہ کتنا آئلی ہے۔
  9. میک اپ کو سینے سے لگا کر رکھنا اور اگر اس کی استعمال کی تاریخ گزر بھی گئی ہے تب بھی اسے لگانا۔
  10. ضرورت کے وقت اپنے تھوک سے مسکارا اور آئی لائنر کو ٹھیک کرنا۔
  11. سردیوں میں جسم کو ویکس نہ کرنا، اتنی سردی میں کسی میں ہمت ہے تو کر لے ہم تو نہیں کر رہے۔
  12. اپنے ہونٹوں سے مردہ جلد کو اتارنا۔
  13. پورے میک اپ کے ساتھ سو جائیں گی، اتنی محنت کی تھی میک اپ کرواتے اب کچھ دن تو لگا رہنے دو۔
  14. اپنے دوپٹے سے منہ اور جسم کو صاف کرنا اور جسم پر اس کا بے دریغ استعمال کرنا۔
  15. بالوں سے جوئیں نکالنے کی ناکام کوشش کرنا اور یہ مشق تب تک جاری رکھنا جب تک کامیابی نہ مل جائے۔
ح
 
کچھ تو معیار ہو یہاں پوسٹ ہونے والی تحریر کا۔ ایسی تحریر کو مزاحیہ یا طنزیہ نہیں کچھ اور کہا جاتا ہے۔ :)

امید ہے کہ برا نہیں منائیں گے، بلکہ میری بات پر غور کریں گے۔ :)
 
لگتا ہے مصنف صاحب کا دماغ کھیسکا ہوا ہے تحریر لکھنے سے پہلے بیوی کی عادات کا باریک بینی سے جائزہ لیتے رہے ہیں

  • پنے سر سے خشکی نکالنا، چاہے کوئی دیکھ بھی رہا ہو۔
  • پارلر سے بالوں کو ڈرائی کروانے کے بعد ایک ہفتے تک بالوں کو نہیں دھوئیں گی۔ کیوں کریں، آخر پیسے جو خرچ کئے ہیں۔
  • اتوار کی صبح اٹھ کرمنہ نہ دھونا، اگرکہیں جانے کی ضرورت نہیں تو چہرہ دھونے کی کیا ضرورت ہے۔
  • ٹشوپیپرسے چہرہ صاف کرتے ہوئے اس پر مٹی دیکھ کر انجانہ سا سکون آتا ہے

  • میک اپ کو سینے سے لگا کر رکھنا اور اگر اس کی استعمال کی تاریخ گزر بھی گئی ہے تب بھی اسے لگانا۔
  • ضرورت کے وقت اپنے تھوک سے مسکارا اور آئی لائنر کو ٹھیک کرنا۔

پورے میک اپ کے ساتھ سو جائیں گی، اتنی محنت کی تھی میک اپ کرواتے اب کچھ دن تو لگا رہنے دو۔

بالوں سے جوئیں نکالنے کی ناکام کوشش کرنا اور یہ مشق تب تک جاری رکھنا جب تک کامیابی نہ مل
یہ عادات مصنف صاحب کی محترمہ کرتی ہوں گی سب پاکستانی لڑکیوں پر کیوں الزام لگا رہے ہیں
 
زیک

مسافر
لگتا ہے مصنف صاحب کا دماغ کھیسکا ہوا ہے تحریر لکھنے سے پہلے بیوی کی عادات کا باریک بینی سے جائزہ لیتے رہے ہیں

یہ عادات مصنف صاحب کی محترمہ کرتی ہوں گی سب پاکستانی لڑکیوں پر کیوں الزام لگا رہے ہیں
محترمہ کا کیا قصور مصنف کا اپنا کام لگتا ہے
 
محمداحمد

لائبریرین
کچھ تو معیار ہو یہاں پوسٹ ہونے والی تحریر کا۔ ایسی تحریر کو مزاحیہ یا طنزیہ نہیں کچھ اور کہا جاتا ہے۔ :)

امید ہے کہ برا نہیں منائیں گے، بلکہ میری بات پر غور کریں گے۔ :)

ہم اس سلسلے میں باقاعدہ متفق ہونے کو ضروری خیال کرتے ہیں۔
 
arifkarim

معطل
سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹس کی بھرمار ہے جہاں مرد و عورت کو ایک اکائی بنا کر رگڑا جاتاہے۔ بیچارے درمیان والوں کو کوئی پوچھتا ہی نہیں :)
 
عثمان

محفلین
کیا کسی کو معلوم ہے کہ روزنامہ خبریں بھی مجیب الرحمن شامی ہی کی زیر ادارت شائع ہوتا تھا ؟
 
یاز

محفلین
کچھ تو معیار ہو یہاں پوسٹ ہونے والی تحریر کا۔ ایسی تحریر کو مزاحیہ یا طنزیہ نہیں کچھ اور کہا جاتا ہے۔ :)

امید ہے کہ برا نہیں منائیں گے، بلکہ میری بات پر غور کریں گے۔ :)
جی بالکل۔ بلاشبہ افسوس ناک مواد ہے۔
مزید افسوس ناک یہ کہ روزنامہ پاکستان کی سائٹ پہ پوسٹ ہوا ہے۔
مجیب الرحمٰن شامی اور عطاء الحق قاسمی جیسے لوگوں کے معیار کو اتنا زوال پذیر دیکھ بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ ہماری معاشرتی قدریں کیوں گراوٹ کا شکار ہوتی جا رہی ہیں۔
 
آخری تدوین:
Top