مبارکباد ویر میرا گھوڑی چڑھیا

فلک شیر

محفلین
مرشد پاک کے لیے دعائیں ہی دعائیں اپنے دامن میں
اللہ پاک دنیا و عقبیٰ کی فلاح و سعادت اس جوڑے کے لیے مقدر فرما دے
 

عاطف ملک

محفلین
ارےےےےےےےےےے!
ہم وقت ماپتے رہ گئے اور آپ نے لڑی بنا بھی ڈالی۔ خیر!
محمداحمد بھائی کو ڈھیروں مبارک باد۔ بہت سی دعائیں ان کے اور بھابی کے لیے۔ اللہ دونوں کے لیے یہ رشتہ مبارک کرے۔ ہمیشہ ایک دوسرے کی آنکھوں کی ٹھنڈک بن کر جئیں۔ ایک دوسرے سے اپنے پاسورڈ شیئر کریں۔ ننھے منوں کی تعداد میں کچھ مناسب اضافہ کریں اور پھر انھیں بڑا کر کے اچھا مسلمان اور محفلین بنائیں۔ نیز دیگر تمام دعائیں جو ابھی یاد نہیں مگر ہم بوقتِ ضرورت دل میں اور دل سے دیتے رہیں گے۔ آمین۔ ثم آمین!
یہ تمام دعائیں میری طرف سے بھی :)
بہت بہت مبارک ہو محمداحمد بھائی!
 

ربیع م

محفلین
بہت بہت مبارک ہو محمد احمد بھائی!
بَارَكَ اللَّهُ لَكَ وَبَارَكَ عَلَيْكَ وَجَمَعَ بَيْنَكُمَا عَلَى خَيْرٍ

اللہ رب العزت اسے آپ کیلئے باعث برکت بنائے آپ پر برکات نازل ہوں اور آپ دونوں کو خیر پر اکٹھا فرمائے۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بے حد خوشی کی خبر ہے بھیا ۔۔۔!!
بہت بہت بہت بہت زیادہ مبارکباد اور نیک تمنائیں!!
دعا ہے کہ آپ دونوں کا ہر قدم خوشیوں اور عافیت سے پر رہے۔۔۔آمین!! :):)

آپ نے مجھے نہیں بلایا نا۔۔! :(
 

الشفاء

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو محمد احمد بھائی۔۔۔ :)
ہمارے یہاں بھی بچوں کی چھٹیاں نو اپریل سے ختم ہو گئی ہیں۔۔۔:p
 

ہادیہ

محفلین
بہت بہت مبارک ہو احمد صاحب۔اللہ پاک سے دعا ہے آپ کا نیا سفر خوشیوں اور محبتوں سے مزین ہو۔۔ آمین
محفلین کو بہت انتظار ہے جلدی سے آپ آئیں آن لائن اور بتائیں شادی کا لڈو کیسا لگا آپ کو؟
 
السلام علیکم

کیسے ہیں سب؟ اچھے ہی ہوں گے۔۔

سب سوچ رہیں ہوں گے کہ یہ آج پھر کہاں سے ٹپک پڑی۔۔ آج میرے آنے کی وجہ بہت خاص الخاص ہے۔۔۔ ہمارے ایک بھیا ہوتے ہیں۔۔ دیکھنے میں حد سے زیادہ معصوم اور بیچارے سے لگتے ہیں :rollingonthefloor: لیکن حقیقت اس سے بالکل اپوزٹ ہے۔۔۔ یہ میرے تین عدد میسنے بھائیوں میں سے ایک ہیں :rollingonthefloor: دوسرے دونوں خود ہی سمجھ جائیں کہ وہ کون ہیں :rollingonthefloor:

اوہو بات کیا کرنی تھی اور کر کیا رہی ہوں۔۔۔ تو میں یہ کہہ رہی تھی کہ ہمارے ایک بھیا ہیں جو شادی کے نام سے دور بھاگتے تھے۔۔۔ خیر کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے سامنے دور بھاگنے کا ڈرامہ کرتے تھے :rollingonthefloor: ان سے جب بھی شادی کا بولا۔۔ تو جواب آیا کیوں آپ کو میری آزادی بری لگتی ہے کیا؟

لیکن کچھ دن پہلے بھیا نے بتایا کہ آخرکار میری ساری دعائیں رنگ لائی ہیں اور بھیا کی آزادی ختم ہونے والی ہے۔
اور وہ ہمارے لیے ایک عدد پیاری سی بھابھی لانے والے ہیں۔۔

جی جی ہمارے پیارے محمداحمد بھیا دولہا بننے جا رہے ہیں یعنی کہ کل 9 اپریل کو ان کے سر پر سہرا سجنے والا ہے اور شرمانے کے لیے ایک عدد گلابی رومال بھی پاس ہو گا :rollingonthefloor:

محمداحمد بھیا آپ کو بہت ساری مبارک باد اور آپ کے مستقبل کے لیے ڈھیروں ڈھیروں دعائیں۔۔ ہمیشہ ہمیشہ بھابھی کے سنگ خوش خوش رہیں۔۔ آمین ثم آمین
بہت بہت مبارک ہو احمد بھائی ۔ اللہ تعالیٰ آپ کے لیے یہ سفر خیر اور برکت سے بھر پور اور خوشیوں سے بھر دے ۔ اور زندگی کے اس نئے موڑ پہ ڈھیر ساری خوشیاں ، پیار اور محبت دے ۔ آمین۔
 
Top