مبارکباد ویر میرا گھوڑی چڑھیا

ایک لڑی میرے لیے بھی بنا ڈالیں ۔۔۔میری شادی مورخہ 21 اپریل کو ہو گئی ہے ۔۔اللہ کے گھر میں بیٹھ کر قبول ہے بولنا اور ساری زندگی کے عہد نامے پر دستخط کرنا ایک عجیب سا مسرت آگیں اور پر سرور سماں تھا۔۔
الحمد للہ اللہ کے فضل و کرم سے میں خوش ہوں۔۔
یہ لیں جناب
 
محمداحمد

لائبریرین

ماشاءاللہ!

اللہ آپ کو بہت سی خوشیاں عطا فرمائے۔ آمین
 
فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم

کیسے ہیں سب؟ اچھے ہی ہوں گے۔۔

سب سوچ رہیں ہوں گے کہ یہ آج پھر کہاں سے ٹپک پڑی۔۔ آج میرے آنے کی وجہ بہت خاص الخاص ہے۔۔۔ ہمارے ایک بھیا ہوتے ہیں۔۔ دیکھنے میں حد سے زیادہ معصوم اور بیچارے سے لگتے ہیں :rollingonthefloor: لیکن حقیقت اس سے بالکل اپوزٹ ہے۔۔۔ یہ میرے تین عدد میسنے بھائیوں میں سے ایک ہیں :rollingonthefloor: دوسرے دونوں خود ہی سمجھ جائیں کہ وہ کون ہیں :rollingonthefloor:

اوہو بات کیا کرنی تھی اور کر کیا رہی ہوں۔۔۔ تو میں یہ کہہ رہی تھی کہ ہمارے ایک بھیا ہیں جو شادی کے نام سے دور بھاگتے تھے۔۔۔ خیر کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے سامنے دور بھاگنے کا ڈرامہ کرتے تھے :rollingonthefloor: ان سے جب بھی شادی کا بولا۔۔ تو جواب آیا کیوں آپ کو میری آزادی بری لگتی ہے کیا؟

لیکن کچھ دن پہلے بھیا نے بتایا کہ آخرکار میری ساری دعائیں رنگ لائی ہیں اور بھیا کی آزادی ختم ہونے والی ہے۔
اور وہ ہمارے لیے ایک عدد پیاری سی بھابھی لانے والے ہیں۔۔

جی جی ہمارے پیارے محمداحمد بھیا دولہا بننے جا رہے ہیں یعنی کہ کل 9 اپریل کو ان کے سر پر سہرا سجنے والا ہے اور شرمانے کے لیے ایک عدد گلابی رومال بھی پاس ہو گا :rollingonthefloor:

محمداحمد بھیا آپ کو بہت ساری مبارک باد اور آپ کے مستقبل کے لیے ڈھیروں ڈھیروں دعائیں۔۔ ہمیشہ ہمیشہ بھابھی کے سنگ خوش خوش رہیں۔۔ آمین ثم آمین
میں ہر بار مبارکباد دینے میں لیٹ لطیف کیوں ہو جاتی ہوں آخر۔
محمداحمد شادی کی ڈھیر ساری مبارک باد اور نیک خواہشات کا تحفہ قبول کیجیے۔ اللہ تعالٰی سے آپ دونوں کی خوشیوں اور سکون سے بھرپور نئی زندگی کے لیے بہت سی دعائیں۔ آمین
اور بھابھی کے لیے خصوصی دعائیں کہ ایک شاعر کی بیگم کی ایک اضافی ذمہ داری سامعین کا کردار ادا کرنے والی بھی ہوتی ہے۔ ایکسکلیسو اشعار سمیت۔
مقدس آپ کو بھی بہت مبارک ہو۔ ایک اور بھائی کی شادی کے فرض سے سبکدوش ہونے پر۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
دلی مبارک باد محمد احمد بھائی!
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ اور بھابھی کوبے شمار خوشیاں ہمیشہ نصیب ہوں، آمین۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں ہر بار مبارکباد دینے میں لیٹ لطیف کیوں ہو جاتی ہوں آخر۔
محمداحمد شادی کی ڈھیر ساری مبارک باد اور نیک خواہشات کا تحفہ قبول کیجیے۔ اللہ تعالٰی سے آپ دونوں کی خوشیوں اور سکون سے بھرپور نئی زندگی کے لیے بہت سی دعائیں۔ آمین
اور بھابھی کے لیے خصوصی دعائیں کہ ایک شاعر کی بیگم کی ایک اضافی ذمہ داری سامعین کا کردار ادا کرنے والی بھی ہوتی ہے۔ ایکسکلیسو اشعار سمیت۔
مقدس آپ کو بھی بہت مبارک ہو۔ ایک اور بھائی کی شادی کے فرض سے سبکدوش ہونے پر۔

فرحت اگر آپ لیٹ لطیف ہیں تو پھر میرا نام کس فہرست میں آئے گا۔ :happy:
دعا یہ کرنی چاہیے کہ بھابھی بھی شاعرہ ہوں تاکہ سامعین کا توازن قائم ہو سکے۔ :happy::happy:
 
محمداحمد

لائبریرین
میں ہر بار مبارکباد دینے میں لیٹ لطیف کیوں ہو جاتی ہوں آخر۔
شاید اس لئے کہ مبارک سلامت کی صدائیں تادیر بلند ہوتی رہیں۔ :)
محمداحمد شادی کی ڈھیر ساری مبارک باد اور نیک خواہشات کا تحفہ قبول کیجیے۔ اللہ تعالٰی سے آپ دونوں کی خوشیوں اور سکون سے بھرپور نئی زندگی کے لیے بہت سی دعائیں۔ آمین

بہت بہت شکریہ۔
اور بھابھی کے لیے خصوصی دعائیں کہ ایک شاعر کی بیگم کی ایک اضافی ذمہ داری سامعین کا کردار ادا کرنے والی بھی ہوتی ہے۔ ایکسکلیسو اشعار سمیت۔

:) :) :)

مقدس آپ کو بھی بہت مبارک ہو۔ ایک اور بھائی کی شادی کے فرض سے سبکدوش ہونے پر۔

بلاشبہ!

بہت مبارک ہو مقدس :)
 
Top