مبارکباد ویلنٹائنز ڈے (یومِ محبت) 2017 کی دلی مبارک باد

کیا آپ کو ویلنٹائنز ڈے پسند ہے؟

  • جی

  • بہت

  • بہت زیادہ

  • بے انتہا

نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔

فاتح

لائبریرین
جی والدین اور دیگر گھر والوں سے سچی محبت کو ارینج میرج کہتے ہیں
بڑا گڈ مڈ سا جواب ہے۔۔۔ میری سمجھ میں واقعی نہیں آیا کہ کیا کہنا چاہ رہے ہیں۔۔۔
کیا محبت کی شادی کرنے والے اپنے والدین اور گھر والوں سے سچی محبت نہیں کرتے؟
 
یاز

محفلین
جی والدین اور دیگر گھر والوں سے سچی محبت کو ارینج میرج کہتے ہیں
چھا گئے او جناب۔
بقول شخصے
ہمارے ہاں لوگوں کو پسند کی شادی کا موقع تب ملتا ہے، جب وہ اپنے بچوں کی شادیاں کرتے ہیں۔
نیز
ہمارے ہاں شادی سے پہلے والدین بچوں سے ضرور پوچھتے ہیں۔ اگر وہ ہاں کر دیں تو شادی کر دیتے ہیں۔ اگر ناں کر دیں تو بھی شادی کر دیتے ہیں۔
 
arifkarim

معطل
ویسے شادیوں کی بابت بات چیت ہو اور قبلہ محمد وارث صاحب غیرموجود ہوں تو محفل کا رنگ نہیں جمتا۔
موصوف کو ویلائنٹائن کے بابرکت روز تنگ نہ کیا جائے۔ پہلے ہی ایک سدا بہار شادی کا غم سیگریٹ پھونک پھونک کر گزار رہے ہیں :)
 
فاتح

لائبریرین
اگر سچی محبت کرتے ہوتے تو کیا لو میرج کی جرات کرتے؟
کم از کم میں تو کئی ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جنہوں نے محبت کی شادیاں کیں اور ماں باپ سے بھی محبت کرتے ہیں۔
ویسے مجھے تو آج تک یہ بات ہی سمجھ میں نہیں آئی کہ میری بیٹی جس لڑکے سے محبت کرتی ہے یا میرا بیٹا جس لڑکی سے محبت کرتا ہے اس سے شادی کریں تو مجھ سے ان کی سچی محبت پر کون سی ضرب لگ جائے گی
 
معاشرے معاشرے میں فرق ہے۔ آپکے میں پسند کی شادی کرنا معیوب سمجھا جاتا ہے۔ ہمارے میں ماں باپ یا رشتہ داروں کی پسند سے شادی کو عجیب کہتے ہیں۔
بہرحال شادی پسند کی ہو یا کسی کے کہنے پر، نتائج کا انحصار دونوں فریقین پر ہی ہوتا ہے
 
یاز

محفلین
بہرحال شادی پسند کی ہو یا کسی کے کہنے پر، نتائج کا انحصار دونوں فریقین پر ہی ہوتا ہے
بدقسمتی سے ایسا نہیں ہے۔
ہمارے معاشرے کی اکثریت کا معاملہ ابھی بھی کچھ یوں ہے کہ ۔۔۔۔ نتائج کا انحصار دونوں فریقین کے علاوہ دیگر تمام قریبی و نیم قریبی رشتہ داروں پر ہوتا ہے۔

ہم خود اپنے مراسلے کو ریٹنگ دینے کا اختیار رکھتے تو "غمناک" کا انتخاب کرتے۔ تاہم یہ سچائی ہے، چاہئے کڑوی ہو یا غمناک۔
 
Top