مبارکباد ویلنٹائنز ڈے (یومِ محبت) 2017 کی دلی مبارک باد

کیا آپ کو ویلنٹائنز ڈے پسند ہے؟

  • جی

  • بہت

  • بہت زیادہ

  • بے انتہا

نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔

فاتح

لائبریرین
میں تو ناشتے میں ہی ڈیٹ پر تھا ۔ بندو خان لبرٹی میں ناشتہ کیا "کسی" کے ساتھ
ڈیٹ پر ناشتہ؟ علی الصبح ویلنٹائن منانی شروع کر دی۔۔۔
ویسے تو ابھی چار دین قبل محمد تابش صدیقی بھائی کے ہاں کھانا کھایا تھا اور کھانے کے بعد انہوں نے مدنی کھجوریں عطا فرمائیں۔۔۔۔ تب سٹیٹس لگانا چاہ رہا تھا کہ "ہیونگ مدنی ڈیٹ وِد تابش" :laughing:
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
یہ سروے کم، ضیاء الحق اور پرویز مشرف کا ریفرنڈم زیادہ لگتا ہے۔
اجی حضور کہاں یہ محبت کے دن پر سروے اور کہاں ضیا کا ریفرنڈم ۔۔۔۔ راجا بھوج اور گنگو تیلی والا محاورہ یاد آ گیا۔۔۔۔ اب جسے چاہے آپ راجا بھوج سمجھ لیں اور جسے چاہے گنگو تیلی :laughing:
 
علی چشتی

محفلین
ڈیٹ پر ناشتہ؟ علی الصبح ویلنٹائن منانی شروع کر دی۔۔۔
ویسے تو ابھی چار دین قبل محمد تابش صدیقی بھائی کے ہاں کھانا کھایا تھا اور کھانے کے بعد انہوں نے مدنی کھجوریں عطا فرمائیں۔۔۔۔ تب سٹیٹس لگانا چاہ رہا تھا کہ "ہیونگ مدنی ڈیٹ وِد تابش" :laughing:
جی جناب ۔۔ کیونکہ پھر وہاں سے میں نے نوکری پر جانا تھا
 
نایاب

لائبریرین
جہاں بھر میں پھیلے میرے وہ سب اپنے جو مجھ سے عشق کرتے ہیں ۔ اور مجھے جن سے عشق ہے ۔
ان سب کو " عید الحب " پر دلی دعاؤں بھری مبارکباد
اللہ سوہنا سب کو سدا اپنی امان میں رکھتے رحمتوں بھرے محبتوں سے بھرپور موسم عطا فرمائے آمین
بہت دعائیں
 
زیک

مسافر
کل رات گروسری سٹور جانا ہوا تو وہاں ویلنٹائن کی آمد کی وجہ سے غیر معمولی رش پایا۔ اسے شاید بقول شخصے گروسری لَسٹ کہتے ہیں
 
واہ جی واہ! نایاب بھائی بہت اچھے۔

آپ کی اس بات سے مجھے ایک بلاگ یاد آ گیا جو کچھ عرصہ قبل میں نے دنیا نیوز پر پڑھا تھا۔آپ کے لیے یہاں کاپی پیسٹ کر رہا ہوں۔
براہ کرم از رہ تفنن پڑھیے۔

کلمہ پڑھا ہوا ہے

ایک بھائی، ذہن اسلامی ، چہرہ مہرہ غیر اسلامی ، ہم ذہن پر شکر ادا کرتے ، مو صوف کچھ عرصہ کے لئے انگلینڈ تشریف لے گے، جب واپسی ہوئی تو بغل میں ایک میم تھی !

موصوف کا تعلق روایتی گھرانے سے تھا ، اس لے یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی کہ جناب میم لے کر آئے ہیں ، رشتے داروں نے گوری کے دیدار کے لئے دور دراز سے ان کے گھر تک کا سفر کیا ، عورتوں سروں پر دوپٹہ لیتی ہوئی چوری چوری میم صاحبہ کو دیکھتیں اور ہا تھ لگانے سے بھی ڈرتیں کہ کہیں گوری میلی نہ ہو جائے،دولہا کی بہنیں فخریہ لہجے میں سہیلیوں کو بتاتی پھرتیں کہ بھیا انگلینڈ سے میم لائے ہیں ،بچے تو اس کمرے سے نکلتے ہی نہ تھے جہاں پر میم تھی ۔اماں کو انگلش وغیرہ تو نہ آتی تھی لیکن پھر بھی روایتاً چادر اور سوٹ گوری کو دیا

بلائیں لیتی لیتی رہ گئیں کہ پتہ نہیں میم کو کیسا لگے ۔ ہاں کو جی بھر کر دعائیں دیتی رہیں ، صرف ابا جی تھے جنہوں نے بیٹا جی سے دریافت کیا، مسلمان ہے کیا؟؟ بیٹا جی نے جواب دیا جی اس نے کلمہ پڑھا ہوا ہے ۔اس پر ابا جی مطمئن ہو گئے!

مشترکہ خاندانی نظام تھا ، کچھ عرصہ گزرا کہ ایک نیا کا م شروع ہوا، میا ں کے آفس جانے سے میم پہلے دروازے پر خاوند کی بانہوں میں جھول جاتی اور چہرے پر ایک پیار کی لمبی مہر ثبت کرتی !گھر میں کچھ چہ مہ گو ئیاں ہوئیں ، بیٹا جی نے استفسار پر بتایا کی سمجھ جائے گی ‘”کلمہ پڑھا ہوا ہے۔”

گرمیاں شروع ہوئیں تو گوری نی پینٹ اتار کر نیکر پہننی شروع کر دی ، ابا جی نے تو کمرے سے باہر نکلنا چھوڑ دیا اور بھائی رات کو دیر سے گھر آنے لگے، اماں ہر وقت گھر کی دیواروں کو تکتی رہتیں کہ کہیں سے چھوٹی تو نہیں رہ گئیں ! بیٹے سے شکوہ ہوا ،اس نے پھر بتایا “کلمہ پڑھا ہوا ہے ”

ایک شادی پر گوری نے بریک و کینبرے ڈانس کا ایسا شاندار نمونہ پیش کیا کہ بڑے بڑے دل تھام کر رہ گئے ، دریا فت کیاگیا تو بتایا گیا کہ”کلمہ پڑھا ہوا ہے”

گوری عید وغیرہ تو کرتی لیکن ہر سال کرسمس بھی بڑے تزک و احتشام سے مناتی ، بیٹا جی ھر دفعہ پوچھنے پر جواب دیتے “”کلمہ پڑھا ہوا ہے”

وقت گزرتا چلاگیا ، برداشت پیدا ہوتی چلی گئی ، بچہ ہوا تو گوری نی ختنے کروانے سے انکار کر دیا ،کہنےلگی کہ یہ ظلم ہے ، بیٹا جی کھسیانی سی ھنسی کے ساتھ بو لے سمجھ جائے گی “کلمہ پڑھا ہوا ہے”

ڈانس ، میوزک ، فلمیں ، کا ک ٹیل پارٹیز، کرسمس ، سر عا م بوس و کنار گھر کے کلچر کا حصہ بنے ، بھائی آہستہ آہستہ بھا بھی سے فری ہوتے چلے گئے ،ہاتھوں پر ہاتھ ما ر کر باتیں کرتے اور وہ ان کی گوری سہیلیاں ڈھونڈتے کی کوشش کرتے۔بہنیں بھابھی کے کمرے میں جا تیں اور جینز کی پینٹیں پہن پہن کر شیشے کے آگے چیک کرتیں ، کلمہ تو انہوں نے بھی پڑھا ہوا تھا ، بھا بھی سے دل کیہر بات کھول کر بیان کر دیتیں، گوری کبھی کبھار نماز جمعہ پڑھ لیتی تھی ، اس لئے ابا جی کہنے لگے ” کلمہ پڑھا ہوا ہے”

دوست احباب جب بھی ملنے جاتے تو گوری خاوند کے پہلو سے چپک بیٹھتی ، ایک دو بار تو جگہ تنگ ہو نے کی صورت میں گود میں بھی بیٹھنے سے گریز نا کیا ، پوچھنے پر صرف اتنا جواب ملتا ” کلمہ پڑھا ہوا ہے”

ایک کام گوری کا اچھا تھا ، جب بھی کہیں باہر بازار وغیرہ نکاتی تو جینز شرٹ میں ملبوس ہونے کے باوجود سر ایک ڈوپٹہ سا ڈال لیتی۔دیکھنے والے دیکھ کر ہی اندازہ لگا لیتے کہ ” کلمہ پڑھا ہوا ہے”
 
کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی
 
فاتح

لائبریرین
"نہیں" کی آپشن ہی نہیں اس میں؟:eek:o_O:LOL:
ہے نا۔۔۔
اپنے خطبات، پند و نصائح، فتاوی یا یومِ محبت سے نفرت کے اظہار کے لیے متعلقہ زمروں میں دھاگے کھول کر طبع آزمائی کیجیے۔
جن کو ویلنٹائنز ڈے منانا پسند نہیں وہ اس دھاگے میں کیا کرنے آئیں گے۔۔۔ :)
 
ہادیہ

محفلین
میں نے آپشن کا ہی پوچھا تھا آپ نے خطبہ ہی شروع کردیا:cautious::p
سوال آپ نے پھر غلط پوچھا ہے۔
آپ کو پوچھنا چاہیئے تھا
آپ کو ویلنٹائن ڈے کتنا پسند ہے۔۔ نا کہ آپ کو ویلنٹائن ڈے پسند ہے۔ اب اس سوال کا جواب تو نہیں اور ہاں میں ہوسکتا ہے۔۔۔:tongueout4:
 
arifkarim

معطل
کل رات گروسری سٹور جانا ہوا تو وہاں ویلنٹائن کی آمد کی وجہ سے غیر معمولی رش پایا۔ اسے شاید بقول شخصے گروسری لَسٹ کہتے ہیں
لسٹ اور محبت میں صرف عرصہ کا فرق ہے۔ لسٹ ایک رات میں اتر سکتی ہے جبکہ محبت کچھ دنوں سے لیکر کچھ سالوں تک چل سکتی ہے۔ ہاں سچی محبت (ارینج شادی) ساری زندگی کیلئے ہوتی ہے۔
 
Top