ویلنٹائن ڈے

زیک

مسافر
کچھ ہی دنوں میں فروری 14 کو ویلنٹائن ڈے آ رہا ہے۔ کیا آپ یہ دن مناتے ہیں؟ کیا آپ نے کسی خاص شخص کے لئے تحفہ لے لیا ہے؟ یا ارادہ کر لیا ہے؟ کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ آپ نے کیا تحفہ سوچا ہے؟
 

ابوشامل

محفلین
ہم کمال مہارت سے توپوں کا رخ آپ کی جانب موڑتے ہوئے سراپا سوال ہیں کہ فرمائیے کیا تحفہ دینا چاہيے؟ :grin:
محسن بھائی! بہت دنوں آپ کو (اور خود کو بھی) یہاں دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے اور یہ خوشی اس لیے دو چند ہو گئی کہ آپ کی باتوں سے اندازہ ہو رہا ہے کہ آپ کو توپچی کی ملازمت مل گئی ہے۔ کیوں ٹھیک کہہ رہا ہوں؟

موضوع کے مطابق یہ کہ موصوف نے کبھی یہ دن نہیں منایا اور نہ ہی منانے کا ارادہ ہے۔ اس لیے تحفے تحائف کسی اور دن کےلیے مخصوص کردیے ہیں۔ :)
 

زیک

مسافر
کیا دینا چاہیئے تو لڑکی/خاتون کی طبیعت پر منحصر ہے!!

میں اکثر پھولوں کا گلدستہ دیتا ہوں۔ کبھی ساتھ چاکلیٹ۔ کبھی ریستوران میں ایک رومانوی کھانا۔ کبھی کچھ اور تحائف بھی۔
 
کیا دینا چاہیئے تو لڑکی/خاتون کی طبیعت پر منحصر ہے!!

میں اکثر پھولوں کا گلدستہ دیتا ہوں۔ کبھی ساتھ چاکلیٹ۔ کبھی ریستوران میں ایک رومانوی کھانا۔ کبھی کچھ اور تحائف بھی۔

زیک بھائی!
مجھے رومانوی کھانوں کی سمجھ نہیں آئی!
 

ابوشامل

محفلین
ظہور بھائی! رومانوی کھانوں کی آپ کو اسی دن سمجھ میں آئے گی جب آپ شادی کے بعد بیگم کو تحفہ دینے کے بارے میں سوچیں گے :biggrin:
 

دوست

محفلین
ہم ویلنٹائن ڈے کو ایکسٹنڈ کریں گے۔ پچھلے سال بھی اپنے اساتذہ کو پھول دئیے تھے اس بار بھی دیں‌ گے۔:)
 

زیک

مسافر
واہ دوست۔ اب سچ سچ بتائیں اساتذہ مرد ہیں یا خاتون؟ ;)

اور کونسے پھول دینے کا ارادہ ہے؟
 
Top