ویلنٹائن ڈے

سپینوزا

محفلین
میں نے اپنی گرل فرینڈ کے لئے وکٹوریا سیکرٹ سے تحفہ لیا ہے اور گلاب بھی لینے ہیں۔ ویلنٹائن ڈے کو ایک بہترین ریسٹورینٹ میں ڈنر کی بکنگ بھی ہے۔
 
ساجد

محفلین
بھیا جی ۔ اپنی تو ویلنٹائن ہی اپنے پاس نہیں ہے ،تہوار منانے کا تو سوال نہیں اٹھتا:)۔ ویسے راز کی بات ہے "میں یہ دن مناتا نہیں ہوں"۔ جو مناتے ہیں ان کے لئیے نیک خواہشات۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
صرف ایک لفظ کہوں گا: عید الاضحٰی۔

آپ شاہد پھانسی اور قربانی کو ایک ہی نام دینا چاہتے ہیں

یا پھر آپ عراق کی تاریخ کی طرف لے جا رہے ہیں

مجھے کچھ سمجھ نہیں آئی

اور ہاں ایک بات سب کے لیے رومی تہواروں کو مسلمانوں کے تہواروں سے ملنے کی کوشش نا کریں شکریہ مسلمانوں کے تہواروں میں ہر وہ چیز موجود ہے جو دل کو سکون دیتی ہے شکریہ
 
محسن حجازی

محفلین
رومانوی کھانے کے اجزا کیا کیا ہیں؟ مفصل تحریر کیجئے۔ نیز رومانوی کھانوں کے تناظر میں محبت اور اقتصادی حالات کے باہمی تعلق پر بھی روشنی ڈالیے۔
تمام سوالوں کے نمبر یکساں ہیں۔
 
جہانزیب

محفلین
ان اجزاء‌ کا سر پڑنے پر خود پتہ چل جاتا ہے ،بتانے سے بات پلے نہیں‌ پڑتی ۔
مطلب تھیوری نہیں‌ صرف پریکٹیکل ہے یہ :grin:
 
محمد وارث

لائبریرین
صرف ایک لفظ کہوں گا: عید الاضحٰی۔

واہ کیا خوبصورت بات کہی ہے زیک! :)

اور عراق کی چند سالہ پرانی تاریخ کی طرف جانے والے احباب سے گزارش ہے کہ وہ عراق اور ملحقہ علاقوں کی "تھوڑی" سی پرانی تاریخ، یہی کوئی ساڑھے تین چار ہزار سال،کی طرف رجوع کریں کہ زیک کے جملے کا مطلب واضح ہو ;)
 
فرخ منظور

لائبریرین
میں نے اپنی گرل فرینڈ کے لئے وکٹوریا سیکرٹ سے تحفہ لیا ہے اور گلاب بھی لینے ہیں۔ ویلنٹائن ڈے کو ایک بہترین ریسٹورینٹ میں ڈنر کی بکنگ بھی ہے۔

ویسے وکٹوریہ سیکرٹ کو سیکرٹ ہی رہنے دیتے تو زیادہ اچھا ہوتا۔ ;)
 
زیک

مسافر
لگتا ہے ویلنٹائن ڈے محفل پر بہت ہی مشہور و مقبول ہے کہ اس وقت میں اس سال کی کم از کم 6 تھریڈز دیکھ رہا ہوں اس موضوع پر۔ :)
 
زیک

مسافر
آپ شاہد پھانسی اور قربانی کو ایک ہی نام دینا چاہتے ہیں

یا پھر آپ عراق کی تاریخ کی طرف لے جا رہے ہیں

مجھے کچھ سمجھ نہیں آئی

عید الاضحٰی کے ذکر کی کئ وجوہات ہیں۔ امید ہے آپ ان پر غور کریں گے۔ فی الحال ایک سادہ سی بات: عید الاضحٰی کا آغاز حضرت ابراہیم کا اپنے بیٹے کو ذبح کرنے کی کوشش سے ہوا۔ کیا آج ہم اسے اسی طرح مناتے ہیں؟‌ نہیں کیونکہ تہوار interpret کئے جاتے ہیں اور ان کے معانی و مقاصد بدل جاتے ہیں۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
واہ کیا خوبصورت بات کہی ہے زیک! :)

اور عراق کی چند سالہ پرانی تاریخ کی طرف جانے والے احباب سے گزارش ہے کہ وہ عراق اور ملحقہ علاقوں کی "تھوڑی" سی پرانی تاریخ، یہی کوئی ساڑھے تین چار ہزار سال،کی طرف رجوع کریں کہ زیک کے جملے کا مطلب واضح ہو ;)
حضور آپ ہی بتا دیں اب کوئی تاریخ کا طالب علم نہ رہا تو وہ علم کہاں سے حاصل کرے سو پہیلیاں نہ بھجوائیں :confused:
 
طالوت

محفلین
ہاں مذہبی رنگ دے کر تو شاید ویلنٹائن ڈے کو آپ صحیح یا غلط ثابت کر لیں ، عقلی رنگ سے تو بے تُکی بات لگتی ہے اور میرا اصرار بھی اسی پر ہے ۔۔ ویسے بھی آج گزر جانا ہے اور یار لوگوں نے چڑ چڑا کر گزار لینا ہے۔۔
ویسے اصل تاریخ کیا ہے اس دن کی ؟‌ ؟ یہ سانحہ ہے کیا ؟ ؟
وسلام
 
محمد وارث

لائبریرین
حضور آپ ہی بتا دیں اب کوئی تاریخ کا طالب علم نہ رہا تو وہ علم کہاں سے حاصل کرے سو پہیلیاں نہ بھجوائیں :confused:

پہیلیوں والی کونسی بات ہے بھائی اس میں، مسلمانوں کو یہ تو علم ہونا چاہیے کہ وہ عید الاضحٰی کس کی یاد میں مناتے اور قربانی کرتے ہیں اور وہ کہاں کے تھے اور ان کا زمانہ کیا تھا :rolleyes:
 
آبی ٹوکول

محفلین
پہیلیوں والی کونسی بات ہے بھائی اس میں، مسلمانوں کو یہ تو علم ہونا چاہیے کہ وہ عید الاضحٰی کس کی یاد میں مناتے اور قربانی کرتے ہیں اور وہ کہاں کے تھے اور ان کا زمانہ کیا تھا :rolleyes:
لیکن وارث بھائی اس یاد کا ویلنٹائن ڈے سے کیا تعلق اور تُک بنتا ہے اور ذکر بھانسی چہ معنٰی دارد ؟
 
Top