وینا ملک ایک نئے رُوپ میں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمداحمد

لائبریرین
اب ایک بار محترمہ کا پروگرام دیکھ کر اُن کے ساتھ استغفار کرنا ہوگی اور پروگرام ختم ہونے پر روزے کی حالت میں "اُن کا پروگرام" دیکھنے کا مرتکب ہونے پر دوبارہ استغفار واجب ہو جائے گی۔ :confused:

کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا​
 
فاتح

تبھی تو ہم نے لکھا تھا کہ ان بہن بھائی (ڈاکٹر عامر لیاقت اور نرس وینا ملک) کے ساتھ روزے مکروہ کریں
 
فاتح

لائبریرین

سویدا

محفلین
اللہ اپنے دین کی مدد جس سے چاہے لے ہمیں اعتراض کا کوئی حق نہیں ہے
ویسے مجھے بہت خوشی ہے
آصف زرداری کے صدر ہونے کی
عامر لیاقت کے ڈاکٹر ہونے کی اور دوبارہ جیو جوائن کرنے کی
اور وینا ملک کے اس مذہبی پروگرام کی
ہماری قوم کے ساتھ یہی کچھ ہونا چاہیے
 
نیلم

محفلین
ایک اور نام تو آپ بھول گئے.راجہ پرویز اشرف .اس ملک میں اب کچھ بھی حیران کُن نہیں رہا.سب ممکن ہے.آصف زرداری جیسا صدر راجہ جیسا وزیراعظم اور ایک اسلامی پروگرام کی ہوسٹ وینا ملک .آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا.
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
توبہ
یہ ہم کس طرف جا رہے ہیں۔
وینا ملک کے پروگرام کی طرف

توبہ توبہ
سفینے وہاں ڈوب کر ہی رہے ہیں
حوصلے جہاں نا خداؤں نے ہارے

ہمیں خود کو بچانا ہو گا ان شیطانی لوگوں سے۔
 
علی خان

محفلین
تو کیا میڈم صرف پیسوں کے لئے استغفار کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، کیونکہ ابھی جو نئی فلمیں میڈم نے انڈیا میں سائن کی ہوئی ہیں، اگر اس نے توبہ کر لی تو پھر وہ فلمیں کون کرے گا۔
میرے خیال سے یہاں پر مسلہ وہی ہاتھی کے دانت والا ہے، جو کھانے کے لئے اور اور دکھانے کے لئے اور۔۔۔۔۔ :confused:
 
یہ ساحر لودھی کون ہے؟ ہمیں تو ایک لودھی یاد آ رہا ہے ٹی وی کے حوالے سے جس نے ضیا کے مرنے کی خوشخبری قوم کو سنائی تھی۔ وہ زندہ ہے یا مر کھپ گیا خود بھی؟
ساحر لودھی اصلی تے وڈا شاہ رخ خان ہے۔ بھارت میں جس کو ہم شاہ رخ خان سمجھتے ہیں، وہ ساحر لودھی میرا مطلب ہے شاہ رخ خان کی نقل ہے!
 
ایک اور نام تو آپ بھول گئے.راجہ پرویز اشرف .اس ملک میں اب کچھ بھی حیران کُن نہیں رہا.سب ممکن ہے.آصف زرداری جیسا صدر راجہ جیسا وزیراعظم اور ایک اسلامی پروگرام کی ہوسٹ وینا ملک .آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا.
رام چندر کہہ گئے سیا سے، ایسا کلجگ آئے گا
ہنس چُگے گا دانہ دنکا، کوّاموتی کھائے گا۔۔:D
 
باباجی

محفلین
بات یہ ہے میرے دوستو کہ بے شک اللہ جب جسے چاہے ہدایت دے ۔ اور اس صورت میں ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم بھی اس کارِ ثواب میں حصّہ لیں
اس لئے پہلے دیکھنا چاہئے کہ محترمہ واقعی استغفار کرتی ہیں یا ڈرامہ
 
لفافہ دیکھ کر خط کا مضمون بھاپنے کی کوشش نہیں کی آپ نے؟ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top