السلام علیکم۔
خوش آمدید۔
آپ طویل عرصہ بعد آئی ہیں۔ بہت خوشی ہو رہی ہے۔ ہم نے آپ کو بہت دیکھا پُرانے دھاگوں میں:)
وعلیکم السلام
جی اردو محفل سے بہت پرانا اور گہرا تعلق ہے ۔۔۔گاہے بگاہے آنا جانا لگا رہتا ہے۔۔۔ آپ کی محفل میں مختلف شراکتیں قابل ستائش ہیں
 
محب بھائی بہت شکریہ!

یہ وکی پیڈیا ہمیں تو بہت مشکل لگتا ہے۔

مضامین سے کیا مراد ہے؟

یہ تحقیقی / معلوماتی قسم کے مضامین ہیں یا کچھ اور؟

کچھ مضامین کے ربط دیجے کہ جنہیں پڑھ کر کچھ اندازہ ہو۔

شروع میں کچھ مشکل ہوتی ہے جیسا کہ ہر نئی چیز کے سیکھنے میں ہوتی ہے مگر کچھ دیر بعد استعمال میں آسانی محسوس ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

مضامین کا تعلق کسی بھی چیز سے ہو سکتا ہے مثلاً کتاب کا تعارف یا تبصرہ، فلم، ٹی وی ڈراما، کوئی ایسی شخصیت جس کے حوالے میسر ہوں۔

شروع میں آسانی کے لیے انگلش وکیپیڈیا کے مضامین کا ترجمہ ہو سکتا ہے جو دو ڈھائی پیراگراف پر بھی مشتمل ہو سکتا ہے۔ ایک حوالہ لازمی ہونا چاہیے زیادہ ہو تو بہتر ہے۔

مضامین کے ربط اور مثالیں شامل کرتا ہوں۔
مضمون کا آغاز محفل سے بھی ہو سکتا ہے ، بعد ازاں اسے وکیپیڈیا پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔ مضمون کا اسلوب علمی، معلوماتی اور تحقیقی ہونا چاہیے ، ذاتی رائے یا ذاتیات کا عمل دخل نہیں ہونا چاہیے۔
 
یہ وکی پیڈیا ہمیں تو بہت مشکل لگتا ہے۔
۔
۔
میں بالکل اس سے اتفاق کرتی ہوں ۔شروع میں مجھے بھی وکی پیڈیا پر لکھنا بہت مشکل لگتا تھا لیکن اب جب آپ لکھتے ہیں تو پھر مزہ آنے لگتا ہے ۔ البتہ یہ بات بالکل بجا ہےکہ وکی پیڈیا کے اپنے کچے اصول و ظوابط ہیں مضامن لکھنے کے
 

راسخ

محفلین

راسخ

محفلین
مومنہ مستحسن تو شعیب بھائی نے ترجمہ کیا ہے اور وزیر اعظم سنگاپور لی شین لونگ کا ہم نے :)
لیکن پھر بھی مضمون اس معیار کا نہیں :( ہم گنتی بڑھا رہے ہیں مگر ایسا بھی نہیں ہے کہ صرف یک سطر لکھ دی۔ اپنی طرف سے پوری کوشش کر رہے ہیں۔
 
لیکن پھر بھی مضمون اس معیار کا نہیں :( ہم گنتی بڑھا رہے ہیں مگر ایسا بھی نہیں ہے کہ صرف یک سطر لکھ دی۔ اپنی طرف سے پوری کوشش کر رہے ہیں۔

میرے خیال میں گنتی بڑھتے رہنا بہت ضروری ہے کیونکہ گنتی کے زور پر ہی وکیپیڈیا نے اپنے سے بہتر اور معیاری انسائیکلوپیڈیا کو مات دی ہے۔
 

فہد اشرف

محفلین

راسخ

محفلین
ویکیپیڈیا بے حد آسان ہے کئی عظیم الشان منصوبے ہوئے ہیں جن میں سے ایک عبرانی ویکیپیڈیا کے ساتھ ہم کاری کا منصوبہ "امن کے پیامبر" تھا۔
١) اردو ویکیپیڈیا پر لکھے گئے مضامین:
Fountain
٢) عبرانی ویکیپیڈیا پر لکھے گئے مضامین:
Fountain

اور اب سب سے زبردست ایشیائی مہینہ جاری ہے جو کہ سالانہ ترمیمی دوڑ ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
ویکیپیڈیا بے حد آسان ہے کئی عظیم الشان منصوبے ہوئے ہیں جن میں سے ایک عبرانی ویکیپیڈیا کے ساتھ ہم کاری کا منصوبہ "امن کے پیامبر" تھا۔
١) اردو ویکیپیڈیا پر لکھے گئے مضامین:
Fountain
٢) عبرانی ویکیپیڈیا پر لکھے گئے مضامین:
Fountain

اور اب سب سے زبردست ایشیائی مہینہ جاری ہے جو کہ سالانہ ترمیمی دوڑ ہے۔
بخاری سعید!
کیا ہم کسی شخصیت پہ لکھ سکتے ہیں؟
اور وکی پیڈیا پہ آکر بات کرنی ہو تو کیا طریقہ ہے؟
 
بخاری سعید!
کیا ہم کسی شخصیت پہ لکھ سکتے ہیں؟
اور وکی پیڈیا پہ آکر بات کرنی ہو تو کیا طریقہ ہے؟
بالکل لکھ سکتے ہیں، بس شرط یہ کہ وہ شخصیت کسی حوالہ سے معروف ہو اور ان کی خدمات کہیں کتاب یا مستند ویب سائٹ پر درج ہوں تاکہ اسے بطور حوالہ استعمال کیا جا سکے۔
اردو ویکیپیڈیا پہ آکر بات کرنے کے دو معنی ہیں۔ پہلا یہ کہ آپ کسی مخصوص صارف سے گفتگو کرنا چاہتی ہیں، اس صورت میں آپ کو اس صارف کے تبادلہ خیال صفحہ پر پیغام لکھنا ہوگا۔ دوسرا معنی یہ ہے کہ آپ پوری اردو ویکی برادری کو مخاطب کرنا چاہ رہی ہیں، بایں صورت آپ اردو ویکیپیڈیا کے دیوان عام پر اپنا پیغام لکھ سکتی ہیں۔ دیوان عام کے صفحہ پر جب آپ پہنچیں گی تو اوپر ہی "نیا موضوع" کی بٹن نظر آئے گی، اس پر کلک کریں، اپنا پیغام لکھیں اور نیچے موجود "تبدیلیاں شائع کریں" پر کلک کریں۔ :) :)
 
Top