محمد تابش صدیقی
منتظم
وہ معاملہ ویک اینڈ کے بعد ہونا ہے۔کھال اتارنے کا ذکر گول کر گئے!
وہ معاملہ ویک اینڈ کے بعد ہونا ہے۔کھال اتارنے کا ذکر گول کر گئے!
بھائی چھوٹے ہوتے گانا سنا تھا، شاعری یاد رہ گئی، شاعر کا معلوم نہیں۔واہ! اچھا شعر ہے کس کا ہے؟
آئینے سے یاد آیا کہ ہمارے باتھ روم کا آئینہ ٹوٹ گیا تھا، مجھے اسے تبدیل کرنا ہے۔ بیگم کو بھنک پڑ گئی کہ میں آئینے پر شعروں پہ حظ اٹھا رہا ہوں تو مجھے آئینہ دکھا کر رہیں گی۔
اللہ نہ کریں اس جملے کو اس طرح یاد رکھنا پڑ جائے۔جی اس کو موت پر بھی منطبق کیا جا سکتا ہے، اگر مر گیا تو آپ اسی جملے کو یاد کریں گے! ویسے میرا مطلب لغوی معنوں میں ہے، میں ایسے ہی چھٹیاں گزارتا ہوں اور انشاءاللہ یہ بھی گزاروں گا۔
پتا ہی نہیں چلا اور آپ بڑے ہو گئے۔بھائی چھوٹے ہوتے گانا سنا تھا
ہمیں سالانہ چھٹیاں نہیں ملتیں سر، بس یہی عید کے عید آٹھ آٹھ دس دس چھٹیاں مل جاتی ہیں۔خدا کی پناہ! اتنی چھٹیاں
اب ہماری ایسی بھی قسمت نہیں ہے۔ بیوی کی مداخلت تمام چھٹیوں میں جاری و ساری رہے گی۔آہ کیا یاد آ گیا
آئینے کے سو ٹکڑے کر کے ہم نے دیکھے ہیں
ایک میں بھی تنہا تھے، سو میں بھی اکیلے ہیں
ارے بالکل بھی نہیں خان صاحب، میں زیادہ گوشت خور نہیں ہوں۔ ہاں قربانی میں سے کلیجی پھیپھڑوں کا سالن مجھے مرغوب ہے، وہ انشاءاللہ ضرور کھاؤنگا۔اللہ نہ کریں اس جملے کو اس طرح یاد رکھنا پڑ جائے۔
میں سمجھا شائد پورے سال کا گوشت ایک ہفتے میں ”کنٹین“ کرنا ہے!
شکر ہے آپ بھی ہماری طرح ”جگر پھیپھڑے“ زندہ رکھے ہوئے ہیں!ارے بالکل بھی نہیں خان صاحب، میں زیادہ گوشت خور نہیں ہوں۔ ہاں قربانی میں سے کلیجی پھیپھڑوں کا سالن مجھے مرغوب ہے، وہ انشاءاللہ ضرور کھاؤنگا۔
رننگ ہو چکی۔ محض 7 کلومیٹر کہ بہت حبس ہے۔ اب باقی کا دن کچھ نہ کرنے کا ارادہ ہے لیکن خیال ہے کہ گروسری کرنی پڑے گی۔ویک اینڈ کا آغاز ہو گیا۔ ابھی صبح ساڑھے چھ بجے ہیں۔ رننگ کرنے جا رہا ہوں۔
جی بہت پسند ہے۔عرفان سعید آپ کو رامن پسند ہیں؟
قیمت انتہائی مناسب ہے۔ ہمارے پاس دو یورو مہنگا ہے۔آج ہیلسنکی کے انتہائی مشہور سٹور سٹاک مین پر ایک خاص آفر تھی۔ کل ان کی ویب سائٹ پر یہ اعلان کیا گیا کہ ہفتے کے روز اشیائے خوردونوش کے سیکشن میں پاکستان کے شہر ملتان سے براہ راست منگوائے گئے آموں کا ایک محدود سٹاک فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ میں سٹور کے کھلنے پر ہی وہاں پہنچ گیا جہاں پاکستان کے آم فروخت کے لیے رکھے تھے۔
اس کام کیلئے کوئی "قربانی ایپ" ہی بنا ڈالئے اباجتماعی قربانی کی رجسٹریشن، حصہ داران کی فہرست کی کمپیوٹر پر تیاری، حساب کتاب، اور جانوروں کے شناختی کارڈ کی تیاری میں مصروف۔
آپ اپنے "حجرے" سے باہر آئیں گے تو بیگم مداخلت کریں گی نا!بیوی کی مداخلت تمام چھٹیوں میں جاری و ساری رہے گی۔
میرا خیال یہ ہے کہ کام صرف ضرورت کے مطابق ہونا چاہیے۔ ایپ کی ضرورت نہیں ہے۔ بکنگ ایک سنٹر سے ہی کی جانی ہے، اور ڈیٹا کا استعمال صرف بقر عید کے دن کرنا ہے اور وہ بھی دو، تین افراد نے۔اس کام کیلئے کوئی "قربانی ایپ" ہی بنا ڈالئے اب
بھولے بادشاہو بیوی کو حجرے میں مداخلت سے کون درویش روک سکتاہے بھلا، یہ تو خدائی کام ہے!آپ اپنے "حجرے" سے باہر آئیں گے تو بیگم مداخلت کریں گی نا!
واہ ! پردیس میں پاکستانیوں کے مابین اتنی قربت دیکھ کر رشک آتا ہے۔شام میں 200 کے قریب پاکستانیوں کی عید ملن پارٹی میں شرکت کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔
ابھی پچھلے ہفتے ایک پاکستانی دکان سے آم خریدے، ڈبے پر وزن ڈیڑھ کلو لکھا ہوا تھا، قیمت 6 یوروقیمت انتہائی مناسب ہے۔ ہمارے پاس دو یورو مہنگا ہے۔
کیوں آپ نے ناروے میں بھی پنگے لے رکھے ہیں؟واہ ! پردیس میں پاکستانیوں کے مابین اتنی قربت دیکھ کر رشک آتا ہے۔
جہاں اپنے لوگ کم ہوں وہاں عموما قربتیں بھی زیادہ ہوتی ہیں۔ فن لینڈ میں ناروے کے مقابلہ میں پاکستانی نژاد اتنے زیادہ نہیں ہیں (صرف تین ہزار ہیں)۔ اس لئے عین ممکن ہے اس وجہ سے قربتیں بھی زیادہ ہوںکیوں آپ نے ناروے میں بھی پنگے لے رکھے ہیں؟