"و" کے ذریعے تشکیل پانے والے مرکبات

شمشاد

لائبریرین
کیا وہم و گم۔اں، کیا علم و یقیں، کیا فک۔ر و غمِ دنیا و دیں
ہستی کے وہ سارے پیچ و خم، کچھ کہہ نہ سکے، کچھ بھول گئے
(سرور)
 

شمشاد

لائبریرین
تفسیر بھائی ساتھ میں شاعر کا نام بھی لکھ دیا کریں تو مزہ دوبالا ہو جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
برس کے کھل گیا بادل ہوائے شب کی طرح
فلک پہ برق کا وہ پیچ و تاب ختم ہوا
(منیر نیازی)
 

تفسیر

محفلین
کس نے زنجیر کیا ہے رمِ آہُو چشماں
نکہتِ جاں ہے انہیں دشت و دَمن کی خوشبو
پروین شاکر
 
اوّٓلاً حمدِ ربّ جہاں کیجئے
شکر خلّاقِ کون و مکاں کیجئے
اس خدا کی بزرگی بیاں کیجئے
جس نے بخشا ہمیں روح و تن فکر و فن
ذو المنن ذو المنن ذو المنن ذو المنن

--
ڈاکٹر شبیر احمد شبیر (میرے ماموں)
 
آخری تدوین:

تفسیر

محفلین
یہ کیا کہ میں تری خوشبو کا صرف ذکر سنوں
تو عکسِ موجہ گل ہے تو جسم و جان میں اُتر
پروین شاکر
 
شعرو شاعری پر اتر آئے تو اس دھاگے کا مقصد فوت ہو جائے گا لہٰذا ہمیں بات چیت تک محدود رہنا چاہئے۔
 

تفسیر

محفلین
ابن سعید صاحب معذرت چاہوں گا

شگفتہ نے یہ تانا بانا شروع کیا تھا ۔ انہوں نے تو یہ شرط نہیں لگائی تھی۔ کہ جملہ بنائیں اور شعر نہ لکھیں بلکہ انہوں تو خود صرف " آب و ہوا ' ہی لکھا ہے:confused:
 
جی تفصیر صاحب میں نے بھی ایک صلاح دی تھی کوئی قید و بند نہیں لگائی۔
در آسل اس ٹاپک کی شروعات خالص عطفی مرکبات سے ہوئی، پھر اعجاز چاچو نے اسے حروف تہجی کی ترتیب میں چاہا پر شرکاء کی تعداد گھٹنے کے خوف سے یہ صلاح بغیر کچھ کہے سنے تہوں میں دب گئی۔ پھر شمشاد بھائی نے اسے تکلم کی شکل دے دی۔ اب مجھے لگا کہ اگر اس میں شاعری کا تجربہ کیا گیا تو پھر سے شرکاء کی تعداد اثر انداز ہوگی۔ اس ناطے میں نے یہ بات کہی تھی۔

اس کے علاوہ کوئی شک و شبہہ ہو یا شکوہ و شکایت ہو تو ضرور عرض کیجئے گا۔ :)
 
Top