بافقیہ
محفلین
ہم تو بے چارے نہ مفتی ہیں ، نہ ملاّ ، نہ حکیمجزاک اللہ مفتی صاحب
ہم تو بے چارے نہ مفتی ہیں ، نہ ملاّ ، نہ حکیمجزاک اللہ مفتی صاحب
آمین ثم آمین یا رب العالمینہم اس عزت افزائی پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجالاتے ہوئے منتظمین اور دیگر تمام محفلین کے ممنون و متشکر ہیں جنھوں نے ہمیں یہ ذمہ داری سونپی اور اس ذمہ داری کے سونپے جانے پر مسرت کا اظہار فرمایا۔ اللہ کریم سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ہمت و حوصلہ عطا فرمائے کہ ہم اس بھاری ذمہ داری سے عہدہ برآء ہوسکیں۔ پیٹر پارکرکا اصول ہے کہ عظیم طاقت کے ساتھ عظیم ذمہ داری بھی آتی ہے۔ ہماری تو بس اتنی سی خواہش ہے کہ عزت رہ جائے
بہت بہت مبارک خلیل بھائ..
..ہمہ تن دعا گو
بہت مبارک اور ڈھیروں دعائیں سر
آپ کو بہت مبارک ہو خلیل بھائی۔
ماشاءاللہ۔۔۔
بہت بہت مبارک ہو خلیل الرحمان بھائی۔۔۔
جزاک اللہ محمد امین صدیق بھائی! ہم آپ کی اس قلبی واردات کی قدر کرتے ہیں۔مابدولت محترم برادرم محمد خلیل الرحمٰن صاحب کو قلبی مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔
نہایت مسرت کے ساتھ یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ محفل کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے محترم محمد خلیل الرحمٰن بھائی کو مدیرِ اعلیٰ کا عہدہ تفویض کیا گیا ہے۔ اور اردو محفل پر تمام زمرہ جات کی ادارت سونپی گئی ہے۔
ان کا تجربہ محفل کی بہتری کے لیے مہمیز ثابت ہو گا۔
امید ہے کہ منصبِ ادارت کی ادائیگی میں آپ محفلین کا تعاون انھیں بصورتِ اعتماد حاصل رہے گا۔
اس سائٹ کی کئی ایپلیکیشنز موجود ہیں، مثلاً فائر فوکس، گوگل کروم، بریو براؤزر، اور ایج براؤزر وغیرہ!آپ لوگ اس ویب کی اپلیکیشن کیوں نہیں بناتے؟
ہمارے لیے تو آپ مدیر اعلیٰ نہیں
ہمارے لیے تو آپ وزیر اعلیٰ ہیں
بہت اچھا فیصلہ محمد تابش صدیقی بھائی
بہت مبارک ہو خلیل بھائی !!
خلیل بھیا بہت بہت مبارک ہم نے یہ لڑی آج ہی دیکھی مبارک باد تو کبھی پُرانی نہیں ہوتی اور آپ تو ہمارے اچھے بھیا ہیں۔
سر جی جب اوکھلی میں سر دیا تو موسل سے کیا ڈر۔ ویسے تو ٹھیک ہی ہے، بس کچھ پرانے جان کو آجاتے ہیں!!!رسم دنیا ہے اور لڑی بھی آج ہی نظر آئی، سو ہماری طرف سے بھی مبارک باد قبول و منظور فرمائیں۔
منتظمین نے آخر کچھ سمجھ کر ہی یہ بھاری ذمہ داری آپ کے مضبوط و توانا کندھوں پر ڈالی ہو گی۔ اب بھگتیئے۔