٭ محفل کے نئے مدیرِ اعلیٰ ٭ محترم خلیل الرحمٰن بھائی

عدنان عمر

محفلین
ادارت اعلیٰ کا سر پہ ہے تاج
خلیل بھیا کریں گے اب راج
محفل کے جھگڑے نمٹائیں گے
ڈبل آئیڈیز نکلوائیں گے
الجھتی سلجھتی لڑی بہ لڑی
کبھی ڈانٹ اور پیار کی پھلجھڑی
کراچی پر احساں فرما دیا
خلی بھائی کو جھنڈا پکڑا دیا
اب اس بات پر ایک دعوت بھی ہو
مکرر "ملک" کی زیارت بھی ہو

ڈاکٹر فاخر رضا
ملک ایک ہوٹل کا نام ہے
شاعری گر مریضوں سے فرمائیں گے
گنگناتے ہوئے چَے کپ فرمائیں گے
رضویregime سے کیسے بچ پائیں گے
پھر پھڑے جائیں گے، پھر پھڑے جائیں گے
اے طبیب ہوشیار! اے ندیم ہوشیار!
 
تاہم یاد پڑتا ہے کہ چند برس قبل بھی ان کے پاس سپر موڈ کی ذمہ داریاں تھیں۔ :)
ممکن ہے کہ کچھ حلقوں میں کبھی ایسا تاثر رہا ہو، لیکن ہماری گنہگار انگلیوں کی یاد داشت میں ماضی کی ایسی کوئی بات محفوظ نہیں جب آنجناب پر محفل گیر بار ادارت ڈالی گئی ہو۔ :) :) :)
 
نہایت مسرت کے ساتھ یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ محفل کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے محترم محمد خلیل الرحمٰن بھائی کو مدیرِ اعلیٰ کا عہدہ تفویض کیا گیا ہے۔ اور اردو محفل پر تمام زمرہ جات کی ادارت سونپی گئی ہے۔
ان کا تجربہ محفل کی بہتری کے لیے مہمیز ثابت ہو گا۔
امید ہے کہ منصبِ ادارت کی ادائیگی میں آپ محفلین کا تعاون انھیں بصورتِ اعتماد حاصل رہے گا۔
ہم اس عزت افزائی پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجالاتے ہوئے منتظمین اور دیگر تمام محفلین کے ممنون و متشکر ہیں جنھوں نے ہمیں یہ ذمہ داری سونپی اور اس ذمہ داری کے سونپے جانے پر مسرت کا اظہار فرمایا۔ اللہ کریم سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ہمت و حوصلہ عطا فرمائے کہ ہم اس بھاری ذمہ داری سے عہدہ برآء ہوسکیں۔ پیٹر پارکرکا اصول ہے کہ عظیم طاقت کے ساتھ عظیم ذمہ داری بھی آتی ہے۔ ہماری تو بس اتنی سی خواہش ہے کہ عزت رہ جائے
 
واہ، بہت خوب۔
آپ کو بہت مبارک ہو خلیل صاحب۔
چھا گئے سر! سب سے پہلی مبارک باد آپ کی جانب سے ایک اتفاق سہی لیکن ہمارے لیے قدرت کا ایک انعام ہے۔ خوش رہیے
بہت مبارک ہو سر آپ کو!!!

جزاک اللہ مفتی صاحب!

بہت بہت مبارک ہو محترم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بہت شکریہ جناب!

ماشاءاللہ بہت بہت مبارک ہو خلیل بھائی آپ کو یہ نئی ذمہ داری۔:)
اس ذمہ داری کے لئے خلیل بھائی واقعی بہترین انتخاب ہیں۔ اللہ تعالیٰ خلیل بھائی کو بہترین رنگ میں ذمہ داری ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین۔ آمین۔
 
آخری تدوین:
بہت مبارک ہو خلیل الرحمٰن بھائی۔ :)

جزاک اللہ بھائی!

ذمہ داریوں کے بڑھنے پر مبارکباد قبول فرمائیے۔ دعا گو ہوں کہ رب ذوالجلال آپ کو نئے عہدے پر مزید عزم و ہمت سے کام کرنے کی طاقت عطا فرمائیں۔ آمین

جزاک اللہ۔ آمین ۔ آمین


آداب

مبارکباد قبول فرمائیں محمد خلیل الرحمٰن بھائی۔ :)

جزاک اللہ۔ خوش رہیے

محمد خلیل الرحمٰن مبارک ہو!
امید ہے آپ اب بھی یہیں رہیں گے اور یاز کی طرح مفرور نہیں ہوں گے۔ :)

شکریہ شکریہ۔

یاز بھائی مسنگ ان ایکشن ہیں۔ اللہ کرے جہاں ہوں خیریت سے ہوں۔
 
یہ صحیح معنوں میں ایک خوشگوار تبدیلی ہے۔ خلیل بھیا آپ کو بہت مبارک ہو سر! ذمہ داریوں کا بوجھ تو خیر بڑھ جائے گا مگر آپ کی مستقل مزاجی سے ہم واقف ہیں۔ امید ہے، آپ احسن انداز میں اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہوں گے۔ نیک تمنائیں!

اللہ کرے آپ کا حسنِ ظن تادیر برقرار رہے اور اللہ کریم آپ کی دعا=ں کو ہمارے اور آپ کے حق میں قبول و منظور فرمائے۔

محمد خلیل الرحمٰن برادر آپ کو فورم کا نیا عہدہ مبارک ہو، امید ہے آپ نئی ذمہ داری اچھے سے نبھائیں گے۔

جزاک اللہ برادر


شکریہ جناب
 
بھئی واہ، مبارک ہو محفلین کو۔۔
خلیل بھائی بس اسی کا انتظار تھا۔ :)
اور آج کے بعد سے۔۔

میں نہیں مانتا۔۔ میں نہیں جانتا۔۔
:)
آپ کی مبارک باد کا خآص طور پر انتظار تھا، لیکن یہ اندازہ نہ تھا کہ اتنی خوب صورت مبارک باد ہوگی۔ خوش رہیے۔

اور ہاں ! آپ یہیں رہیں گے، ہمارے دل کے آس پاس
 
اہلِ کراچی کی خوشی اور ہمارے لیے ان کے خوب صورت جذبات بلا تبصرہ!


بہت مبارک ہو سر آپ کو!!!
پہلے مدیر اعلیٰ کون تھا؟؟؟

ماشاءاللہ !

بہت خوب انتخاب ہے۔

خلیل بھائی محفل کے لئے خوب وقت نکالتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں سے ہمیشہ محفل کو جلا بخشتے ہیں۔ اللہ رب العزت اُن کے کام میں آسانی پیدا فرمائے ۔ آمین

بہت بہت مبارک ہو آپ کو محترم محمد خلیل الرحمٰن بھائی!

:redrose::redheart::redrose::redheart::redrose::redheart::redrose:

بہت بہت مبارک محمد خلیل الرحمٰن بھائی!
زندہ باد زندہ باد۔آوے ہی آوے

خیر جو بھی کرتے ہیں اچھا ہی کرتے ہیں!!!
:LOL::LOL::LOL:

کراچی والوں کو دعوت کا ایک اور موقع مل گیا
زبردست کراچی

ماشاءاللہ ۔
بہت عمدہ اور شاندار انتخاب
آپ کو مبارک ہو سر۔

نوک جھونک والوں سے مخل ہونے پر معذرت۔
وہ ذرا مجھے خلیل بھائی کو مبارک باد دینی تھی۔:)

محترم خلیل الرحمٰن بھائی! آپ کو یہ نیا عہدہ اور نئی ذمہ داریاں بہت بہت مبارک ہوں۔
ربِ کریم آپ کی تخلیقی و ادارتی صلاحیتوں میں دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے، آمین۔

ناؤ بیک ٹُو۔۔۔۔:)

آپ ت

ایک انگریزی مقولا یاد آگیا
Everyone make us happy
Some by coming
Some by going

بہت مبارک ہو خلیل بھائی :)

یہ تو اچھی خبر ہے ۔ خلیل بھائی کو مبارکباد ۔ کوئی شک نہیں کہ آپ اس منصب کی ذمہ داریوں سے بحسن و خوبی عہدہ برآ ہوں گے۔ دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔

ادارت اعلیٰ کا سر پہ ہے تاج
خلیل بھیا کریں گے اب راج
محفل کے جھگڑے نمٹائیں گے
ڈبل آئیڈیز نکلوائیں گے
الجھتی سلجھتی لڑی بہ لڑی
کبھی ڈانٹ اور پیار کی پھلجھڑی
کراچی پر احساں فرما دیا
خلی بھائی کو جھنڈا پکڑا دیا
اب اس بات پر ایک دعوت بھی ہو
مکرر "ملک" کی زیارت بھی ہو

ڈاکٹر فاخر رضا
ملک ایک ہوٹل کا نام ہے

خوش رہیے۔ اللہ آپ سب کی دعاؤں کو آپ کے اور ہمارے حق میں قبول و منظور فرمائیں۔ جزاک اللہ
 

شکریہ زیک

بہت مبارک ہو خلیل الرحمن بھائی۔

جزاک اللہ

ماشاءاللہ۔ ماشاءاللہ!
بہت بہت مبارک ہو خلیل الرحمٰن بھائی!
بہترین انتخاب۔
زبردست پہ ڈھیروں زبر''''''''''یں!
بہت خوشی ہوئی۔
اب ایک چائے پارٹی تو بنتی ہے ناں!:)

جزاک اللہ بٹیا!
چائے پارٹی پکی۔ جس دن کراچی آئیں، ہمارے گھر پر چائے پکی


شکریہ عثمان بھائی
مبارک ہو خلیل بھائی۔

جزاک اللہ یوسف سلطان بھائی
 
میرا خیال ہے کہ آپ کافی عرصہ پہلے بھی مدیر اعلیٰ ہی تھے۔
ہم 2012 سے 2017 تک اردو سیکشن کے مدیر رہے پھر 2018 میں دوبارہ مدیر بنادئیے گئے۔ 2017 سے 2018 کے اس عرصے میں جب کہ منتظمین کے علاوہ اور کوئی بھی انتظام و انصرام کرنے والا نہ تھا، ہم سے عہدہ لے لیا گیا تھا لیکن ادارت کی تمام قوتیں ہمارے پاس تھیں جن کا فائدہ اٹھاکر مستقل ادارت کی ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔ ہاہا

ممکن ہے کہ کچھ حلقوں میں کبھی ایسا تاثر رہا ہو، لیکن ہماری گنہگار انگلیوں کی یاد داشت میں ماضی کی ایسی کوئی بات محفوظ نہیں جب آنجناب پر محفل گیر بار ادارت ڈالی گئی ہو۔ :) :) :)

شاید یہی وجہ ہے کہ آپ اور دیگر محفلین کا یہ تاثر رہا
 
2017 سے 2018 کے اس عرصے میں جب کہ منتظمین کے علاوہ اور کوئی بھی انتظام و انصرام کرنے والا نہ تھا، ہم سے عہدہ لے لیا گیا تھا لیکن ادارت کی تمام قوتیں ہمارے پاس تھیں جن کا فائدہ اٹھاکر مستقل ادارت کی ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔
یہ بات اہم ہے کہ اس دوران بھی آپ کا دائرہ ادارت محفل ادب تک ہی محدود تھا۔ :) :) :)
 
محمد خلیل الرحمن ، آپ کو بہت بہت مبارک !

جزاک اللہ نظامی بھائی

محترم خلیل صاحب! مدیر اعلیٰ کا منصب آپ کو بہت بہت مبارک ہو!
ویسے عدنان بھائی کی صورت دیکھنے لائق ہوگی۔ بہت امید لگائے بیٹھے تھے۔۔ میری ہمدردی ان کے ساتھ ہے۔
شکریہ۔ شکریہ۔

بہت مبارک جناب عالی۔۔۔

جزاک اللہ مفتی صاحب


جزاکِ اللہ بٹیا!

متفق!
 

جاسم محمد

محفلین
2017 سے 2018 کے اس عرصے میں جب کہ منتظمین کے علاوہ اور کوئی بھی انتظام و انصرام کرنے والا نہ تھا، ہم سے عہدہ لے لیا گیا تھا لیکن ادارت کی تمام قوتیں ہمارے پاس تھیں جن کا فائدہ اٹھاکر مستقل ادارت کی ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔ ہاہا
شاید یہی وجہ ہے کہ آپ اور دیگر محفلین کا یہ تاثر رہا
یعنی مقتدرہ کا شک شک نہیں تھا :)
 
Top