ٹماٹر کی چٹنی ۔۔🍅🍅 Tomato Chutney

سیما علی

لائبریرین
ٹماٹر کی چٹنی ۔۔🍅🍅 Tomato Chutney
گرمی ہو یا سردی دال چاول کے ساتھ چٹنیوں کا بڑا اچھا جوڑ ہوتا ہے ٹماٹر کی چٹنی تو چپاتی سے بھی کھائی جاسکتی ہے کسی اور چیز کی ضرورت ہی نہیں پڑتی یہ تھوڑی میرے انداز کی ریسیپی ہے بنائیں آپکو بھی پسند آئے گی ۔
اجزاء ۔۔
ٹماٹر ۔ آدھا کلو خوب لال
پیاز دو باریک چوپڈ
ثابت لال مرچ 4 سے 6
کلونجی 1/2 ٹی اسپون
میتھی دانہ ۔ 1/4 ٹی اسپون
زیرہ ۔ 1 ٹی اسپون
کٹی لال مرچ ۔ 1 ٹی اسپون
ہلدی ۔ 1/4 ٹی اسپون
ادرک لہسن پیسٹ ۔1 ٹیبل اسپون
نمک حسب ذائقہ
ہری مرچیں ۔ 4
ہری پیاز / اسپرنگ اونین ۔ 1
آئل ۔ 1/4 کپ
ترکیب ۔۔
آئل میں زیرہ میتھی دانہ کلونجی اور ثابت لال مرچ کا بگھار لگا کر ایک ہری مرچ کاٹ کر ڈال دیں پھر پیاز ڈال کر سوتے کرلیں جب پیاز نرم ہو جائے ادرک لہسن ڈال کر بھون کر سب مصالحہ ایڈ کر دیں تھوڑا سا بھون کر چھوٹے ٹکڑوں میں کٹے ٹماٹر ڈال کر نمک ڈال دیں اور میڈیم آنچ پر پکائیں جب ٹماٹر کا پانی خشک ہوجائے تو ہری مرچ ثابت ڈالکر کچھ دیر دم لگا دیں ہری پیاز ڈال کر ملائیں اور چولھا بند کردیں تیار ہے ٹماٹر کی چٹنی ۔۔۔۔۔
 
سید عمران

محفلین
ان شااللہ ضرور بنائيں گے۔ مزے کى معلوم ہوتى ہے۔ کبھى ميتھى دانہ ، ادرک، لہسن اور کلونجى ڈال کر نہيں بنائى ۔
بنالی چٹنی؟؟؟
ویسے بھی سنا ہے کہ شادی شدہ خواتین چٹنیاں بنانے میں نہایت ماہر ہوتی ہیں، نہیں؟؟؟
 
سیما علی

لائبریرین
ggLfdko.jpg
 
جاسمن

لائبریرین
اس ترکیب جلسے چٹنی کبھی نہیں بنائی۔ مجھے تو ٹماٹر کی چٹنی بے حد پسند ہے۔ آج کل ٹماٹر بہت سستے ہیں۔ کئی بار بنائی اور بانٹی ہے۔ لیکن میری امی جی کی ترکیب پہ۔ بے حد سادہ۔ پانچ کلو ٹماٹر پسی حالت میں چولھے پہ چڑھا دیں اور پانی خشک ہونے لگے تو پانچ بڑے چمچ پسا لہسن ڈال دیں۔ سوکھا پودینہ ہاتھوں سے باریک کر کے پانچ بڑے چمچ ڈال دیں۔ نمک اور کٹی مرچ حسب ذائقہ۔ کلونجی ایک چھوٹا چمچ۔
تیل ڈال کے بھون لیں۔
میرے گھر میں جب تک ختم نہ ہو جائے، ہر ناشتہ اسی چٹنی سے کرتی ہوں۔ ساتھ میں پراٹھا اور نمکین لسی ہو تو سونے پہ سہاگہ۔
 
صابرہ امین

اچھی معلوم ہوتی ہے۔ یہ بھی ٹرائی کرتی ہوں۔۔ شکریہ
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے مجھے ذاتی طور پر ٹماٹر اور ٹماٹر کی چٹنی بہت پسند ہے۔ بلکہ ٹماٹر کی چٹنی تو ایک بار میں بنا بھی چکا ہوں۔ :)

ریسیپی اس سے ملتی جلتی تھی، ہری پیاز اُس میں نہیں تھی۔
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ جو ہم پوسٹ لکھتے ہوئے کچھ ٹیگز لگاتے ہیں وہ ٹیگ دراصل پوسٹ کے ذیلی موضوعات ہوتے ہیں۔
جیسے اگر میں آنکھوں کی صحت کے بارے میں کوئی تحریر پوسٹ کروں تو اُس کے ٹیگز یا ذیلی عنوانات ہوں گے۔ صحت، آنکھیں، علاج معالجہ وغیرہ وغیرہ۔

دوسرا ٹیگ وہ ہے جس میں ہم محفل کے کسی رکن کو متوجہ کرتے ہیں اور @ کے بعد رکن کا نام لکھتے ہیں۔

اس پوسٹ میں ٹماٹر کی چٹنی کے ساتھ جو گُلِ یاسمیں کا ٹیگ لگایا ہوا ہے۔ اُس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ جیسے گلِ یاسمین کا ٹماٹر کی چٹنی سے کوئی خاص ربط و ضبط ہے۔ ممکن ہے ایسا ہو بھی۔ لیکن ہمارا یہ خیال ہے کہ آپ کی منشاء یہ نہیں ہوگی۔ :) :) :)
 
شاید سیما آپا یہ چاہتی ہیں کہ جو شخص گوگل پر گل یاسمین لکھ کر تلاش کرے تو نتائج میں اسے ٹماٹر کی چٹنی دکھائی دے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین

صابرہ امین

لائبریرین
لیکن گوگل بھی سمجھدار ہے، گلِ یاسمین سے بھی پہلے وہ ٹماٹر کی چٹنی اور رائتے والی آپی کی پروفائل دکھائے گا۔ :) :)
افوہ، فلرٹ والی بات تو آپ دل پر ہی لے گئے! یعنی بلاوجہ بھی ہمارا ذکر۔۔ :unsure::unsure::oops:
اچھا بھئی محفلین احمد بھائی کا فلرٹ سے بالکل بھی کوئی تعلق نہیں ۔ ہم اپنے تمام شکوک و شبہات واپس لیتے ہیں۔۔۔ :LOL::LOL:
 
صابرہ امین

لائبریرین
کس عمر میں ٹھیک ہے؟؟؟
ہم اس عمر میں بھی بھر سکتے ہیں تو ضرور بھریں گے...
:warzish::warzish::warzish:

آپ اپنے گوڈوں کی فکر کریں دخترم!!!
آپ ہماری فکر بلکہ ہم پر غوروفکر بند کیجیے۔
اگر یہ ڈمبل منہ پر گر گیا تو؟؟ ایسے ہی ایک خیال آ گیا تھا۔۔۔:whistle::unsure::biggrin:

چلیں جی ہم بھی کس کا م میں لگ گئے۔ ہمیں تو آسمان ادب کا آفتاب بننا تھا۔ جلد ہی غزل کے ساتھ حاضر ہوتے ہیں۔ کسی جواب کی ضرورت نہیں۔ بس زبردست کی ایموجی کافی ہے۔ :LOL:
 
Top