ٹماٹر کی چٹنی ۔۔🍅🍅 Tomato Chutney

سید عمران

محفلین
جہاندیدہ!! یہ کیا ہوتا ہے بھئی؟ ہم تو مٹی کی مادھو ہیں۔ ۔ ۔:biggrin:
یہ اصل میں جہاں ندیدہ ہے...
یعنی درپردہ عزت افزائی کی جارہی ہے...
اگر یہاں ندیدہ کہہ دیا جاتا تو کسی کا کیا جاتا مگر دخترم کا دل چور چور ہوجاتا!!!
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ٹماٹر کی چٹنی ۔۔🍅🍅 Tomato Chutney
گرمی ہو یا سردی دال چاول کے ساتھ چٹنیوں کا بڑا اچھا جوڑ ہوتا ہے ٹماٹر کی چٹنی تو چپاتی سے بھی کھائی جاسکتی ہے کسی اور چیز کی ضرورت ہی نہیں پڑتی یہ تھوڑی میرے انداز کی ریسیپی ہے بنائیں آپکو بھی پسند آئے گی ۔
اجزاء ۔۔
ٹماٹر ۔ آدھا کلو خوب لال
پیاز دو باریک چوپڈ
ثابت لال مرچ 4 سے 6
کلونجی 1/2 ٹی اسپون
میتھی دانہ ۔ 1/4 ٹی اسپون
زیرہ ۔ 1 ٹی اسپون
کٹی لال مرچ ۔ 1 ٹی اسپون
ہلدی ۔ 1/4 ٹی اسپون
ادرک لہسن پیسٹ ۔1 ٹیبل اسپون
نمک حسب ذائقہ
ہری مرچیں ۔ 4
ہری پیاز / اسپرنگ اونین ۔ 1
آئل ۔ 1/4 کپ
ترکیب ۔۔
آئل میں زیرہ میتھی دانہ کلونجی اور ثابت لال مرچ کا بگھار لگا کر ایک ہری مرچ کاٹ کر ڈال دیں پھر پیاز ڈال کر سوتے کرلیں جب پیاز نرم ہو جائے ادرک لہسن ڈال کر بھون کر سب مصالحہ ایڈ کر دیں تھوڑا سا بھون کر چھوٹے ٹکڑوں میں کٹے ٹماٹر ڈال کر نمک ڈال دیں اور میڈیم آنچ پر پکائیں جب ٹماٹر کا پانی خشک ہوجائے تو ہری مرچ ثابت ڈالکر کچھ دیر دم لگا دیں ہری پیاز ڈال کر ملائیں اور چولھا بند کردیں تیار ہے ٹماٹر کی چٹنی ۔۔۔۔۔
میرا اگلا ٹارگٹ۔
 

جاسمن

لائبریرین
ٹماٹر کی چٹنی میری پسندیدہ ترین چٹنی ہے۔ یہ ہو تو میرا ناشتہ اسی سے ہوتا ہے۔ پراٹھا اور ٹماٹر کی چٹنی۔ ساتھ لسّی ہو تو کیا کہنے!
 

محمداحمد

لائبریرین
ٹماٹر کی چٹنی میری پسندیدہ ترین چٹنی ہے۔ یہ ہو تو میرا ناشتہ اسی سے ہوتا ہے۔ پراٹھا اور ٹماٹر کی چٹنی۔ ساتھ لسّی ہو تو کیا کہنے!

ویسے ٹماٹر کی چٹنی تین طرح کی ہوتی ہے، ایک کچی، ایک پکی ہوئی اور کچھ کیچ اپ کو بھی ٹماٹر کی چٹنی کہتے ہیں۔ :)

یہاں شاید پکی ہوئی کا ذکر ہے۔
 
Top