ٹوئنٹی20کرکٹ ورلڈکپ ویسٹ انڈیز اپریل،مئی 2010 - لائیو اسکور

arifkarim

معطل
لگتا ہے برطانوی آج الیکشن کی خوشی میں اچھا کھیل رہے ہیں۔ آج انکو ۱۳ سالہ لیبر پارٹی کی جارحیت سے نجات مل جائے گی اور ایک نئے چنگل میں پھنس جائیں گے۔
 

arifkarim

معطل
برطانیہ کے ایک بھی بیٹسمین نے بری گیم کا مظاہرہ نہیں کیا۔ حالانکہ میچ انکے حق میں تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
بڑی دیر کی مہرباں آؤٹ کرتے کرتے۔

اب کیا فائدہ، اب تو صرف ایک چھکا چاہیے

18 اوور، 140 پر چار آؤٹ
 

arifkarim

معطل
اففف کیسی بکواس فیلڈنگ ہے۔ بجائے وکٹ کو مارنے کے کیپر کو پھینک رہا ہے!
 

شمشاد

لائبریرین
اگر ایسی ہی کارکردگی رہی، تو ایک بھی میچ نہیں جیت سکیں گے۔

پانچ کیچ چھوڑے جن میں سے تین سعید اجمل نے چھوڑے۔

کیتان صاحب صفر پر آؤٹ ہوئے۔

اور ابھی بیان دے رہے ہیں کہ آئندہ میچوں میں بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔

تو بھائی پہلے میچوں میں کسی نے بہتر کارکردگی دکھانے سے منع کیا تھا کیا؟
 

قمراحمد

محفلین
پاکستان کااس بار کوئی چانس نہیں۔ یہ وہ ٹیم لگ ہی نہیں رہی جو گذشتہ سال انگینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کی فاتح تھی۔ نا تو کوئی گیم پلان نظر آرہا ہے اور نہ ہی ٹیم میدان میں جان مارتی نظر آرہی ہے۔ لوگ بہت شروع مچا رہے تھے کہ آفریدی کو کپتان بناؤ۔ کپتانی کے بعد تو آفریدی بھی باولنگ اور بیٹنگ کرنا بھول گیا ہے۔ یہ کپ ہم نے آفریدی کی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے گذشتہ سال جیتا تھا۔ اوراب اسکے ہارنے میں آفریدی کا کردار ہوگا۔

آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
جنوبی افریقہ اور نیوزیلینڈ کے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھلینے کا فیصلہ کیا۔

15 اوور 108 اسکور اور 3 آؤٹ ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
18 اوور 144 اسکور، تین آؤٹ

گزشہ چھ اوور میں ہر اوور میں ایک چھکا ضرور لگا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
19ویں اوور میں تو تین چھکے لگ گئے۔
21 اسکور ملا۔
19 اوور 165 اسکور

گزشہ پانچ اوور میں 65 اسکور ملے ہیں۔

20 اوور مکمل، 170 اسکور۔
 

شمشاد

لائبریرین
20 اوور میں 11 چھکے لگے، جس میں سے 5 چھکے اکیلے مورکل کے ہیں۔

چوکے صرف 5 لگے۔

مورکل نے 18 گیندوں پر 40 اسکور حاصل کیے۔
 
Top