عسکری
معطل
بھائیو اور بہنو جیسا کہ آپ سب جانتے ہین عقل بادام کھانے سے نہیں دھوکہ کھانے سے آتی ہے ۔ کئی مہینوں کی بد پرہیزی اور کم جسمانی مشقت کی وجہ سے اور بہت سارے غلط سلط کھانے کھانے سے ہم نے 4 دن پہلے توبہ کی ہے اب مکمل ملٹری مشقیں ایکسرسائزز سادے کھانے اور ہر طرح کے جنک فوڈ سے 3 مہینے تک مکمل پرہیز رہے گی ۔ اصل میں اب مجھے سبزیاں کھانی ہیں اور میں کھا رہا ہوں پر مجھے سمجھ نہیں ا رہا کن سبزیوں کی کیا تاثیر ہوتی ہے ۔ مہربانی کر کے میری مدد کریں ۔ آج میں نے بینگن کو آگ پر اچھی طرح جلا کر اس کا چھلکا اتار کر اسکو باریک کر کے اس میں ہرے پیاز ہرا دھنیا 3- ہری مرچیں ڈالی تھیں تھوڑا سا نمک ڈال اور ایک چمچہ زیتون کا تیل ڈال کر سلاد جیسا بنا کر کھایا تھا اور ساتھ میں لسی پی تھی جسے ہم کچی لسی کہہ سکتے ہین سنا ہے یہ ٹھنڈا کھانا ہے اور اس مین زیرو کولیسٹرول ہے ۔ اسی طرح مجھے کچھ اچھے اچھے کھانے بتائین اب تو مین دن مین ایک کھانا کھاتا ہوں بس رات کو سوپ پی کر سوتا ہوں صبح سیب کا ناشتہ کرتا ہوں صرف دوپہر کو دو روٹی کھانی ہے وہ بھی کسی ٹھنڈی تاثیر والی سبزی کے ساتھ