ٹھنڈی تاثیر والی سبزیاں؟

دودھ سوڈا بھی اچھی چیز ہے
میں 3 ماہ دوبئی میں رہا ہوں ادھر کین میں ایک ڈرنک ملتا تھا اس کا نام Pokari sweat
ہے یہ بھی گرمیوں میں بہت اچھا رہتا ہے

 

زبیر مرزا

محفلین
حیدرآبادی بھگارے بینگن میں بارہ مسالے ہاتھ سے کُٹے ہوئے ڈالے جاتے ہیں ان کی مہک سے میں منہ میں پانی آجاتا ہے
کافی محنت طلب کام ہے میرے دوست کی والدہ بناتی ہیں اور جب بھی پاکستان جاؤں ان کے ہاں سے بھگارے بیگن آجاتے ہیں
اب توشرمندگی ہوتی ہے کہ آنٹی اس عمراوربیماری میں اتنی زحمت کرتی ہیں لیکن بھائی ان ماؤں کو اللہ پتہ نہیں کس خاص مٹی سے بناتاہے
بچوں کے لیے اپنی ہرتکلیف بھول کر کام میں لگ جاتی ہیں
 

وجی

لائبریرین
لیکن جناب میں اتنا برا نہین ہوا ابھی تک مین ایک دو مہینے میں ہی ویسے ہو جاؤں گا اور میں ہفتے میں ایک بار گوشت یا مرغی کھا لوں گا باقی سب سبزیاں اور وہ بھی بہت ہی کم تیل میں نا فرائی نا تلی ہوئی بس ابلی ہوئی ۔ :roll:
کیا بات ہے بھائی کیا قبض کی شکایت ہورہی ہے جو گوشت سے دور بھاگ رہے ہیں۔
 

عسکری

معطل
کیا بات ہے بھائی کیا قبض کی شکایت ہورہی ہے جو گوشت سے دور بھاگ رہے ہیں۔
ارے بھائی کیا کیا بہماریاں لے ائے ہو تم لوگ :grin: میرا وزن کچھ بڑھ رہا تھا حضور اس لیے ۔ کچھ مطلب 2-4 کلو نا کہ اب مجھے پولیس کی طرح توند والا بنا ڈالنا :grin:
 

قیصرانی

لائبریرین
یہاں ستو کہاں سے ملتا ہے؟ اور اسے فنش میں کیا کہتے ہیں؟

Talkkuna تلکونا کہہ دیں، ہر شاپنگ سٹور سے مل جائے گا۔ ذائقہ شاید وہ نہ ہو پاکستان میں ملتا ہے کیونکہ یہ لوگ tumma paahto یعنی زیادہ بھنا ہوا پسند کرتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
عمران تم موسمی سبزیاں کھایا کرو۔ اللہ تعالیٰ نے موسم کی مناسبت سے سبزیاں بھی ایسی ہی پیدا کی ہیں کہ فائدہ دیں۔
 
Top