ٹھہراؤ از قلم نیرنگ خیال

صائمہ شاہ

محفلین
ہم تو جی محبت کی شادی کے پہلے سے لے کر آخری اصول تک پر قائم ہیں کہ زخمی ہوں یا بھلےچنگے، بات آپس میں ہی رہے کیونکہ ہر تیسرا یہی کہے گا کہ خود ہی کی تھی اب بھگتو.
تو اب میں اندر کی بات کسی تیسرے سے کیسے کروں؟
سو مائی لارڈ میری بیگم کو ہی میری سائکاٹرسٹ کے عہدے پر تعینات کر دیا جائے تو اسی میں ہم تینوں کا بھلا ہے.
تینوں کا اس لیے کہ میری بیگم کو جلد یا بدیر پتہ لگ ہی جائے گا کہ باہر جانے کا مشورہ کس نے دیا تھا.
آپ تو گھبرا گئے ہیں سلمان حمید میں نے فی میل ضرور کہا تھا مگر ارادہ عمررسیدہ فیمیل کی طرف ریفر کرنے کا تھا
بھلے والی بات سے سوفیصد متفق مجھے بھابھی سے مار نہیں کھانی :)
 

فلک شیر

محفلین
فلک شیر بالکل ایسی ہی سکلز جو دم توڑتے ہوئے ٹھہراو میں ہلچل مچا دیں
مجھے اظہار الحق کے ایک انٹرویو کی ایک لائن یاد آ گئی ۔۔۔ لیکن خیر اُسے چھوڑیے ۔۔۔۔۔ آپ جو کہہ رہی ہیں ، یہ تو بڑے نصیب کی بات ہوتی ہے .........کسی میں پایا جانا .....
 

صائمہ شاہ

محفلین
مجھے اظہار الحق کے ایک انٹرویو کی ایک لائن یاد آ گئی ۔۔۔ لیکن خیر اُسے چھوڑیے ۔۔۔۔۔ آپ جو کہہ رہی ہیں ، یہ تو بڑے نصیب کی بات ہوتی ہے .........کسی میں پایا جانا .....
اظہارالحق وہی ہیں نا جن کی شادی کچھ دنوں میں ہی ناکام ہو گئی تھی اس معاملے میں ان کی لائن بھول جانا ہی بہتر ہے :)
 

سلمان حمید

محفلین
آپ تو گھبرا گئے ہیں سلمان حمید میں نے فی میل ضرور کہا تھا مگر ارادہ عمررسیدہ فیمیل کی طرف ریفر کرنے کا تھا
بھلے والی بات سے سوفیصد متفق مجھے بھابھی سے مار نہیں کھانی :)
عمر رسیدہ والی بات سے متفق ہوں میں لیکن اگر آپ کا اشارہ زبیدہ آپا کی طرف ہے تو معاف ہی رکھیے مجھے :p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ تو گھبرا گئے ہیں سلمان حمید میں نے فی میل ضرور کہا تھا مگر ارادہ عمررسیدہ فیمیل کی طرف ریفر کرنے کا تھا
میرا خیال ہے فلک شیر بھائی کو میری خاکساری پر اعتراض تھا۔ سو وہ چاہیں تو خود آگے آ سکتے ہیں۔ میں اپنا نام فلک صاحب کے اعتراض اور صائمہ صاحبہ کے اس اعتراض پر متفق ہونے کے بعد واپس لیتا ہوں۔ :p
 

ساجد

محفلین
سمندر کی سطح پرسکون ، بہتے تالاب میں طغیانی ؟
بہاؤ اور طغیانی سمندر سے منسوب ہوتی ہے۔ تالاب عموما ًنہ تو بہتا ہے نہ اس میں طغیانی آسکتی ہے ماسوائے وہ ہلچل جو آپ خود پیدا کریں۔

آپ نثر کے راجہ ہیں لیکن میری رائے میں اس تحریر میں آپ کی تمثیلات کچھ کمزور ہیں۔
تنقید کا برا مت مانیے گا۔ :)
اگر چائے کی پیالی میں طوفان آ سکتا ہے تو تالاب میں طغیانی کیوں نہیں ؟ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
مجھے اظہار الحق کے ایک انٹرویو کی ایک لائن یاد آ گئی ۔۔۔ لیکن خیر اُسے چھوڑیے ۔۔۔۔۔ آپ جو کہہ رہی ہیں ، یہ تو بڑے نصیب کی بات ہوتی ہے .........کسی میں پایا جانا .....

اظہارالحق وہی ہیں نا جن کی شادی کچھ دنوں میں ہی ناکام ہو گئی تھی اس معاملے میں ان کی لائن بھول جانا ہی بہتر ہے :)
یہ گُر اس نے کہاں سے سیکھا۔ بہت کامیاب آدمی لگتا ہے۔
 
Top