ٹیسلا آئن سٹائن کا مخالف کیوں تھا؟

محمد سعد

محفلین
کسی اہل دل کی صحبت اختیار کریں۔
اس میں میرے سوال کا جواب نہیں ہے۔
یعنی کہ ایسا سرے سے ممکن ہی نہیں ہے کہ دونوں ہی صاف نیت تھے لیکن ایک اس کے باوجود غلط نتیجے پر پہنچا؟
اگر یہاں آپ کو کسی نے غلط ثابت کر دیا تو کیا اس کا مطلب یہ لیا جا سکتا ہے کہ آپ اور آپ کے اعلیٰ حضرت دونوں بدنیت تھے؟
 
زیک

مسافر
سپیس کا کرو ہونا (یا بھینچا جانا یا پھیلایا جانا ) آئئنسٹائن کی اس تصوراتی کوشش کا ایک ماڈل ہے جو اس نے تجاذُب (مادّے کی ثقلی خصوصیت) کی نوعیت اور اس کی خصوصیات کے مختلف پہلؤوں کی وضاحت کے لیے خود وضع کیا ۔
میرے خیال میں تو یہ ایک (دلچسپ) اچھی کوشش ہے۔ اس سے تصور واضح ہی ہوتا ہے ۔ البتہ یہ ضروری نہیں کہ اس سے بہتر ماڈل لایا جانا ممکن ہی نہیں اور یہ حرف آخر ہی ہو گیا ۔ اس سے بہتر ماڈل بھی آئیں گے کبھی ۔
(یہ میری اپنی سائنس ہے :) )
کہاں پڑھی آپ نے فزکس؟
 
زیک

مسافر
منتظمین کو چاہئے کہ اس تحریر کو افسانوں والے زمرے میں ڈال دیں تاکہ کوئی سنجیدہ سائنس کا طالبعلم اس دجل سے گمراہ نہ ہو جائے۔
بالکل نہیں۔ محفل کا سائنس سیکشن بہت مناسب ہے ایسی بکواس کے لئے۔ ذرا پرانی لڑیاں ہی چیک کر لیں
 
سید ذیشان

محفلین
بالکل نہیں۔ محفل کا سائنس سیکشن بہت مناسب ہے ایسی بکواس کے لئے۔ ذرا پرانی لڑیاں ہی چیک کر لیں
اچھے وقتوں میں سپیشل تھیوری پر ایک مضمون اسی فورم میں لکھا تھا۔ اب زمان و مکان بدل گیا ہے۔ دجل و فریب عام ہو گیا ہے۔ :LOL:
 
سید ذیشان

محفلین
آپ کہیں انوار صاحب کے رشتہ دار تو نہیں؟ انہوں نے بھی اینٹی گریوٹی کا نظریہ پیش کر کے اس کو "انواریٹی" کا نام دیا۔ آپ کی تھیوری کا کیا نام ہوگا بھلا؟
 
آخری تدوین:

سید ذیشان

محفلین
جنرل تھیوری کو غلط ثابت کرنا تو بعد میں ہوگا۔ اس کو سمجھنے کے لئے ڈفرنشل جیومیٹری سمجھنی پڑتی ہے۔ اور اس میں سب سے پہلا سوال ہے sphere کا curvature معلوم کرنا۔ آپ وہاں سے ابتدا کریں۔ sphere کے کرویچر کو معلوم کرنے کے لئے طریقہ کار کو ہمیں سمجھا دیں۔ بیشک اس کے steps آپ انٹرنیٹ سے کاپی پیسٹ کر لیں۔
 
فہد مقصود

اعلیٰ حضرت اس گستاخانہ سوال پر برا مان گئے ہیں شاید۔ چوتھے دن بھی مسلسل ناراض ہیں۔
 
سید رافع

محفلین
جنرل تھیوری کو غلط ثابت کرنا تو بعد میں ہوگا۔ اس کو سمجھنے کے لئے ڈفرنشل جیومیٹری سمجھنی پڑتی ہے۔ اور اس میں سب سے پہلا سوال ہے sphere کا curvature معلوم کرنا۔ آپ وہاں سے ابتدا کریں۔ sphere کے کرویچر کو معلوم کرنے کے لئے طریقہ کار کو ہمیں سمجھا دیں۔ بیشک اس کے steps آپ انٹرنیٹ سے کاپی پیسٹ کر لیں۔

فیلڈ ایکویشنز کی ڈیرویشن کو سادہ الفاظ میں لکھ رہا ہوں۔ اسکے علاوہ جہاں تک ممکن ہوا موجودہ سائنسی اصطلاحات اور سمبلز سے چھٹکارہ حاصل کرنا مقصد ہے۔ سو ٹینسرز، مینی فولڈز، ریچی کرویچر یہاں تک کہ ٹیرسٹیل ٹائم، سیزیم 133 سب کی سادہ حقیقت اور نقص کا علم قاری کے لیے ضروری ہے۔ اس کے علاوہ کیکیولس کے بنیادی تصورات ڈیفرنشیل اور انٹیگرلز اور کوویرینٹ ڈیریویٹو کو سادہ الفاظ میں بیان کرنا ضروری ہے تاکہ حقیقت واضح ہو سکے اور اندازہ ہو کہ یہ عمارت کن ناقص بنیادوں پر کھڑی ہے۔ اسفئیر کا کرویچر یا گھماو اسی میں آجائے گا۔ یہ سب میں ایک ہی مراسلے میں مکمل کرنا چاہتا ہوں۔

خیر یہ سب تو ابتداء ہو گی اصل کام کی جو پہلے مراسلے میں بیان کیا گیا۔
 
پانچ دن بعد جو واپس آئے تو محض یہ بتانے کے لیے کہ ابھی ابتداء ہو گی۔
چھوڑیے حضرت، میرے خیال میں آپ رہنے دیجیے۔
 
سید رافع

محفلین
ایک اور سوال بھی اٹھتا ہے۔ کشش ثقل کو "آسیب" قرار دینے جیسے خیالات کا اظہار کیا اعلیٰ حضرت نیوٹونین کشش ثقل کے بارے میں بھی کرتے ہیں؟

اعلی حضرت کے کلام کو محدود کرنے کوئی قرینہ نہیں۔

میرے نزدیک کشش ثقل کا کوئی وجود نہیں۔ اصل حقیت تیرنا ہے۔

سیارے اور ستارے ہر وقت ایک مخصوص کلام حمد (شاید کہ ساونڈ ویویز پیدا) کر رہے ہیں جس سے وہ بوجہ پاکی تجلی رحمان کے عظیم سمندر میں تیرنے کے لائق ہیں جو کہ ساتوں آسمان و زمین پر پھیلا ہوا ہے۔ یہی حال پرندوں کے اڑتے وقت کلام کا ہے۔

ساتوں آسمان اور زمین اور وہ سارے موجودات جو ان میں ہیں اﷲ کی تسبیح کرتے رہتے ہیں، اور کوئی بھی چیز ایسی نہیں جو اس کی حمد کے ساتھ تسبیح نہ کرتی ہو لیکن تم ان کی تسبیح کو سمجھ نہیں سکتے، بیشک وہ بڑا بُردبار بڑا بخشنے والا ہے۔ 17:44

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جو کوئی بھی آسمانوں اور زمین میں ہے وہ اللہ ہی کی تسبیح کرتے ہیں اور پرندے پر پھیلائے ہوئے، ہر ایک اپنی نماز اور اپنی تسبیح کو جانتا ہے، اور اللہ ان کاموں سے خوب آگاہ ہے جو وہ انجام دیتے ہیں۔24:41

کیا انہوں نے پرندوں کو نہیں دیکھا جو آسمان کی ہوا میں پابند (ہو کر اڑتے رہتے) ہیں، انہیں اللہ کے سوا کوئی چیز تھامے ہوئے نہیں ہے۔ بیشک اس (پرواز کے اصول) میں ایمان والوں کے لئے نشانیاں ہیں۔16:79

اور سب (آسمانی کرّے) اپنے مدار میں تیرتے چلے جاتے ہیں۔ 36:40

تمام (آسمانی کرّے) اپنے اپنے مدار کے اندر تیزی سے تیرتے چلے جاتے ہیں۔21:33

ان تمام آیات سے واضح ہے کہ تسبیح سے تیرنے کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے۔ انسان اشرف المخلوقات ہونے کے سبب تیرنے کی سب سے زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔ چاہے فضا ہو یا سطح سمندر یا ساتوں آسمان۔

قریبا 200 سال سے یہ دجل انسانوں پر مسلط کیا جا رہا ہے کہ توانائی کے بغیر سفر ممکن نہیں۔ اور یہ کہ E=mc2 جوکہ برین واشنگ کے علاوہ کچھ نہیں تاکہ توانائی کے معاملے میں بڑے بڑے ذہن بھی انہی ایکویشنز میں الجھے رہیں۔ آئن سٹائن کا یہودی النسل ہونا اور اس نسل کا اعلی ثابت کرنا، نوبل پرائیز، اسٹین فورڈ و یگر اور سائنسی جرنلز رقم کے ذریعے اسی برین واشنگ کو عام کرنے کا ذریعہ ہیں۔ آپ خود ہی اندازہ لگائیں کہ اسٹین فورڈ یورنیورسٹی کی بنیاد کسی تعلیم کے شعبے سے وابستہ فرد نے نہیں رکھی بلکہ نیویارک سے کیلی فورنیا منتقل ہونے والے ایک بزنس مین اور سیاست دان لی لینڈ نے رکھی۔ یہ سب باتیں برسبیل تذکرہ کر دیں ہیں آگے اسکی تفصیلات آئیں گی۔
 
آخری تدوین:

سید رافع

محفلین
کچھ نہیں کہیں گے سید صاحب۔ :) اس سے آگے بات کرنا عبث ہے!

اس دھاگے کو آئن سٹائن فلیڈ ایکویشنز کے دجل تک مخصوص رکھنا چاہتا ہوں۔ آپ جس موضوع پر بات کرنا چاہتے ہیں اس پر کافی باتیں یہاں ہو چکی ہیں۔ امید ہے کہ جب دھاگے کا اصل مقصد پورا ہو جائے گا تو دیگر ضمنی موضوعات پر بھی بات کریں گے۔ ابھی اس میں وقت لگے گا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
سیارے اور ستارے ہر وقت ایک مخصوص کلام حمد (شاید کہ ساونڈ ویویز پیدا) کر رہے ہیں جس سے وہ بوجہ پاکی تجلی رحمان کے عظیم سمندر میں تیرنے کے لائق ہیں
آپ بریکٹ میں اپنے حاشیے ڈال کر اعلی حضرت کا کیس کمزور کر رہے ہیں۔ دوسرے، ایک سوال یہ کہ کیا مخصوص کلام سے تیرنے کی صلاحیت پیدا ہو تی ہے یا پاکی کی وجہ سے ہوتی ہے ؟ یا یہ دونوں ایک ہی ہیں ؟
 
Top