ٹیسلا ماڈل تھری: پہلے دن لاکھ پری آرڈر

زیک

مسافر
ٹیسلا نے کل رات اپنی چھوٹی سیڈان سے پردہ اٹھایا۔ ماڈل تھری 2017 کے آخر میں دستیاب ہو گی۔ اس الیکٹرک کار کی رینج 215 میل (346 کلومیٹر) ہو گی اور سے صفر سے 60 میل فی گھنٹہ (96.56 کلومیٹر فی گھنٹہ) چھ سیکنڈ یا کم میں کر سکے گی۔ ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ٹیسلا سست رفتار گاڑیاں نہیں بناتی۔

ٹیسلا کی کل کی تقریب کی ویڈیو:

پروٹوٹائپ کی کچھ تصاویر
gallery-1.jpg

gallery-2.jpg

gallery-4.jpg

gallery-6.jpg


کار کی قیمت 35 ہزار ڈالر ہو گی۔

کل ٹیسلا نے ماڈل تھری کی reservations بھی شروع کیں اور ایک ہی دن میں 1 لاکھ 34 ہزار گاڑیاں ریزرو بھی کر دی گئیں۔
 

یاز

محفلین
346 کلومیٹر تو کافی رینج ہے۔
ابھی تک کی الیکٹرک کاروں میں عمومی رینج کتنی ہے؟
 

زیک

مسافر
346 کلومیٹر تو کافی رینج ہے۔
ابھی تک کی الیکٹرک کاروں میں عمومی رینج کتنی ہے؟
ٹیسلا کی ماڈل ایس اور ماڈل ایکس کے علاوہ تمام الیکٹرک کاروں کی رینج سو میل سے کم ہے۔ البتہ اگلے سال شیوی بولٹ آ رہی ہے جس کی رینج 200 میل ہو گی۔
 

arifkarim

معطل
دیکھنے میں عام الیکٹرک کار جتنی بدصورت نہیں ہے بلکہ کالے رنگ میں کافی سلیک لگ رہی ہے
ناروے میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کو بجلی مفت فراہم کی جاتی ہے۔ نیز دیگر کاروں والے ٹیکسز بھی نہیں لگتے۔ اسلئے امراء کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ ٹیسلا کا لیٹسٹ ماڈل خریدا جائے۔ گو کہ ایک بار مہنگا ہوگا لیکن پھر گاڑی مفت ہی چلتی ہے سارا سال۔
 

زیک

مسافر
جہاں عام کار میں ریڈئیٹر کے لئے وینٹ ہوتے ہیں وہاں اس ماڈل تھری میں بند ہے جس کی وجہ سے کار سامنے سے عجیب لگ رہی ہے۔ معلوم نہیں یہ صرف پروٹوٹائپ کا چکر ہے یا اصل کار بھی ایسی ہو گی۔ ویسے ماڈل ایس اور ایکس میں ایسا نہیں ہے۔
 

زیک

مسافر
ناروے میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کو بجلی مفت فراہم کی جاتی ہے۔ نیز دیگر کاروں والے ٹیکسز بھی نہیں لگتے۔ اسلئے امراء کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ ٹیسلا کا لیٹسٹ ماڈل خریدا جائے۔ گو کہ ایک بار مہنگا ہوگا لیکن پھر گاڑی مفت ہی چلتی ہے سارا سال۔
ناروے میں الیکٹرک کارز کو ٹیکس سے چھوٹ ہے جب کہ دوسری گاڑیوں پر کافی زیادہ ٹیکس ہے اس لئے الیٹرک کار پٹرول یا ڈیزل والی کار سے بہت سستی پڑتی ہے۔

http://insideevs.com/tax-exemptions-in-norway-cut-tesla-model-s-price-in-half/
 

arifkarim

معطل
Top