ٹیسلا ماڈل تھری: پہلے دن لاکھ پری آرڈر

یاز

محفلین
ڈینور اور کولوراڈو سپرنگز پہاڑوں پر تو نہیں ہیں۔
ہائیں! میں تو پہاڑوں پر ہی فرض کئے بیٹھا تھا۔ نجانے کب سے ڈینور جانے کے پلان اور خواب سوچ رہا ہوں۔ آپ نے تو امیدوں پہ پانی ہی پھیر دیا۔
ویسے یہ دونوں مقامات ہیں تو کافی بلندی پر۔ گردوپیش کے حساب سے نیچائی پر یعنی وادی میں ہوں گے۔ جیسے ہمارے ہاں ناران یا کالام وغیرہ ہے۔۔ یا یوں بھی نہیں؟
 
یاز

محفلین
وولٹیج اور کرنٹ بڑھائیں تو چارجنگ سپیڈ بڑھ جائے گی۔ اس کے علاوہ فاسٹ چارجنگ میں اے سی کی بجائے ڈی سی استعمال کی جاتی ہے۔

میں شاید سوال واضح نہیں کر سکا۔ میں یہ پوچھنا چاہ رہا تھا کہ الیکٹرک کاروں میں فاسٹ چارجنگ کے لئے کیا آلہ یا طریقہ کار استعمال کیا جاتا ہے۔ کیا ان کے ساتھ بیٹری چارجر ملتا ہے یا ویسے ہی چارجنگ پوائنٹس دستیاب ہوتے ہیں مختلف جگہوں پہ؟
 
arifkarim

معطل
فاسٹ چارجنگ کا کیا طریقہ کار ہوتا ہے زیک بھائی، اور اس میں عموماََ کتنا وقت لگتا ہے۔
اسکے لئے ٹیسلا والے سوپر چارجر رز کی فیسیلیٹیز مختلف شہروں میں فراہم کرتے ہیں:
supercharger-hero@2x.jpg

c000139.gif

سوپر چارجر گھنٹوں کی بجائے منٹو میں بیٹری ری فل کر دیتا ہے۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

زیک

مسافر
ہائیں! میں تو پہاڑوں پر ہی فرض کئے بیٹھا تھا۔ نجانے کب سے ڈینور جانے کے پلان اور خواب سوچ رہا ہوں۔ آپ نے تو امیدوں پہ پانی ہی پھیر دیا۔
ویسے یہ دونوں مقامات ہیں تو کافی بلندی پر۔ گردوپیش کے حساب سے نیچائی پر یعنی وادی میں ہوں گے۔ جیسے ہمارے ہاں ناران یا کالام وغیرہ ہے۔۔ یا یوں بھی نہیں؟
کلام: 2000 میٹر
ناران: 2500 میٹر
ڈینور: 1650 میٹر
کولوراڈو سپرنگز: 1839 میٹر

ڈینور اور کولوراڈو سپرنگز راکی ماؤنٹینز کے کنارے پر ہیں۔ یہ ہائی پلینز کا علاقہ ہے۔ ان سے مغرب میں جائیں تو اونچے پہاڑ ہیں۔
 
arifkarim

معطل
ٹیسلا نے اپنے سوپر جارجرز ایسے مقامات پر لگائے ہیں جہاں ٹریفک زیادہ ہو اور قریب ہی آرام و طعام کی فیسیلٹیز بھی موجود ہوں۔ یوں بندہ گاڑی چارجنگ پر لگا کر کھا پی کر واپس آتا ہے تو وہ چارج ہو چکی ہوتی ہے۔ یہ ہمارے گھر سے 1 کلومیٹر دور ٹیسلا چارجرز:
7361_10156577640375136_759330658297277632_n.jpg
 
زیک

مسافر
میں شاید سوال واضح نہیں کر سکا۔ میں یہ پوچھنا چاہ رہا تھا کہ الیکٹرک کاروں میں فاسٹ چارجنگ کے لئے کیا آلہ یا طریقہ کار استعمال کیا جاتا ہے۔ کیا ان کے ساتھ بیٹری چارجر ملتا ہے یا ویسے ہی چارجنگ پوائنٹس دستیاب ہوتے ہیں مختلف جگہوں پہ؟
فاسٹ چارجنگ میں کرنٹ بہت زیادہ ہوتی ہے۔ 120 کلوواٹ کے سپرچارجر سے سینکڑوں ایمپیئر کرنٹ استعمال ہوتی ہے۔ اس لئے اس کے لئے چارجنگ کیبل بھی خاص استعمال ہوتی ہے۔ چارجنگ سٹیشن کی ہارڈویئر کے علاوہ کار میں بھی فاسٹ چارجنگ کا سرکٹ ہوتا ہے۔

چارج میں کتنی دیر لگتی ہے یہ چارجر اور کار بیٹری کے سائز پر منحصر ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہ صفر سے پچاس فیصد تک چارج تیز ہوتا ہے مگر اسی سے سو فیصد تک میں دیر لگتی ہے۔
 
ڈائرکٹ کرنٹ کے استعمال کی وجہ سے بھی چارجنگ کی رفتار کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ ایک کار آدھے گھنٹے سے گھنٹے تک میں چارج ہو جاتی ہے۔
 
زیک

مسافر
ڈائرکٹ کرنٹ کے استعمال کی وجہ سے بھی چارجنگ کی رفتار کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ ایک کار آدھے گھنٹے سے گھنٹے تک میں چارج ہو جاتی ہے۔
90 کلوواٹ آور والی ماڈل ایس 80 فیصد تک 40 منٹ میں چارج ہو جاتی ہے مگر 100 فیصد تک کے لئے مزید 35 منٹ لگتے ہیں۔
 
زیک

مسافر
وہ کیسے؟ یاد رہے کہ میں نے ماڈل کا ذکر کیا جو 80 سے 120 ہزار ڈالر تک بکتی ہے۔

ماڈل تھری کی بیٹری اس سے چھوٹی ہو گی۔ دوسرے ٹیسلا نے دنیا کی سب سے بڑی بیٹری فیکٹری بنائی ہے جس سے امید ہے کہ بیٹری کی قیمت کم ہو گی
 
Top