ٹیسلا ماڈل تھری: پہلے دن لاکھ پری آرڈر

یاز

محفلین
زیک بھائی ! پٹرولیم کی قیمتوں میں گراؤ کے رجحان سے الیکٹرک کاروں کی طرف رجحان میں کمی ہے یا نہیں؟
 
زیک

مسافر

دنیا بھر کا علم نہیں مگر امریکہ میں اوسط فیول اکانومی اس وجہ سے کم ہوئی ہے۔ الیکٹرک کار کی فروخت میں جو اضافہ دیکھنے میں آ رہا تھا وہ بھی پچھلے ایک سال میں کافی کم ہوا۔
 
محمدصابر

محفلین
وہ کیسے؟ یاد رہے کہ میں نے ماڈل کا ذکر کیا جو 80 سے 120 ہزار ڈالر تک بکتی ہے۔

ماڈل تھری کی بیٹری اس سے چھوٹی ہو گی۔ دوسرے ٹیسلا نے دنیا کی سب سے بڑی بیٹری فیکٹری بنائی ہے جس سے امید ہے کہ بیٹری کی قیمت کم ہو گی
اس لئے لکھا کہ بیٹری کی قیمت ہی کار کی قیمت کا بڑا حصہ ہوتی ہے اور دوبارہ بیٹری ڈلوانے تک کار اتنا چل چکی ہوتی ہے کہ نئی خریدنا زیادہ فائدہ مند رہتا ہے۔ ویسے یہ ماڈل میں چھوٹے انک جیٹ پرنٹرز سے اخذ کیا ہے۔
 
یاد رہے کہ تمام الیکٹرک اور ہائبرڈ کار کی بیٹری کی وارنٹی ہوتی ہے۔ ٹیسلا میں یہ وارنٹی 8 سال ہے۔
 
یاز

محفلین
کہیں پڑھا ہے کہ ٹیسلا نے ہزاروں گاڑیاں سیٹوں میں کسی خرابی یا خامی کی بنا پر واپس منگوائی ہیں۔
گو بظاہر اس خبر کو منفی انداز میں لیا جاتا ہے، لیکن میں اس کو ایک مثبت عمل جانتا ہوں کہ کمپنی کسٹمر کی تسکین و تشفی کے لئے اتنا کچھ کرنے کو تیار ہے۔
 
http://money.cnn.com/2016/04/11/luxury/tesla-model-x-recall/
 
Top