فیصل عظیم فیصل صاحب بہت عمدہ تحریر ہے۔ لیکن یہ فورم اس قسم کے علوم کے لیئے موزوں نہیں ہے ادھر لوگ ان علوم کا مذاق اڑاتے ہیں۔ میری اکثر مصر اور مراکش کے شیوخ سے بات چیت چلتی رہتی ہے وہ مجھے جو بھی رمز بتاتے ہیں تو پہلے حلف لیتے ہیں کہ اس کو صرف اہل کے حوالے کروگے میں نے ایک مرتبہ پوچھا کہ آپ ایسا کیوں کرتے ہو تو انہوں نے کہا کہ اس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے اور زیادہ تر لوگ ان علوم و فنون کا ٹھٹھا اڑاتے ہیں۔
آپ کے حوصلے اور ٹھنڈے مزاج کو داد دیتا ہوں کہ کچھ لوگوں کہ استہزاہیہ لہجے کو آپ نے خندہ پیشانی اور خوشدلی سے برداشت کیا میرے جیسا بندہ تو شائد ایک لمحہ بھی صبر نہ کرسکے اور اگر معترض سامنے ہو تو شائد اس کی پٹائی سے بھی دریغ نہ کرے۔
ہمارے ادھر پشاور میں اس کے ماہرین میں صدیقی صاحب حال مفقود الخبر اور عبدالکریم فوزی حال کینیڈا اس فن کے امام گزرے ہیں میرا کسی زمانے میں نعیم وارثی ساکن ملتان جو نجانے زندگی کی بھیڑ کدھر گم ہوگیا ہے سے بہت تعلق اور محبت رہی ہے اس زمانے میں روحانی بابا سراپا عجز اور خاک تھے نعیم وارثی اس فن کا بہت ماہر تھا اور اس نے اس فن کو حضرت عنبر شاہ وارثی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے سیکھا تھا واضح ہو کہ یہ وہی عنبر شاہ وارثی ہیں جو کہ بیدم وارثی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے خلیفہ اکبر تھے عنبر شاہ وارثی رحمۃ اللہ علیہ کا تذکرہ مہر منیر جو کہ گولڑہ شریف سے شائع ہوئی ہے اور ہنوز ہورہی میں مؤجود ہے۔
آپ ایسا کریں کہ فیس بک پر رابطہ کریں ادھر ان علوم و فنون کے گروپس ہیں ادھر تو ایسی کوئی بات نہیں ہے دیکھیں میں آپ کو ایک نصیحت کرتا ہوں کہ ہیرے کی قدر جوہری کے پاس ہوتی ہے ادھر تو آپ کسی کو ہیرا دکھائیں تو وہ کہے گا یا سمجھے گا کہ یہ تو بلور ہے جس سے بچے کھیلتے ہیں۔
محمود احمد غزنوی الف نظامی باباجی شاکرالقادری نایاب