ٹیکسلا آثار قدیمہ و خانپور ڈیم

سید ذیشان

محفلین
چند سال پہلے میں نے ایک دوست کیساتھ مل کر ٹیکسلا کے آثار قدیمہ دیکھنے کی ٹھانی۔ میوزیم میں تو کیمرہ لے جانے کی اجازت نہیں لیکن باہر کافی مقامات کی سیر کی اور تصاویر بنائیں۔ اس کے بعد چند ایک کلومیٹر دور خانپور ڈیم گئے۔ وہ دن کافی یادگار تھا۔ ایک دوست سے پروفیشنل کیمرہ لیا تھا کہ ہم بھی ذرا تصویر کشی کا اپنا شوق پورا کریں۔ :p اب یہ تو تصاویر دیکھ کر ہی معلوم ہو گا کہ ہم کس قدر کامیاب ہوئے۔
 

سید ذیشان

محفلین
ٹیکسلا شہر کا نقشہ

dsc6472y.jpg



ٹیکسلا میوریم:

dsc6479a.jpg
 

حسان خان

لائبریرین
ٹیکسلا میں کیا صرف آثارِ قدیمہ اور اس سے متعلق عمارات ہیں یا پھر وہاں عام آبادی بھی ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
بہت آبادی ہے وہاں۔

اس کے علاوہ ٹیکسلا میں ایچ ایم سی یعنی Heavy Mechanical Complex بھی ہے۔ اس کے ساتھ ہی HITEC یعنی کہ Heavy Industry Technical Education City بھی بنا ہے۔ اور یہ اتنا بڑا ہے کہ بچہ پہلی جماعت میں داخل ہو اور ماسٹر کر کے وہاں سے فارغ ہو۔

واہ فیکڑی سے صرف 4 میل کے فاصلے پر ہے۔

بہت سے ملازمت پیشہ لوگ جو واہ فیکٹری میں کام کرتے ہیں اور واہ کینٹ میں کسی وجہ رہائش نہیں رکھ سکتے وہ ٹیکسلا میں کرائے کے گھروں میں رہتے ہیں۔
 

سید ذیشان

محفلین
دھرماراجیکا

اب اس کے بعد چند تصاویر دھرماراجیکا سٹوپا کی ہیں۔ نیچے تصویر میں نطر والی عمارت سٹوپا (Stupa) کہلاتی ہے۔ یہ بدھ مذہب کے پیروکاروں کے لئے عبادت کی جگہ(خانقاہ) تھی۔

دھرماراجیکا بدھ مت کی سب سے پرانی اور بڑی خانقاہ ہے جو دریائے دھرما کے کنارے واقع ہے- یہ خانقاہ مہاتمہ بدھ کی متبرک راکھ پر موریہ خاندان کے مہاراجہ اشوک نے تعمیر کروایا۔ مہاراجہ اشوک بدھ مت کی نیشمار خدمات کی وجہ سے دھرما راجا کہلاتے تھے انہی وجوہ کی بنا پر اس کا نام دھرما راجیکا پڑا۔ یہ عمارات پہلی صدی عیسوی کی بعد کی ہیں۔

dsc6499ug.jpg



dsc6501w.jpg

dsc6503.jpg
 

سید ذیشان

محفلین
سرکپ

یہ ایک قدیم شہر ہے جو ایک دیومالائی لوک کہانی "راجہ رسالو اور سات رکھشا" کی نسبت سے "سرکپ" کہلایا۔ یہاں اوپر تلے یونانی، ساکا اور پارتھی ادوار کے آثار ملے ہیں۔ شہر کی بنیاد دوسری صدی قبل مسیح میں باختری یونانیوں کے منیندر نے رکھی۔



dsc6595v.jpg

dsc6596y.jpg



شہر کی بیرونی دیوار اور دروازہ:
dsc6597f.jpg
dsc6599m.jpg
 
Top