شاہد صاحب یہ کیسا اسکینر ہےتھوڑی تفصیل اور پروسیس بتائیں
کونیکا مینولٹا ۔۔۔ گوگل پر سرچ کریں گے تو آپ کو فوٹو کاپیر مشین سے ملتی جلتی ایک مشین دھائی دے گی۔۔۔
لیکن میرے پاس اسی قسم کی دوسری کمپنی کی مشین ہے۔۔۔ OCE 4520 ۔۔۔
یہ بڑی خاصے کی چیز ہے۔۔۔
لیزر کلر پرنٹنگ۔۔۔ کلر لیزر کاپی۔۔۔ فیکس، ای میل۔۔۔ اسکیننگ ۔۔۔ سب کچھ کرتی ہے۔۔۔
اس میں اسکیننگ ، پرنٹنگ اور کاپی کے لیے اے فور کے علاوہ لیگل اور اے تھری تک پیپر سائز لیا جاسکتا ہے۔۔۔
ایک ہی اسپیڈ سے یہ کاپی کرتی ہے اور ایک آئی پی کے ذریعے کمپیوٹر سے کنیکٹ رہتی ہے ۔۔۔ جس اسپیڈ سے یہ کاپی کرتی ہے اسی اسپیڈ سے امیجز کو اسکین کرکے ان کو JPG، PDF وغیرہ بناکر کمپیوٹر میں آپ کے شیئر کردہ فولڈر میں خود ہی سیو کردیتی ہے۔
جتنے فنکشن ہیں، اتنی یہ مہنگی بھی ہے۔۔۔ لیکن اس سے قدرے سلو ایک اور مشین ہے جو یہی سب کچھ کرتی ہے لیکن وہ لیزر نہیں، ڈیسک جیٹ ہے۔۔ تاہم اس کا رزلٹ لیزر سے ملتا جلتا ہے۔۔۔
HP Officejet Pro 8500A Plus ۔۔۔ مجھے بتایا جاتا ہے کہ اس کی قیمت 40ہزار روپے ہے۔ ہوسکتا ہے اس سے کم ہو، لیکن 40 ہزار میں بھی یہ مشین بری نہیں ہے۔ اس میں اے فور اور لیگل سائز اسپورٹڈ ہیں۔۔۔
دونوں یعنی جس مشین کا میں نے اوپر ذکر کیا، اور یہ HP کا پرنٹر، اسکینر و کاپیر آل ان ون، ایک ہی طریقے سے چلتی ہیں۔
دونوں ٹچ اسکرین سے آپریٹ ہوسکتی ہیں۔۔۔ ڈبل سائڈ پرنٹنگ اور اسکیننگ دونوں میں Supportedہے۔۔۔
Automatic Document Feeder دونوں میں موجود ہے۔۔۔ یعنی آپ پیجز کا پلندہ (تقریبا 100پیجز ایک ساتھ) ان پر رکھ دیں، اسکین کا بٹن دبا کر بیٹھ جائیں۔۔۔ اسکین کرنا اور کمپیوٹر میں سیو کرتے جانا، ان مشینوں کا ہی درد سر ہے۔۔ آپ کا نہیں۔
میرے پاس اس وقت یہ دونوں ہی مشینیں موجود ہیں۔۔۔