ٹی ڈ آئی ایل انڈیا کا اردو او سی آر پروجیکٹ

الف عین

لائبریرین
میں تو یہی کہوں گا کہ ہر کتاب کی ضرورت ہے۔ اور میرا یہی معروضہ ہے کہ اردو کی ہر کتاب کو کاپی رائٹ سے آزاد تصور کیا جائے جب تک کہ اس پر کچھ تحریر نہ ہو، یا جب تک کہ اس کے مصنفیں یا ناشرین اعتراض نہ کریں۔ یوں محفل میں پہلے بھی بہت سی کتب ایسی ہو چکی ہیں جن کو لائبریری کی زینت نہیں بنایا جا سکا مثلإ ابن صفی کی ساری کتابیں۔ البتہ یوسفی کی کتابوں کے علیحدہ مضامین ہی اتنی ضخامت کے تھے کہ الگ الگ کتابیں بنائی جا سکیں، جو میں تو کر چکا ہوں اپنی برقی کتابوں میں۔ کیا اس کتاب میں بھی الگ الگ اایسے باب ہیں جن کو الگ سے بھی شائع کیا جا سکتا ہے؟ میرے پاس انٹر نیٹ ج کل بہت سست ہے، اس لئے خود ہی ڈاؤن لوڈ نہیں کر رہا ہوں۔
 
شاہد شاہنواز

ٹھیک ہے استاد محترم تو پھر ہم آج ہی اس کی اسکیننگ کرلیتے ہیں۔۔۔ ان شاء اللہ آج ہی یا کل تک پوری کتاب اپ لوڈ ہوجائے گی۔۔۔
 
یہی فراہم کر دیں جی۔ اللہ ان کو جزاء دے۔ آفلائن بھی ہونا چاہیئے۔ سمجھ لیں اردو کانٹینٹ کے لیے انقلابِ عظیم ہو گا یہ۔
محترم میں ابھی اس ٹی ڈی آئی ایل اوسی آر کی ویب سائٹ سے ایک گھنٹہ نبردآزما رہنے کے بعد ناکام و نامراد لوٹ کر یہاں آپ دوستوں کی محفل میں اپنا دکھڑا سنانے آیا ہوں،تو باعث تحریر یہ ہے کہ اس ویب سائٹ پر اردو اوسی آر کا آپشن دیکھکر دل خوشی سے جھوم اٹھا۔ان کے حسب ہدایت صفحات دو جداجدا فارمیٹ یعنی پنگ(پی آئی این جی۔انگلش) اور ٹف (ٹی آئی ایف۔انگلش) میں 300 ڈی پی آئی اور گرے اسکیل ،کلر اور بلیک اینڈوہائٹ میں اسکین کیے۔صفحہ ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا اور اپلوڈ ہوجانے کے بعد او سی آر آپشن کے ڈراپ ڈاؤن لسٹ میں اردو کو پاکر مزید امید بندھی کہ اب دلی زیادہ دور نہیں چنانچہ اردو کے آپشن کو سلیکٹ کرنے کے بعد دھڑکتے دل کے ساتھ او سی آر پراسس کے مکمل ہونے کا انتظار کرنے لگا اور'اسکے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی ' یعنی پھر سرخ الفاظ کو دیکھ کر جو مجھے یہ مژدۂ جانفزا(طنزيہ)سنارہے تھے کہ "ایکسیکیوشن ان سکسیسفل"( عمل ناکام) تو مایوسی کی انتہا نہ رہی۔تاہم میری آپ دوستوں سے گذارش ہے کہ آپ بھی اس کا تجربہ ضرور کریں،ہوسکتا ہے کہ مجھ سے کسی چیز میں غلطی ہوئی ہو اور آپ کامیاب ہوں اور کامیابی کی صورت میں اپنا طریقہ اور تجربہ یہاں شئیر کریں گے تو اس سے بہتوں کا بھلا ہوگا۔عین نوازش ہوگی۔ شکريہ
 
ارے ،ایک بات بتانا تو میں بھول ہی گیا اور وہ یہ کہ جب میں اس ویب سائٹ کے ہیلپ سیکشن میں گیا تو وہاں اوسی آرکے لیے دستیاب زبانوں میں اردو ندارد تھا ۔اب حیرانی اس بات پر ہے کہ دو مقامات پر اردو کی دستیابی ہے ،جبکہ ہیلپ سیکشن میں اردو شامل کیوں نہیں ہے۔اسی لیے ضروری ہے آپ حضرات بھی اس اہم کام کے ليےاس ویب سائٹ کی اپنے طور پر تحقیق ضرور کیجئے ۔نوازش۔
 
The painful days of anguish and sorrow are very hard to pass. In such moments, one can only re his days of happiness. It depends upon the nature of a person whether he chooses to live in the past or plan best for the future. If a person only broods upon what's happening with him is unfair and why this is happening within, he is close to insanity and on the other hand, mostly people blame their fortune for all these, instead of contemplating about the mistakes and errors which they may have done in their style of living in their planning. However, there is a considerable number of the people, who, despite going through all these calamities and receiving the most severe responses from the people around them, they still are capable to pull themselves out of such situations by the discrete strategies and always being ready to put themselves in trouble and struggle in order to get rid of their miseries.
 
bilal260

محفلین
کیا اردو او سی آر کا خواب عنقریب حقیقت میں بدلنے والاہے؟ ٹی ڈی آئی ایل اردو او سی آر پر کام کررہی اور بہت جلد اردو او سی آر کا ویب ورژن دستیاب ہوگا فی الحال ٹی ڈی آئی ایل بنگلہ ، دیوناگری ، کنڑ ، ملیام، تمل، تیلگو، گرمکھی جیسی زبانوں کے لئے آنلائن او سی آر سروس فراہم کررہاہے۔
جناب نے کیا ارشاد فرمایا ہے برائے مہربانی آسان الفاظ میں بتائیں تا کہ کم علم لوگ بھی واقف ہو سکے۔شکریہ۔
 
آوازِ دوست

محفلین
کیا اردو او سی آر کا خواب عنقریب حقیقت میں بدلنے والاہے؟ ٹی ڈی آئی ایل اردو او سی آر پر کام کررہی اور بہت جلد اردو او سی آر کا ویب ورژن دستیاب ہوگا فی الحال ٹی ڈی آئی ایل بنگلہ ، دیوناگری ، کنڑ ، ملیام، تمل، تیلگو، گرمکھی جیسی زبانوں کے لئے آنلائن او سی آر سروس فراہم کررہاہے۔
اُردو تو بتائی گئی کئی زبانوں سے بہتر مقام پر ہے اِس لیے ٹی ڈی آی ایل کا کام کرنا بنتا ہے۔ ہم تو ویسے بھی پکی پکائی والے ہیں سو یہ کام اوروں نے ہی کرنا تھا :)
 
Top