بھائیوں میرے ذہن میں ایک سوال تھا کہ اس لینگویج کو یہاں سکھانے کے کیا فوائد حاصل ہوں گے، خاص کر محفل کو؟ جبکہ خاصے ایسے طلباء بھی ہیں جو سرے سے پروگرامنگ سے ہی ناواقف ہیں۔
امین بھائی ! چونکہ یہ بالکل بنیادی نوعیت کا کورس ہے تو اس کے لئے پروگرامنگ "بیک گراؤنڈ" کی کوئی خاص ضرورت نہیں ہے۔ پائتھون چونکہ بہت آسان زبان ہے اور پروگرامنگ کے بنیادی تصورات سمجھانے کے لئے نہایت موضوع ہے اس لئے اس کا انتخاب کیا گیا ہے۔
محفل پر اس کورس کا مقصد صرف یہ ہے کہ جو لوگ اس طرف تھوڑا بہت میلان رکھتے ہیں، اُن کو بنیادی موضوعات سے متعارف کروایا جائے اور یہ کورس اُن کے لئے اس فیلڈ میں آگے جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کرنے میں مددگار ثابت ہو سکے۔ یعنی ایسے لوگ جو پروگرامنگ کو شوقیہ یا پیشہ ورانہ استعمال کے لئے سیکھنا چاہتے ہیں یہ کورس اُن کے لئے پہلا قدم ثابت ہوسکتا ہے۔ محفل میں چونکہ پروگرامنگ اسپیشلسٹ پہلے سے موجود ہیں تو اس میدان میں نووارد لوگوں کو ان کے علم اور تجربات سے فیضیاب ہونے کا موقع بھی ملے گا۔
اس کے بعد ہم ایڈوانس کورس کی طرف بھی جائیں گے تاہم ایڈوانس موضوعات کے لئے محفلین کو ایک دوسرے سے سیکھنے سے کہیں زیادہ انفرادی کوششیں (مطالعہ اور تجربات) کرنی ہوں گی۔