ابن سعید اردو
محفلین
ایسے کاموں کے لیے سلینیم بہتر نہیں۔ بلاوجہ اتنا کوڈ لکھنا پڑا۔ Selenium (software) - Wikipedia
یہ سوال آپ نے پوچھا ناں جس کا مجھے انتظار تھا کہ کوئی اس طرف بھی توجہ دے گا۔ بہت خوب سید رافع ۔
سیلینیم استعمال نہ کرنے کی خاص وجہ ہے۔ واٹس ایپ ویب ہمارے براؤزر، یوزر کلائنٹ، ہمارے ٹائم زون، آئی پی، اور دیگر ٹریکنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنے یوزرس کے رویے پر نظر رکھتا ہے تاکہ وہ اسپامنگ کو روک سکے۔ اگر ہم سیلینیئم سے بہت جلدی جلدی میسج بھیجتے ہیں، یا بہت بڑی تعداد میں ایک جیسے میسج بھیجتے ہیں تو وہ ہمارئی آئی پی کو گرے لسٹ کر لیتا ہے۔ اور ہم پر نظر رکھنا شروع کردیتا ہے کہ ہم کوئی "بوٹ" تو نہیں ہے۔ اور جب واٹس ایپ کا آٹو میٹک الگورتھم دیکھتا ہے کہ ہم سیلینیئم استعمال کررہے ہیں تو سمجھے کہ آپ کی آئی پی کا بلیک لسٹ ہونا "پکا" ہے۔
اور چونکہ (اگر) ہم لوگوں ان کی اجازت کے بغیر میسج بھیج رہے ہیں تو یقینا کچھ لوگ زچ ہو کر آپ کے نمبر کو اسپام رپورٹ کریں گے۔ چنانچہ جب آئی پی بھی بلیک لسٹڈ ہو اور آپ کو لوگ اسپام بھی مارک کررہے ہوں تو آپ کا واٹس اپ اکاؤنٹ تو گیا کام سے !!! مطلب بند ہو جائے گا۔
یہی وجہ ہے کہ جب میں لوگوں کو مارکیٹنگ میسج بھیجتا ہوں تو ساتھ میں ان میسجز سے مستقبل میں جان چھڑانے کا طریقہ (یعنی ان سب اسکرائب کرنے کا طریقہ) بھی بھیجتا ہو۔ تاکہ لوگ کم سے کم مجھے واٹس ایپ کو رپورٹ کرے اور میرے اکاؤنٹ کو بند ہونے کا خطرہ بھی کم ہوں۔
ویسے مندرجہ بالا باتیں میرا اندازہ ہے جو کہ حقیقت سے کافی قریب محسوس ہوتا ہے۔ میں نے باقاعدہ اس پر کوئی ریسرچ نہیں کی ہے۔
یہ تو تھی سیلینیئم نہ استعمال کرنے کی وجہ۔۔۔ اور پائی آٹو گوئی استعمال کرنے کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ واٹس ایپ ویب، کی بورڈ اور ماؤس (جو کہ ایچ آئی ڈی یعنی ہیومن انٹرفیس ڈیوائسز کہلاتی ہے اور انسانوں کے چلانے سے چلتی ہے)، کےاستعمال سے دھوکہ کھا جاتا ہے کہ یہ سارے میسج جو جارہے ہے وہ کوئی 'سرپھرا' اسکرین کے سامنے بیٹھا لکھ اور فوروارڈ کررہا ہے۔ اور یہ ہمارا واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے سے مزید محفوظ ہو جاتا ہے۔