مکی
معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اردو ویب سے پی ایچ پی بی بی کا اردو ورزن ڈاونلوڈ کرکے احباب اسے اکثر فری ہوسٹنگ مہیا کرنے والی ویب سائٹس پر ہوسٹ کرکے چلاتے ہیں.. لیکن ان فری ہوسٹ سائٹس کی طرف سے فراہم کردہ ویب سپیس محدود ہوتی ہے اور جیسے ہی سپیس اپنی حد کو پہنچتی ہے تو فورم ختم..!! اس سے اس فورم کے منتظمین اور تمام ارکان کی ساری محنت ضائع ہوجاتی ہے.. سیدھے لفظوں میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ ان فری ویب ہوسٹنگ کی سائٹس پر فورم کو دوام نہیں.. اسے ایک دن ختم ہونا ہی ہے...
اس سے ہٹ کر انٹرنیٹ پر ایسی سینکڑوں ویب سائٹس ہیں جو صرف پي ایچ پي بی بی فورم ہوسٹنگ کے لئے مخصوص ہیں اور یہ سروس مفت مہیا کرتی ہیں.. اور نہ صرف فورم ہوسٹنگ مفت مہیا کرتی ہیں بلکہ غیر محدود ویب سپیس اور بینڈوتھ بھی.. مگر اردو کے حوالے سے سب میں ایک ہی خامی یا قدر مشترک ہے جو ہمیشہ اردو کے آڑے آتی ہے اور وہ ہے:
1) اردو زبان کا نہ ہونا.
2) اردو ٹیمپلیٹ کا نہ ہونا.
اس کا حل نکالنے اور اردو کی سپورٹ کے لئے میں نے ان ہی میں سے ایک بہترین ویب سائٹ کے مالک مسٹر James سے بات کی اور انہوں نے اس سلسلے میں بھرپور تعاون کیا جس کے لئے نہ صرف میں بلکہ ہم سب کو ان کا شکر گزار ہونا چاہئیے.
میں نے انہیں پی ایچ پی بی بی کی اردو زبان کی فائلیں فراہم کیں اور ایک عدد اردو ٹیمپلیٹ بھی تیار کرکے فراہم کیا.. اس بات کو کافی دن ہوگئے ہیں.. تاخیر کی وجہ یہ تھی کہ وہ اپنی ویب سائٹ کی اپگریڈنگ میں لگے ہوئے تھے.. آج ایک ای میل پیغام میں انہوں نے مجھے اردو لینگویج اور اردو ٹیمپلیٹ کے اضافے کی اطلاع دی.. اور مجھ سے صبح تک صبر نہ ہوسکا.. سوچا خبر کو فوراً ہی پھیلادینا چاہئیے..
چنانچہ اب اردو فورم بنانے کے لئے کسی لمبی چوڑی تگ ودو کی ضرورت نہیں.. نہ اپلوڈنگ کا جھنجھٹ نہ انتظار.. صرف پانچ منٹ میں اردو فورم غیر محدود ویب سپیس اور بینڈوتھ کے ساتھ حاصل کیا جاسکتا ہے..
رجسٹریشن کے عمل کے دوران ہی آپ کو فورم کی لینگویج سلیکٹ کرنی ہوتی ہے اور لسٹ میں آپ کو اردو بھی نظر آئے گی اگلے مرحلے میں آپ کو فورم کا ٹیمپلیٹ سلیکٹ کرنا ہوتا ہے پہلے ہی صفحے پر آپ کو ACIslamic نامی ٹیمپلیٹ نظر آئے گا.. اسے سلیکٹ کریں اور اردو فورم تیار..
اس ٹیمپلیٹ میں اردو ویب پید اور آسان رجسٹریشن کا موڈ میں نے پہلے ہی انسٹال کر دیا تھا.. اس کے علاوہ نئے موضوع کے صفحے پر imageshack.us کی سائٹ پر تصویر اپلوڈ کرنے کے لئے بھی موڈ انسٹال کیا گیا ہے تاکہ تصاویر کی ہوسٹنگ کے لئے ادھر ادھر نہ جانا پڑے اور فورم میں رہتے ہوئے تصاویر اپلوڈ کی جاسکیں..
فی الحال اس سائٹ پر اردو کے لئے صرف یہی ایک ٹیمپلٹ دستیاب ہے.. مگر عنقریب مزید ٹیمپلیٹس کا اضافہ کیا جائے گا..
تو لیجئے جناب اب دیر کس بات کی..؟! فوراًً ہی forumsdot.com پر جائیں اور اپنا اردو فورم فوراً حاصل کریں..
واللہ الموفق