پاپا کی پیاری - ماما کا راج دلارا

لاريب اخلاص

لائبریرین
بیٹیاں عموماً اپنے باپ کی پیاری ہوتی ہیں اور اکثر اپنی امی سے ڈانٹ کھاتی رہتی ہیں اور دوسری طرف بیٹے اپنی ماما کے راج دلارے ہوتے ہیں اور اپنے باپ سے مار جھاڑ کھاتے رہتے ہیں۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟

آپ کیا ہیں :
1) پاپا کی پیاری اور ماما کی بھی
2) پاپا کی پیاری اور ماما سے ڈانٹ
3) دونوں سے ڈانٹ ڈپٹ
4) ماما کا راج دلارا اور پاپا کا بھی
5) ماما کا راج دلارا اور پاپا سے ڈانٹ
6) دونوں کی ڈانٹ ڈپٹ
امی ابو نے کبھی ڈانٹا ہی نہیں تھا امی جان تو اسقدر مہربان، لاڈ محبت کرنے والی تھیں کہ جب بھی ان کے پاس بیٹھتی یا وہ ماتھے پہ بوسہ دیتیں یا پیار سے ہاتھ پکڑ لیتی تھیں!
بس یاد امی ابو کی۔۔۔ آہ!
شہر کے رستے ہوں چاہے گاؤں کی پگڈنڈیاں
ماں کی انگلی تھام کر چلنا بہت اچھا لگا!
 
آخری تدوین:

ماہی احمد

لائبریرین
ماہی احمد بٹیا ہمیں آپ کی ضرورت ہے آپ بالکل میری چھوٹی رباب کی طرح ہیں جب ناراض ہوگی تو بس ری ایکٹ ضرور کرتی ہے:in-love:
:in-love:
ہماری راج دلاری ہماری رباب ہیں۔۔۔
آپ انہیں بھی کہئیے کہ محفل پر آجائیں۔۔۔ خوب رونق لگے گی:)
 
سیما علی

لائبریرین
آپ انہیں بھی کہئیے کہ محفل پر آجائیں۔۔۔ خوب رونق لگے گی:)
ارے بٹیا رونا تو اسی بات کا ہے اُردو لکھیں گی تو ایسی کہ آپکا ہنس ہنس کہ بُرا حال ہو جائے گا سنگاپور میں ہیں اور ایک لطیفہ اُنکا بڑا مزیدار ہے
آپی کیا آپ جانتی ہیں یہ اُم اریبہ کون ہیں؟

ماہی بٹیاکی والدہ محترمہ ۔:):)
 
سیما علی

لائبریرین
آپ انہیں بھی کہئیے کہ محفل پر آجائیں۔۔۔ خوب رونق لگے گی:)
ہم اُردو پڑھا رہے تھے تو ہم لیٹے رہتے اور کہتے زور زور سے پڑھوں ہم سنُ رہے ہیں ۔تو ہم اپنی کتاب پڑھنے میں مصروف ۔ تھوڑی دیر میں لگا کچھ غلط پڑھ رہی ہیں یہ رباب صاحبہ
ملکہ وکٹوریہکو پڑھ رہی تھیں وہ کٹورریا۔۔۔:ROFLMAO::ROFLMAO: اور روزنامہ حرُیت دواخانہ خیریت:p:p
 
:rollingonthefloor:
 
سید عمران

محفلین
ہم چھوٹے تھے تو ایک مرتبہ والد صاحب نے کہا شدت محبت سے ماں کا تو کسی اولاد کی طرف واضح جھکاؤ ظاہر ہوسکتا ہے۔۔۔
کبھی بہو سے ناگواری کے باعث بیٹا بھی اس کے دل سے اتر جاتا ہے۔۔۔
کبھی ایک بیٹے کی ترقی سے جل بھی سکتی ہے کہ اس کا چہیتا بیٹا اس بیٹے سے آگے کیوں نہیں بڑھ سکا۔۔۔
لیکن باپ کے دل میں محبت چاہے کسی کی زیادہ ہو وہ عموماً اسے ظاہر نہیں کرتا۔۔۔
اولاد ایک دوسرے سے تو کیا اس سے بھی آگے بڑھ جائے وہ ہمیشہ خوش ہی ہوتا ہے۔۔۔
اور تمام اولاد سے برابری کا سلوک کرتا ہے۔۔۔
کپڑے سلیں گے تو سب کے۔۔۔
یہ نہیں کہ لاڈلے کا سل گیا اور باقی تکتے رہ گئے۔۔۔
پھل مٹھائی کیک آئے گا تو سب کا حصہ لگے گا۔۔۔( چاہے باپ اپنا حصہ گول کردے:crying3::crying3::crying3:)
اب بڑے ہونے کے بعد بار بار والد صاحب کے مشاہدہ کا مشاہدہ ہو رہا ہے!!!
 
بہت بہترین مشاہدہ سچ یہی ہے :crying3::crying3::crying3:
 
شمشاد

لائبریرین
امی ابو نے کبھی ڈانٹا ہی نہیں تھا امی جان تو اسقدر مہربان، لاڈ محبت کرنے والی تھیں کہ جب بھی ان کے پاس بیٹھتی یا وہ ماتھے پہ بوسہ دیتیں یا پیار سے ہاتھ پکڑ لیتی تھیں!
بس یاد امی ابو کی۔۔۔ آہ!
شہر کے رستے ہوں چاہے گاؤں کی پگڈنڈیاں
ماں کی انگلی تھام کر چلنا بہت اچھا لگا!
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کے والدین پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
بیٹیاں عموماً اپنے باپ کی پیاری ہوتی ہیں اور اکثر اپنی امی سے ڈانٹ کھاتی رہتی ہیں اور دوسری طرف بیٹے اپنی ماما کے راج دلارے ہوتے ہیں اور اپنے باپ سے مار جھاڑ کھاتے رہتے ہیں۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟

آپ کیا ہیں :
1) پاپا کی پیاری اور ماما کی بھی
2) پاپا کی پیاری اور ماما سے ڈانٹ
3) دونوں سے ڈانٹ ڈپٹ
4) ماما کا راج دلارا اور پاپا کا بھی
5) ماما کا راج دلارا اور پاپا سے ڈانٹ
6) دونوں کی ڈانٹ ڈپٹ
امی کی محبت کا تو کوئی نعم البدل ہی نہیں ۔ ۔ میرے بچے پالنے میں بھی بہت مدد کی ۔ ۔ ۔ ورنہ نوکری کرنا ممکن نہ ہوتا ۔ ۔ ہمیشہ فکرمند رہتی ہیں ۔ ۔ پاپا اتنا ظاہر نہیں کرتے تھے ۔ ۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور مجھے ان کے لیے صدقہ جاریہ بنائے ۔ ۔آمین
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
امی ابو نے کبھی ڈانٹا ہی نہیں تھا امی جان تو اسقدر مہربان، لاڈ محبت کرنے والی تھیں کہ جب بھی ان کے پاس بیٹھتی یا وہ ماتھے پہ بوسہ دیتیں یا پیار سے ہاتھ پکڑ لیتی تھیں!
بس یاد امی ابو کی۔۔۔ آہ!
شہر کے رستے ہوں چاہے گاؤں کی پگڈنڈیاں
ماں کی انگلی تھام کر چلنا بہت اچھا لگا!
اللہ آپ کے والدین کی مغفرت فرمائے ۔ ۔ آمین
 
Top