پاپا کی پیاری - ماما کا راج دلارا

شمشاد

لائبریرین
تھوڑا سا نمونہ کے طور پر ہی بتا دو کہ خوراک کتنی اور کس انداز میں ملتی ہے۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
کتنی = جتنی دینے والے کا جی چاہے۔
کس انداز میں = میرا ذاتی خیال ہے کہ اب میں اتنی بڑی تو ہو گئی ہوں کہ پٹائی نہ ہو بس زبانی کلامی ڈانٹ پڑ جائے۔
:)
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
کتنی = جتنی دینے والے کا جی چاہے۔
کس انداز میں = میرا ذاری خیال ہے کہ اب میں اتنی بڑی تو ہو گئی ہوں کہ پٹائی نہ ہو بس زبانی کلامی ڈانٹ پڑ جائے۔
:)
کس سے ڈانٹ پڑ جائے؟ ابو تو نہیں ڈانٹتے ہوں گے۔
ہاں امی سے ڈانٹ پڑتی ہو گی۔
اور امیوں کی ڈانٹ کا بُرا نہیں مناتے۔ امی کی ڈانٹ تو وٹامن کا درجہ رکھتی ہے۔ جتنی بھی پڑ جائے کم ہے۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
کس سے ڈانٹ پڑ جائے؟ ابو تو نہیں ڈانٹتے ہوں گے۔
ہاں امی سے ڈانٹ پڑتی ہو گی۔
اور امیوں کی ڈانٹ کا بُرا نہیں مناتے۔ امی کی ڈانٹ تو وٹامن کا درجہ رکھتی ہے۔ جتنی بھی پڑ جائے کم ہے۔
لے ابو کیوں نہیں ڈانٹتے ہوں گے۔
وہ بھی ڈانٹتے ہیں نا!!!۔۔۔
بیلنس رکھنا ہوتا ہے نا۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
امیوں کی ڈانٹ تو وٹامن ہوتی ہے جبکہ ابو کی ڈانٹ کونین کی گولی اور کبھی کبھی تو انجکشن کا کام کرتی ہے۔
 
Top