پاکستانیوں کی پسندیدہ ترین ڈش کون سی ہے؟ سروے کا نتیجہ آگیا

آپ کی پسندیدہ ڈش کون سی ہے

  • بریانی

    Votes: 19 57.6%
  • پلاؤ

    Votes: 11 33.3%
  • حلیم

    Votes: 6 18.2%
  • نہاری

    Votes: 8 24.2%
  • پائے

    Votes: 11 33.3%
  • کڑاہی

    Votes: 10 30.3%
  • دال چاول

    Votes: 5 15.2%
  • آلو گوشت

    Votes: 6 18.2%
  • قورمہ

    Votes: 8 24.2%
  • چائنیز

    Votes: 4 12.1%

  • Total voters
    33

محمد وارث

لائبریرین
مجھے تو لگتا ہے سروے کا سارا "رولا" لنگر خانوں کی وجہ سے ہے۔ پاکستانی معدے کا خوب استعمال کرتے ہیں اس کو ستیاناس کرنا بھی کہہ سکتے ہیں۔ :)
 
مجھے تو لگتا ہے سروے کا سارا "رولا" لنگر خانوں کی وجہ سے ہے۔ پاکستانی معدے کا خوب استعمال کرتے ہیں اس کو ستیاناس کرنا بھی کہہ سکتے ہیں۔ :)
کراچی کے لنگر خانے رمضان میں لوگوں کو شترمرغ کی بریانی کھلارہے تھے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
بریانی سے یاد آیا کہ سیالکوٹ کی بھی ایک بریانی مشہور ہے، "جسے کھا کر ٹیپو سلطان نے انگریزوں کی شکست دی"۔ ویسے سیالکوٹ میں 'کراچی بریانی' اور 'اسٹوڈنٹ بریانی' بھی ملتی ہے۔ :)

43422523_10155868293600496_7023578019356737536_n.jpg
 
سید عمران

محفلین

شکر ہے یہ بریانی والا محفل پر نہیں ہے۔۔۔
ورنہ محفلین اس سے حوالہ مانگ مانگ کے کاروبار بند کرنے پر مجبور کردیتے!!!
 
جاسم محمد

محفلین
یہاں محفل میں جب کوئی نیا دھاگا کھانے پینے کا کھل جائے ۔الامان و الحفیظ ۔
دھاگے میں غیرمعمولی دلچسپی ظاہر کرتی ہے کہ پاکستانی عوام ہر وقت کس چیز کے بارہ میں سوچتی رہتی ہے۔ :)
انسان زندہ رہنے کیلئے کھاتا ہے۔ پاکستانی کھانے کیلئے زندہ ہیں :)
 
زیک

مسافر
اولین مراسلہ جس "ماخذ" سے کاپی پیسٹ کیا گیا ہے وہاں تو کوئی ربط نہیں ہے۔ بس گیلپ پاکستان کا تذکرہ کیا گیا ہے۔
گیلپ پاکستان کی سائٹ پر بھی یہ سروے نہیں مل سکا۔
اس سروے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن گیلپ پاکستان والے کچھ سروے مختلف کلائنٹس کے لئے کرتے ہیں اور انہیں اپنے ویب سائٹ پر نہیں ڈالتے
 
Top