پاکستانیوں کی پسندیدہ ترین ڈش کون سی ہے؟ سروے کا نتیجہ آگیا

آپ کی پسندیدہ ڈش کون سی ہے

  • بریانی

    Votes: 19 57.6%
  • پلاؤ

    Votes: 11 33.3%
  • حلیم

    Votes: 6 18.2%
  • نہاری

    Votes: 8 24.2%
  • پائے

    Votes: 11 33.3%
  • کڑاہی

    Votes: 10 30.3%
  • دال چاول

    Votes: 5 15.2%
  • آلو گوشت

    Votes: 6 18.2%
  • قورمہ

    Votes: 8 24.2%
  • چائنیز

    Votes: 4 12.1%

  • Total voters
    33

جاسم محمد

محفلین
پاکستانیوں کی پسندیدہ ترین ڈش کون سی ہے؟ سروے کا نتیجہ آگیا
206167_165538_updates.jpg

بریانی ہی وہ ڈش ہے جسے پاکستانی قوم کا من بھاتا کھانا کہا جاسکتا ہے — فوٹو:فائل

ویسے تو پاکستانی کھانے دنیا بھر میں اپنی لگ پہچان رکھتے ہیں لیکن خود پاکستانیوں کو کون سی ڈش پسند ہے یہ جاننے کیلئے ایک عوامی جائزے پر نظر ڈالتے ہیں۔

گیلپ پاکستان نے ایک سروے میں ملک بھر سے 12 سو سے زائد افراد سے ان کی پسندیدہ ڈش کے بارے میں معلوم کیا، ساتھ ہی گیلپ نے معلوم کیا کہ ناشتے میں عوام کیا کھانا پسند کرتے ہیں۔

اس سروے میں متوسط آمدن کے حامل افراد کا چناؤ کیا گیا تاکہ عوام کی اکثریت کی رائے کا علم ہو سکے۔

سروے میں پاکستانیوں کی مرغوب غذا کے بارے میں سوال کیا گیا تو معلوم ہوا کہ بریانی ہی وہ ڈش ہے جسے پاکستانی قوم کا من بھاتا کھانا کہا جاسکتا ہے۔

206167_9889382_updates.jpg

بریانی — فوٹو: فائل

سروے میں شامل 1200 میں سے 47 فیصد افراد نے بریانی کو اپنی پسندیدہ ڈش قرار دیا۔

بریانی کے بعد عوام کی مقبول ترین غذا کی فہرست میں پلاؤ کا دوسرا نمبر تھا جسے 13 فیصد افراد نے منتخب کیا ۔

206167_6349132_updates.jpg

پلاؤ— فوٹو: فائل

کڑاہی اور پائے کو 10،10 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر دیکھا گیا۔

206167_3367726_updates.jpg

چکن کڑاھی اور پائے — فوٹو: فائل

5 فیصد مقبولیت کے ساتھ حلیم نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ نہاری نے پاکستانیوں کی مرغوب غذا میں پانچواں نمبر حاصل کیا۔اس کے علاوہ 8فیصد کھانے کے شوقین افراد نے دیگر نام لیے تاہم چار فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔

جہاں تک مردوں اور خواتین میں پسندیدہ ڈش کا تعلق ہے تو 57 فیصد خواتین نے بریانی کو پسندیدہ ڈش قرار دیا جبکہ مردوں میں 41 فیصد نے بریانی کومرغوب غذا قرار دیا۔

206167_2407292_updates.jpg

حلیم — فوٹو: فائل

بریانی نوجوانوں میں بھی نہیات مقبول ہے، 30 سال تک کی عمر کے افراد میں بھی بریانی نے دیگر کھانوں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا اور 56 فیصد نوجوانوں نے بریانی کو پسندیدہ کہا۔

206167_9310504_updates.jpg

نہاری — فوٹو: فائل

30 سے 50 سال کی عمر کے لوگوں میں سے 42 فیصد کی زبان پر بریانی کا نام تھا جبکہ 50 سے زائد عمر کے 29 فیصد افراد نے بھی بریانی کو پسندیدہ قرار دیا ۔

صوبوں کے حوالے سے بات کی جائے تو صوبہ سندھ میں 60 فیصد افراد نے بریانی کو سب سے زیادہ پسند یدہ قرار دیا۔

اس کے بعد نمبر آتا ہے صوبہ خیبرپختونخوا کا جس کی 48 فیصد آبادی کو بھی بریانی ہی پسند ہے ۔

سب سے بڑے صوبے پنجاب میں بھی بریانی ہی سب سے زیادہ محبوب ڈش قرار دی گئی اور پنجاب کی 43 فیصد آبادی کو بریانی کا دلدادہ پایا گیا جبکہ صوبہ بلوچستان کے 28 فیصد افراد میں بریانی پسندیدہ غذا تھی۔

سروے میں عوام سے یہ بھی معلوم کیا گیا کہ وہ عام طور پر ناشتے میں کیا کھاتے ہیں ؟

اس سوال کے جواب میں 44 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ ناشتے میں روٹی سالن کھاتے ہیں ، لیکن چائے پراٹھا بھی مقبولیت میں کسی سے کم نہیں جسے 38 فیصد عوام نے اپنا پسندیدہ کہا۔

عوامی ناشتے میں ڈبل روٹی اور بسکٹس 6 چھ فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ جبکہ پاپے یا رس 3 فیصد اور حلوہ پوری کو صرف ایک فیصد افراد نے پسند کیا جب کہ ایک فیصد ہی نے دیگر نام لیے۔
 
فلک شیر

محفلین
اللہ اللہ
گویا بریانی کو لوگوں نے خواہ مخواہ ایک سیاسی جماعت کے کھاتے میں ڈال رکھا ہے۔ یہ تو پاکستانیوں کا قومی کھانا ہے۔ خدا مجھے معاف کرے ، یعنی پاکستانی بحیثیت کلی "وہ" ہیں :)
 
فلک شیر

محفلین
اللہ اللہ
گویا بریانی کو لوگوں نے خواہ مخواہ ایک سیاسی جماعت کے کھاتے میں ڈال رکھا ہے۔ یہ تو پاکستانیوں کا قومی کھانا ہے۔ خدا مجھے معاف کرے ، یعنی پاکستانی بحیثیت کلی "وہ" ہیں :)
برا مت مانیے گا ، میں بھی رہا ہوں، بلکہ ابھی بھی کچھ کچھ ہوں، کیا کہا، آپ بھی ہیں؟ :)
 
اس کے بعد نمبر آتا ہے صوبہ خیبرپختونخوا کا جس کی 48 فیصد آبادی کو بھی بریانی ہی پسند ہے ۔
میں نہیں مانتا۔ یا پھر یہ کراچی میں رہنے والے پختون بھائیوں سے سروے کیا ہے۔ یا انھیں پتا نہیں تھا کہ بریانی کیا ہوتی ہے۔ ورنہ اتنے مصالحہ جات پختون بھائی کہاں کھاتے ہیں۔ ان کی پسندیدہ ڈش تو نمکین کڑاہی یا کابلی پلاؤ ہونی چاہیے تھی۔ :)
 
آپ کے اسلام آباد میں زیادہ تر کیا پسند کیا جاتا ہے؟
 
آپ کے اسلام آباد میں زیادہ تر کیا پسند کیا جاتا ہے؟
اسلام آباد میں ہر طرف سے آئے ہوئے لوگ ہیں، لہٰذا ہر فلیور کے لوگ مل جائیں گے۔ اس طرح پوچھا جائے تو شاید بریانی ہی جیتے۔ حالانکہ ڈھنگ کی بریانی خال ہی ملتی ہے۔ محلے سے آنے والی بریانی بھی اکثر رنگ والے چاول اور چکن پیس پر مشتمل تو ہوتی ہے، البتہ بریانی کہنا اس کے ساتھ زیادتی ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
گیلپ پاکستان نے ایک سروے میں ملک بھر سے 12 سو سے زائد افراد سے ان کی پسندیدہ ڈش کے بارے میں معلوم کیا، ساتھ ہی گیلپ نے معلوم کیا کہ ناشتے میں عوام کیا کھانا پسند کرتے ہیں۔
ناشتے میں بریانی پہلے نمبر پر؟ کیسے مان لیا جائے!
 
جاسم محمد

محفلین
ناشتے میں بریانی پہلے نمبر پر؟ کیسے مان لیا جائے!
سروے میں عوام سے یہ بھی معلوم کیا گیا کہ وہ عام طور پر ناشتے میں کیا کھاتے ہیں ؟
اس سوال کے جواب میں 44 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ ناشتے میں روٹی سالن کھاتے ہیں ، لیکن چائے پراٹھا بھی مقبولیت میں کسی سے کم نہیں جسے 38 فیصد عوام نے اپنا پسندیدہ کہا۔
عوامی ناشتے میں ڈبل روٹی اور بسکٹس 6 چھ فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ جبکہ پاپے یا رس 3 فیصد اور حلوہ پوری کو صرف ایک فیصد افراد نے پسند کیا جب کہ ایک فیصد ہی نے دیگر نام لیے۔
 
ایک ہی نام کا کھانا مختلف علاقوں میں مختلف طرح سے بنایا جا سکتا ہے۔
متفق۔ لیکن ہم نے کراچی کے علاؤہ دیگر شہروں میں بھی بریانی کھائی ہے تبھی یہ تبصرہ کرپائے۔ اس میں کسی قسم کے تعصب کا چنداں دخل نہیں۔

ہم ببانگِ دہل کہتے ہیں کہ پھجےکے پائے یا مزنگ چونگی کی مچھلی سے بہتر پائے اور مچھلی نہیں کھائی۔ اسی طرح افغانی پلاؤ، جلیل کبابی یا بخشی پل کے چپلی کباب جیسے پشاور کے علاؤہ اور کہیں نہیں کھائے۔
 
Top