پاکستانی اداکارجنہوں نے مذہب کیلئے شوبزچھوڑدیا!

arifkarim

معطل

اکمل زیدی

محفلین
رحمانیت کی اصطلاح کیا اردو میں مستعمل ہے
اس میں مستعمل سے کیا مراد ہے ...آپ کو تو سمجھ اگائی نہ بات ....ویسے بھی اردو کے الفاظ بھی مرکب ہیں آپ تو arifkarim نہ بنیں مذہب کی ہر بات ان کے مزاحیہ ہے ...اس پر بھی وھ مزاحیہ کی ریٹنگ دینگے دیکھ لینا۔۔
 
محمدظہیر

میں نے بس ایسے ہی پوچھا ہے اردو ابھی سیکھ رہا ہوں اس لیے، دھاگہ شروع سے آخر تک دیکھا بھی نہیں ہے۔ آپ کو ناگوار گزرا تو معذرت خواہ ہوں
 
اکمل زیدی

محفلین
میں نے بس ایسے ہی پوچھا ہے اردو ابھی سیکھ رہا ہوں اس لیے، دھاگہ شروع سے آخر تک دیکھا بھی نہیں ہے۔ آپ کو ناگوار گزرا تو معذرت خواہ ہوں
اررے اررے ...ہلال بھائی کیا کہ رہے ہیں آپ ...ناگوار وہ بھی آپ کی بات ...توبہ کریں :)
 
سعادت

تکنیکی معاون
معروف گلوکار اور میوزک ڈائریکٹر شیراز اوپل نے بھی اپنے کیرئیر کے عروج پر گلوکاری کو خیرباد کہہ کر مذہب کی راہ اختیار کرلی۔
یہ کب کی بات ہے؟ پچھلے سال ریلیز ہونے والی اینیمیٹڈ فلم ’تین بہادر‘ کے گانے تو شیراز اوپل نے ہی گائے تھے۔
 
اگر کوئی شخص یہ سمجھتا ہے کہ مذہب ہر شعبہء زندگی سے متعلق نہیں ہے تو یہ اس کی ذاتی رائے۔
لیکن اگر کوئی شخص اس کے مخالف رائے رکھتا ہو تو فریق اول کا اس کی رائے کو مضحکہ خیز قرار دینا ۔۔ اخلاقی فعل قرار دیا جا سکتا ہے ؟
دوسری بات یہ کہ اگر کوئی شخص مذہب کو ہر شعبہء زندگی سے متعلق قرار نہیں دیتا تو کیا اسے یہ بات زیب دیتی ہے کہ وہ اپنی مخصوص تعبیر کو دوسروں پر تھوپنا شروع کردے؟
تمام احباب سے گزارش ہے کہ ان باتوں کا جواب تحریر نہ کریں۔ بلکہ ٹھنڈے دل سے سودچیں کہ کیا بات درست ہے ؟
 
arifkarim

معطل
لیکن اگر کوئی شخص اس کے مخالف رائے رکھتا ہو تو فریق اول کا اس کی رائے کو مضحکہ خیز قرار دینا ۔۔ اخلاقی فعل قرار دیا جا سکتا ہے
جی اسی لئے صرف پر مزاح ہی کی ریٹنگ دی تھی وگرنہ مضحکہ خیز کی ریٹنگ بھی دی جا سکتی تھی۔ میں خلاف رائے کو منفی رنگ نہیں دیتا۔
 
arifkarim

معطل
یہ کب کی بات ہے؟ پچھلے سال ریلیز ہونے والی اینیمیٹڈ فلم ’تین بہادر‘ کے گانے تو شیراز اوپل نے ہی گائے تھے۔
جی کافی سال قبل شیراز موسیقی کو ترک کر کے مذہب کی طرف آگئے تھے لیکن دال نہیں گلی تو واپس موسیقی والی کافرانہ لائن اختیار کر لی:
http://www.pakium.pk/2012/03/30/shiraz-uppal-explains-left-music
 
اکمل زیدی

محفلین
مذہبی باتیں مزاحیہ نہیں لیکن ہر شعبہ زندگی میں مذہب کی آمیزش یقیناً مزاحیہ ہے بلکہ مضحکہ خیز ہے۔
بھئی بغیر کسی معذرت بلکل غیر متفق .... عزیزم بات جب اسلام کی ہو ...تو واضح رہے یہ ہر شعبہ زندگی کا احاطہ کرتا ہے ...پیدائش سے لے کر ...قبر تک ...کیونکے اسلام صرف مذہب نہیں بلکے اس میں پورا آئین زندگی ہے ... یہ دین فطرت ہے ..(.اب صرف ریٹنگ مت دے دینا بات کرنا) ..میں مسلمانوں کی بات نہیں کر رہا اسلام کی بات کر رہا ہوں خیال رہے .... کیونکے مسلمانوں میں تفرقہ ( جو نہیں ہونا چاہیے ) ہوسکتا ہے ...اسلام میں نہیں .. .
 
arifkarim

معطل
عزیزم بات جب اسلام کی ہو ...تو واضح رہے یہ ہر شعبہ زندگی کا احاطہ کرتا ہے
اسے Totalitarianism کہا جاتا ہے جہاں ایک خاص فکری سوچ پورے معاشرے کا احاطہ کر لے اور تمام شعبہ جات زندگی میں مداخلت کرے۔ جبکہ اسلام ایک دین یا مذہب ہے۔ یہ پورے معاشرے کا احاطہ ہرگز نہیں کر سکتا۔
 
یہ آپ کی سوچ ہے .......... :)
 
جاسمن

لائبریرین
:angry1:ازراہِ کرم سبحان اللہ جیسے مقدس کلمات پہ تو مزاحیہ کی ریٹنگ نہ دیا کریں۔ ذاتی رائے وغیرہ پہ دے دیا کریں بلکہ ضرور دیا کریں۔:LOL:
 
arifkarim

معطل
یہ آپ کی سوچ ہے .......... :)
یہ صرف میری ہی سوچ نہیں ہے۔ ان سب فنکاروں، گلوکاروں کی بھی ہے جو فنون لطیفہ میں اعلیٰ مقام حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن پھر کوئی مولوی انہیں خوف میں مبتلا کر دیتا ہے۔ آپ سمجھتے ہیں اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے تو اس میں فنون لطیفہ کا مقام محض خطاطی تک رہ گیا ہے؟
 
جاسمن

لائبریرین
میں سب کے بارہ میں تو نہیں کہہ سکتا البتہ جنید جمشید، شیراز اپل، علی حیدر علی الاعلان موسیقی کو چھوڑ کر گئے ہیں۔
عروج ناصر کو میں نے ایک پروگرام میں مہمان کے طور پہ دیکھا تھا۔ میزبان کے پوچھنے پہ وہ اپنی زندگی میں آنے والی مثبت تبدیلیوں کے بارے میں بتا رہی تھیں۔
 
Top