پاکستانی مصنوعات اور ہماری ترجیحات

فرحت کیانی

لائبریرین
Massarat Misbah
Nabila
Luscious Cosmetics
Medora
Swiss Miss
Sweet Touch
Odho Cosmetics
J. Makeup
Clazona
یہ نو میک اپ برانڈ پاکستانی ہیں۔ ان میں پرفیومز اور لوشنز بھی ہیں۔
اگر کسی نے اِن میں سے کچھ استعمال کیا ہے تو اپنے نتائج سے اگاہ کریں۔
میں نے میڈورا اور سوئس مس کی کچھ چیزیں استعمال کی ہیں۔ کافی بہتر ہیں۔ اب سوچ رہی ہوں کہ اوڈھو اور جے میک اپ کی چند چیزیں لوں گی ان شاءاللہ۔
مسرت مصباح کی چیزوں کی کافی تعریف سنی یے کہ خاص پاکستانی موسم اور جلد کی اقسام کو مد نظر رکھ کر بنائی جاتی ہیں۔ استعمال کا اتفاق نہیں ہوا۔
نبیلہ کی زیرو میک اپ کٹ کے مداحوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ عتیقہ اوڈھو کے آئی شیڈوز بہت خوبصورت ہیں ہی اور دیرپا بھی ہیں۔ اسی طرح ان کی لپ اسٹکس بھی بہت اچھی ہوا کرتی تھیں۔ Lucious کی اکثر چیزیں اچھی ہیں خصوصا ان کا فیس پرائمر۔ آئلی جلد کے لیے بہترین۔
جے ڈاٹ کی کاسمیٹکس ٹھیک ہی ہیں۔ ذاتی طور پر میں ایک دو چیزیں ان کی سیلز گرل کے بہت مجبور کرنے پر خریدی تھیں لیکن قیمت اور کوالٹی میں توازن نہیں۔ جنید جمشید کے نام کو ہی پیش کیا جا رہا ہے بس۔ ہاں خوشبوئیں بہت اچھی ہیں اور اگر قیمت زیادہ بھی لگے تو بھی لے لینی چاہئیں۔ مجھے اس لیے بھی پسند ہیں کہ نان الکوحل ہیں اور تحفے میں دینے کے لیے زبردست۔ ان کا کارڈ ہو تو قیمت مناسب ہو جاتی ہے۔
۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
مسعود ٹیکسٹائل ملز المعروف MTM پوما، پولو وغیرہ کے لئے سامان تیار کرتی ہیں- اس میں 2000 سے زائد ملازمین صرف کھرڑیانوالہ یونٹ میں ہیں- وغیرہ وغیرہ




شیزان کا اپنا ایک مسئلہ ہے- :sneaky:
شیزان پاکستانی کمپنی ہے؟
 

فرحت کیانی

لائبریرین
نیشنل کی سوّیاں مجھے پسند ہیں۔
مجھے شان کی بنسبت نیشنل کے مصالحے زیادہ اچھے لگتے ہیں۔ شان کے مصالحے زیادہ سپائسی ہوتے ہیں اور میٹھے زیادہ میٹھے۔ نیشنل میں مصالحہ اور میٹھا شان کی نسبت قدرے کم ہوتا ہے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
شنگریلہ فوڈز کیا پاکستانی کمپنی ہے؟ مجھے ان کا اچار بہتر لگتا ہے کہ تیل میں ڈالا ہوتا ہے۔ دیگر کمپنیوں کا عموما سرکے میں ہوتا ہے۔
شنگریلہ کا سرکہ/سوئے اور چلی ساس نوڈلز/پاستہ وغیرہ کے لیے استعمال کرتے ہیں اور مجھے کافی بہتر لگتا ہے۔ ان کا سفید سنتھیٹک سرکہ ہمارے گھر پانی کی بوتلوں اور دیگر چیزوں کی صفائی میں استعمال ہوتا ہے اور بہترین ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
D

Dawlance

H

Haier Pakistan

P

PEL (Pakistan)

S

Siemens Pakistan
وکی پیڈیا پہ یہ چار کمپنیاں پاکستان کے نام سے ہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
اب جبکہ وکی پیڈیا کی تلاش بھی ناکام ہوئی تو کوئی بتائے پاکستانی الیکٹرانک مصنوعات کے نام
 

جاسمن

لائبریرین
اب تک کا دھاگہ بتاتا ہے کہ
پاکستان میں
1۔ کاسمیٹکز
2۔سِلے اور ان سلے کپڑے اور ان کے اچھے برانڈز
3۔جوتے
4۔کھیل کا سامان
بہتر ہے۔
کیا میں نے درست اندازہ لگایا ہے؟
کیا کوئی چیز شامل ہونے سے رہ گئی ہے؟
 

جاسمن

لائبریرین
شیمپو کی تلاش ہے کم داموں میں۔
خواتین ڈائجسٹ والے بھی تو کوئی شیمپو بناتے ہیں۔
 
آخری تدوین:
Top