پاکستانی مصنوعات اور ہماری ترجیحات

محمداحمد

لائبریرین
واہ۔ یہ ہوئی نا بات۔ میں جانتی تھی کہ آلکسی ٹیم کے رکن ہونے کی حیثیت سے آپ کو میری قابلیت کا درست اندازہ ہو گا۔
اب 12 صفحے مطلب 12 کلکس اور پھر 12 بار سکرول کرنا۔ اتنی مشقت۔ نہیں بھئی۔ ہم سے یہ کشٹ نہیں ہو گا۔
باقی تاریخ جو بھی بتاتی ہے ٹھیک بتاتی ہے لیکن اتنا طویل بتاتی ہے کہ میں سنتے سنتے تھک جاتی ہوں۔

فضول خرچی۔ :)

تین بار 12 لکھا۔ کوئی حل نہیں ملا کیا؟
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے آپ کا جواب زیادہ تر تو تاریخ اور میری کاہلی کے بارے تھا۔ ذوالقرنین کے سوال کا جواب تو کہیں بھی نہیں۔

ہمارا جواب یہ تھا کہ مدعی دعویٰ کے حق میں ثبوت "باوجوہ" فراہم نہیں کر سکیں گی سو آپ اطمینان رکھیے۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
میٹرو کے جوتے
احسان کے جوتے خاص طور پہ بہترین ہیں۔
البتہ سٹائلو کے اب ڈسپوریبل ہو گئے ہیں۔
میں تو اب اگر کبھی سٹائلو کی دکان پر چلی جاؤں تو انھیں کہہ کر آتی ہوں کہ آپ کے جوتوں میں سٹائل نام کی کوئی چیز نہیں بچی۔
ویسے جاسمن اچھے آرام دہ جوتوں میں آپ کی ترجیح کون سی کمپنی ہے؟ مجھے سب سے مشکل جوتوں کی خریداری میں ہوتی ہے۔ مجال ہے کہ ڈیزائن اور آرام دونوں ایک ہی جوتے میں مل جائیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
آج میرے ہال کا اے سی ٹرپ کر گیا۔ میں اکیلا بیٹھا تھا۔ ڈیڑھ گھنٹہ میں انتظار کرتا رہا۔ آخر ایک اور ساتھی آیا کہتا اے سی کیوں بند ہے۔ میں نے کہا۔ حیرت ہے۔۔۔ پتا نہیں یار۔ ذرا چلانا۔۔۔۔
یہ تو گڑھی ہوئی بات ہے ویسے۔
 
جاسمن

لائبریرین
میں تو اب اگر کبھی سٹائلو کی دکان پر چلی جاؤں تو انھیں کہہ کر آتی ہوں کہ آپ کے جوتوں میں سٹائل نام کی کوئی چیز نہیں بچی۔
ویسے جاسمن اچھے آرام دہ جوتوں میں آپ کی ترجیح کون سی کمپنی ہے؟ مجھے سب سے مشکل جوتوں کی خریداری میں ہوتی ہے۔ مجال ہے کہ ڈیزائن اور آرام دونوں ایک ہی جوتے میں مل جائیں۔

کبھی سٹائلو میری پہلی اور آخری ترجیح تھا۔ انارکلی کے سٹائلو سے آغاز کیا۔ اپنی نوکری بھی ان ہی کے جوتے پہن کے شروع کی۔ شادی پہ سٹائلو اور احسان کے سوا کسی اور برانڈ کے جوتے نہیں لئے۔ اور ایک جب تک بہاولپور میں برانڈز شروع ہوئے، میں لاہور سے جوتے لاتی تھی۔
اب تو سٹائلو کو چھوڑ رہی ہوں رفتہ رفتہ۔
پھر میں میٹرو راولپنڈی سے پہلی بار تین جوتے لئے۔ ایک اپنی سہیلی کو دیا اور دو میں نے خوب ہنڈائے۔ یہ سٹائلو والا معیار تھا۔
اب میں میٹرو سے یا مقامی جوتے یا جس برانڈ سے پسند آجائے۔ بس آرام دہ ہو۔ کچھ نہ کچھ ہیل ضرور ہو۔ لیکن ہیل بہت بڑی نہ ہو۔ اب اس طرح کی کئی شرطیں ہوتی ہیں تو کم جوتے پسند آتے ہیں اور بہت گھومنا پڑتا ہے۔
لیکن ایک آرام ہوگیا ہے۔ ایمی کا اور میرا ایک ناپ ہے۔ میری امی جی کا بھی۔ سو ہم تینوں کچھ جوتوں میں ادل بدل کر لیتے ہیں۔
 
میں نے بھی احسان والوں سے پہلا جوتا ایک کولہا پوری لاہور سے ہی خریدی تھی۔
ابھی جب سے پاکستان واپسی ہوئی ہے، اچھا جوتا ڈھونڈنے میں بہت وقت لگ جاتا ہے۔ شاید اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ پہلے میں جاگرز اور ٹرینرز زیادہ پہنتی تھی تو مسئلہ نہیں ہوتا تھا۔ اب مشکل ہو جاتی ہے۔ Borjan اور باٹا آرام دہ جوتوں میں میری ترجیح ہوتے ہیں۔ جو بین الاقوامی برانڈز یہاں موجود ہیں، مجال ہے کوئی اچھی چیز یہاں رکھی ہو۔ باٹا سے کوئی کوئی جوتا بہت اچھا مل جاتا ہے۔ اور borjan میں آرام کے ساتھ ساتھ سٹائل بھی ہے لیکن وہاں بھی بہترین جوتا قسمت سے ہی ملتا ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
Borjan کیا پاکستانی کمپنی ہے؟
اسی طرح hush puppies کے جوتے بھی بہت اچھے ہوتے ہیں لیکن مجھے علم نہیں کہ پاکستانی ہے یا نہیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
باریزے (bareeze) اور شنیئر (chinyre) بھی پاکستانی ہیں۔
دونوں کا کپڑا کوالٹی میں بہترین اور قیمت مہنگی کے ساتھ دو بار ترین لگا لیں۔ میرے جیسے لوگ عموما یہاں سے سیل کے دنوں میں خریداری کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
Borjan کیا پاکستانی کمپنی ہے؟
اسی طرح hush puppies کے جوتے بھی بہت اچھے ہوتے ہیں لیکن مجھے علم نہیں کہ پاکستانی ہے یا نہیں۔
بورجن اور احسان والے تو کافی سوشل ورک بھی کرتے ہیں۔ سٹائلو کے مالک اپنے گھر میں درس دیتے ہیں۔
 
Top