آج پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ چٹاگانگ میں کھیلا جا رہا ہے۔
پاکستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 1۔46 اوور میں 177 اسکور بنائے اور اس کے سب کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔ نمایاں بلے باز یونس خان 26، مصباح 47 اور عمر اکمل 57 کے ذاتی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
شعیب اختر اس بار بھی صفر پر گئے۔ آفریدی صرف 9 اسکور بنا سکے۔
جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے 5 اوور میں 16 اسکور بنائے ہیں اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے۔