پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش میں

نبیل

تکنیکی معاون
ابھی تو بنگلہ دیش کی حالت کچھ پتلی ہی لگ رہی ہے۔ 84 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔ سپن وکٹ اب پاکستان کے لیے سازگار ثابت ہو رہی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستانی کھلاڑیوں نے 119 پر بنگال کے شیروں کو ڈھیر کر دیا۔

بنگلہ دیش کی ٹیم صرف 38 اوور کھیل سکی۔

کیا آپ مانیں گے کہ شعیب ملک مین آف دی میچ ہے جس نے 4 اوور کرائے جس میں 2 میڈآن تھے۔ اور چھ اسکور دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ ٹیم میں رہنے کی جگہ بنا لی ہے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم 68 پر ایک آؤٹ تھی 119 پر سب آؤٹ۔
 

فہیم

لائبریرین
پاکستانی کھلاڑیوں نے 119 پر بنگال کے شیروں کو ڈھیر کر دیا۔

بنگلہ دیش کی ٹیم صرف 38 اوور کھیل سکی۔

کیا آپ مانیں گے کہ شعیب ملک مین آف دی میچ ہے جس نے 4 اوور کرائے جس میں 2 میڈآن تھے۔ اور چھ اسکور دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ ٹیم میں رہنے کی جگہ بنا لی ہے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم 68 پر ایک آؤٹ تھی 119 پر سب آؤٹ۔

بندے کا 200 واں ونڈے تھا۔
بیٹنگ میں تو موصوف 2 گیندیں کھیل کر 0 پر چلتے بنے۔
لیکن باؤلنگ کے حوالے سے واقعی یاد گار بنالیا میچ کو۔
 

شمشاد

لائبریرین
پوری سیریز میں نہیں چلے۔ آج لگتا ہے ڈانٹ پڑی ہو گی کہ آخری موقع ہے کچھ کر کے دکھا دو نہیں تو سیالکوٹ کی راہ لو۔
 

محمد امین

لائبریرین
ہم تو اپنے عزیز کے گھر بیٹھے تھے۔۔۔۔ موبائل فون پر کرک انفو کھول کر دیکھا تو ہماری چیخیں نکل گئیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

فہیم

لائبریرین
ہم تو اپنے عزیز کے گھر بیٹھے تھے۔۔۔ ۔ موبائل فون پر کرک انفو کھول کر دیکھا تو ہماری چیخیں نکل گئیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔

ضرور جناتی چیخیں رہی ہونگی
rolleyes.gif
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آج 9 دسمبرکو چٹاگانگ میں پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہوا۔

پاکستانی ٹیم نے بنگال کے شیروں کو 135 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس بھیج کر اپنی اننگ شروع کی اور پہلے دن کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 132 اسکور بنائے تھے۔ محمد حفیظ 74 اور توفیق عمر 53 کے انفرادی اسکور پر دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کریں گے۔

امید تو یہی ہے کہ ایک بڑا اسکور کر کے میزبان ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دیں گے۔ موجودہ صورتحال میں میزبان ٹیم کا اننگ کی شکست سے بچنا محال نظر آ رہا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستانی ٹیم نے 280 اسکور کی برتری حاصل کر لی ہے اور ابھی اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔

دوسرے دن محمد حفیظ 143، توفیق عمر 61، مصباح الحق 20 اور محمد اظہر 26 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ اول الذکر تینوں کھلاڑی ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

اس وقت یونس خان 96 اکے انفرادی اسکور اور اسد 40 کے انفرادی اسکور پر کھیل رہے ہیں۔

امید ہے پاکستانی ٹیم تیسرے دن کھیل کر 500 کے قریب برتری حاصل کر کے بنگلہ دیش کو دوسری اننگ کھیلنے کی دعوت دے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج تیسرے دن کے اختتام پر صورتحال کچھ یوں ہے کہ پاکستان نے 594 کے مجموعی اسکور اور 5 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی باری ختم کر کے میزبان ٹیم کو دوسری اننگ کھیلنے کی دعوت دی ہے۔ پاکستان کےیونس خان نے 200 اسکور بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ جبکہ اسد 124 اسکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جواب میں میزبان ٹیم نے 134 اسکور بنائے ہیں اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو چکے۔

بنگلہ دیش کو اسکور برابر کرنے کے لیے ابھی 325 اسکور بنانے کی ضرورت ہے جبکہ اس کے چھ کھلاڑی باقی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج چوتھے دن کا کھیل جلد ہی ختم ہو گیا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستانی گیند بازوں کا مقابلہ نہ کر سکی اور 275 کے مجموعی اسکور پر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگ اور 184 اسکور سے فتحیابی حاصل ہوئی۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ڈھاکہ میں دوسرا بین الاقوامی ٹیسٹ میچ شروع ہوا۔ پاکستان نے ٹاس جیب کو میزبان ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔

میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئےپہلے دن کے اختتام پر 234 اسکور بنائے تھے اور اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ نفیس 97 پر آؤٹ ہوئے جبکہ شکیب الحسن 108 کے انفرادی اسکور پر کھیل رہے ہیں۔

پاکستان کی طرف سے عمر گل نے 2 اور عزیز چیمہ نے 3 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج میچ کے دوسرے دن میزبان ٹیم نے صرف 104 اسکور کے عوض باقی کی پانچ وکٹیں بھی کھو دیں۔ مجموعی اسکور 338۔

جواب میں پاکستان نے 87 اسکور بنائے تھے اور ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا تھا۔

اس وقت توفیق عمر 44 اور اظہر علی 26 کے انفرادی اسکور پر ہیں۔

صبح میں دھند کی وجہ سے میچ دیر سے شروع ہوا اور ختم بھی مقررہ وقت سے پہلے ہوا۔

اس میچ کا انجام مجھے تو برابر پر ختم ہوتے نظر آ رہا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج میچ کے تیسرے دن پاکستانی ٹیم نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 292 اسکور بنائے تھے۔ ابھی بھی پاکستان کو میزبانی ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے 46 اسکور درکار ہیں۔

توفیق عمر 130 اور اظہر 57 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

اس وقت یونس خان 48 پر اور مصباح 26 پر کھیل رہے ہیں۔

میچ برابری پر ختم ہوتا نظر آ رہا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج میچ کے چوتھے دن پاکستانی ٹیم نے292 پر تین کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگ شروع کی اور 470 اسکور تمام کھلاڑی آؤٹ پر ختم کی۔

جواب میں میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگ شروع کی اور چوتھے دن کے اختتام پر 114 اسکور پانچ کھلاڑی آؤٹ پر آج کے کھیل کا اختتام ہوا۔ ابھی بھی میزبان ٹیم کو پاکستان کی برتری ختم کرنےکے لیے 18 اسکور کی ضرورت ہے۔

اگر تو پاکستانی ٹیم نے دن کے پہلے سیشن میں باقی کی پانچ وکٹیں حاصل کر لیں تو امید کی جا سکتی ہے کہ پاکستان یہ میچ بھی جیت جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ فرحان۔

ابھی صرف 29 اسکور درکار ہیں میچ جیتنے کے لیے۔ اور پوری امید ہے کہ پاکستان یہ میچ بھی جیت جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
مبارک ہو پاکستان نے دوسرا بین الاقوامی ٹیسٹ میچ بھی جیت لیا ہے۔

پاکستان نے یہ میچ 7 وکٹوں سے جیتا ہے۔ مصباح اس وقت کریز پر آئے جب پاکستان کو جیتنے کے لیے 2 اسکور کی ضرورت تھی، انہوں نے دوسری بال پر چھکا مار کر میچ کو اختتام پر پہنچایا۔
 
Top