پاکستان اور جنوبی افریقہ شارجہ میں - پہلا بین الاقوامی ٹی20 میچ

عینی شاہ

محفلین
ویسے کل کے میچ میں کسی نے انٹرسٹ نہیں لیا ۔۔ میں بھی 6 آؤٹ ہونے کے بعد بِگ باس دیکھنے لگ گیا تھا ۔۔ پھر گھر بات کرنا شروع کر دی ۔
دیکھیں نا جب ایک ٹیم ہار رہی ہے ہر دافا تو کون انٹرسٹ لینا ہے پھر اچھا کیا اپ نے بھی :)
 
بھلکڑ

لائبریرین
601539_548971248525162_702488769_n.jpg

انیس الرحمن
 
محمداحمد

لائبریرین
اور یہی واحد وجہ ہے !!!
ہاں ٹیم کو بُرا نہیں کہوں گا سو بار بھی ہاریں تولیکن جو سخت فیصلےنہیں کر پارہے وہ بُرے ہیں! :)

یوں بھی انیس بھائی کو تو ہم نے خود ہی ایگزیمپشن دی ہوئی ہے لیکن آج کل کئی اور "نوواردانِ کرکٹ" بھی گردشِ زمانہ کی چھتری تلے پاکستانی ٹیم کے تمسخر اُڑانے کو ہی عین ثواب گردانتے ہوئے دامے درمے سخنے (زور صرف آخری والے پر ہی ہے) اپنا حصہ ڈالنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرتے۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
احمد آپ ہی بتائیے کل کے میچ میں ہمارے کھلاڑیوں نے کیا کیا ہے؟ بلے باز، سوائے عمر اکمل کے، باقی سب میرے محلے کے بلے باز ثابت ہوئے۔
گیند بازوں کی ایک نہ چلی اور تو اور فیلڈنگ میں گیند ان کے ہاتھ سے نکل نکل جاتی تھی۔ ایسا لگتا تھا گیند بہت گرم تھی کہ پکڑتے تھے اور ہاتھ جلتے تھے۔

اب ایسی ٹیم کو کوئی کیا کہے؟

رہی سہی کسر کل 15 نومبر والے میچ میں پوری کر لیں گے۔
 
مقدس

اردو پلیزز :)
 
ارے لعنت بھیجیے کرکٹرز پر ہم تو "تبصرہ نگاروں" کی بات کر رہے ہیں۔ :)
 
Top