حاتم راجپوت

لائبریرین
آخری تدوین:

فہیم

لائبریرین
یہ دھاگہ کل یعنی 20 مارچ بروز جمعہ کو پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والےسیمی فائنل پر تبصرہ کے لیے بنایا گیا ہے۔ محفلین اپنی توقعات ،محسوسات اور خدشات یہاں بیان کر سکتے ہیں۔ :)
arifkarim محمداحمد حسیب عبدالحسیب عثمان ایچ اے خان
عمر سیف لئیق احمد

کوارٹر:)
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
محمد عرفان کی انجری کے بعد کوارٹر فائنل میں یاسر شاہ اور احسان عادل میں سے کسی ایک کو کھلانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ دونوں ہی بالکل نئے کھلاڑی ہیں اور دونوں کا بین الاقوامی تجربہ نہ ہونے کے برابر ہے۔
یاسر شاہ کی عمر اٹھائیس برس ہے اور یہ داہنے ہاتھ کے لیگ اسپنر ہیں۔ اب تک 2 ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں دو ہی وکٹیں حاصل کر پائے ہیں۔
جبکہ احسان عادل کی عمر بائیس برس ہے اور یہ داہنے ہاتھ کے میڈیم فاسٹ باؤلر ہیں۔ اب تک پانچ ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں اور تین وکٹیں ان کے نام ہیں۔
آپ لوگوں کا کیا خیال ہے کہ کس کو فوقیت دینی چاہئے؟ یاد رہے کہ ایڈیلیڈ کی وکٹ سیمرز کی مددگار ہونے کی پیشنگوئی کی جا چکی ہے۔
 
آخری تدوین:

حاتم راجپوت

لائبریرین
انڈیا بنگلہ دیش سے جیت کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکا ہے۔ اب اس کا مقابلہ کل کے کوارٹر فائنل کے فاتح سے ہو گا۔ میری نیک خواہشات پاکستان کے ساتھ ہیں۔ :)
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
مصباح نے پریس کانفرنس میں پلیئنگ الیون کو سیکرٹ رکھا ہے۔ اور سننے میں یہ بھی آیا ہے کہ محمدعرفان نے آج نیٹ پریکٹس بھی کی ہے۔
 

arifkarim

معطل
مشکل ہے پاکستان کے لیے۔ اپ سیٹ ہی ہوگا اگر پاکستان جیت گیا۔

حالانکہ آپ کا جدول اب تک صحیح چل رہا ہے۔ یہ وقت پیچھے ہٹنے کا نہیں۔ :)
اپنے طوطے سے درخواست کروا کر پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ کا نتیجہ بدلوا لیجیے۔ :)

مجھے ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ آپ میرے اس مبینہ طور پر مضحکہ خیز جدول کے قریب تر ہوتے جا رہے ہیں؟

b389.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top