پاکستان بمقابلہ انڈیا۔۔۔ ایشیاء کپ 2014

بھلکڑ

لائبریرین
میں نے تو فوراََ کہا تھا کہ اگر حفیظ نے آج میچ سیٹ نہ کیا تو مار کھائے گا میرے سے ۔۔۔۔!میرے باباجی کو آؤٹ کروا دیا تھا! :)
باقی الحمدللہ!
 

شمشاد

لائبریرین
اشوین کے آخری اوور سے پہلے کمار نے 49واں اوور کروایا تھا۔ میں سمجھ رہا تھا کہ اسی اوور میں میچ ختم ہو جائے گا کہ لالہ سٹرائیک پر ہے۔ اُلٹا یہ ہوا کہ اس اوور میں دو وکٹیں چلی گئیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
سعید اجمل کے آؤٹ ہونے پر جنید نے آخری کھلاڑی کے ہوتے ہوئے اشوین کی گیند پر ایک اسکور لیکر لالہ کو سٹرائیک کا موقع دیا اور لالہ نے موقعے سے صحیح فائدہ اٹھایا۔

اشوین تو اب کئی ماہ تک کسی کو منہ کو دکھانے کے قابل نہیں رہا۔
 

ساقی۔

محفلین
سنا ہےآج کرکٹ میچ ہے لیکن مجھے ابھی تک یہ نہیں پتا کہ پاکستان کے علاوہ دوسری ٹیم کون سی ہے۔ دراصل مجھے ایک ذرہ برابر شوق نہیں کرکٹ میچ دیکھنے کا ۔ نرا ٹائم کا ضیاع لگتا ہے مجھے۔ ویسے کس ٹیم کی باری ہے ابھی؟
 

ماہی احمد

لائبریرین
شمشاد بھائی، بھلکڑ ، لئیق احمد بھائی، ابن رضا بھائی، آبی ٹوکول بھائی
مزے کی بات سنیں
میچ کے فوراً بعد چچی کی کال آئی مبارک سلامت کے بعد کہنے لگیں کہ جو سب سے چھوٹا کزن ہے (نرسری میں ہے) وہ باقائدہ چیخیں مار رہا تھا کہ "اگر فریدی آؤٹ ہوا تو میں نے مر جانا ہے":ROFLMAO:
اور چچی کہنے لگیں کہ اسے بڑی مشکل سے قابو کر کے گود میں بٹھایا ہوا تھا۔ :p
 
Top