پاکستان بمقابلہ انگلینڈ :اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ

محمد وارث

لائبریرین
مصباح اینڈ کمپنی نےمیچ جیتنے کے بعد ڈنڈ پیل کر ایک طرح سے گویا اپنی طاقت اور تفاخر کا اظہار کیا تھا، لگتا ہے گوروں نے اچھا خاصا ”مائنڈ” کیا ہے :)
 
اسٹمپس ڈے ون 314-4
جو روٹ 141،راحت علی 69-2
فرنگیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہر ہ کیا ہے۔خاص طور پر ایک آخری ہوائی باورچی اور جو بریلینٹ جڑ نے نہایت عمدہ بیٹنگ کی۔
اگرچہ پہلے دن کے بعد انگلینڈ کا پلڑا بھاری ہے۔لیکن پاکستان کل جلدی سے وکٹیں کھڑا کر واپسی کر سکتا ہے۔
400 تک کا مجموعہ اس پچ پر ٹھیک ہے البتہ اسکے اوپر اسکور ہونے کے بعد پاکستانی بلے بازوں کے بھی ہاتھ پاؤں پھولنے لگ جائینگے۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
اس میچ میں ہار سے بچنے کی حکمتِ عملی کے ساتھ کھیلنا پڑے گا۔ بظاہر حالات سازگار نظر نہیں آتے۔ پاکستان کو پہلی اننگز میں 130 اوورز سے زیادہ کی بیٹنگ کرنا ہو گی۔
 
اس میچ میں ہار سے بچنے کی حکمتِ عملی کے ساتھ کھیلنا پڑے گا۔ بظاہر حالات سازگار نظر نہیں آتے۔ پاکستان کو پہلی اننگز میں 130 اوورز سے زیادہ کی بیٹنگ کرنا ہو گی۔
اگر 400 سے پہلے وکٹیں گرا لی جائیں تو جیت کا سوچا جا سکتا لیکن چوتھی اننگ میں بیٹنگ اور پچ کی حالات کے مطابق پاکستان کو پہلی اننگ میں 130+30 اوورز کھیلنے ہونگے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
مصباح اینڈ کمپنی نےمیچ جیتنے کے بعد ڈنڈ پیل کر ایک طرح سے گویا اپنی طاقت اور تفاخر کا اظہار کیا تھا، لگتا ہے گوروں نے اچھا خاصا ”مائنڈ” کیا ہے :)

مائنڈ کرنا بنتا بھی ہے۔

یوں بھی اپنی ہی سرزمین پر میچ ہار کر وہ کم بیک کرنے کی ہر ممکن کوشش تو کریں گے ہی۔۔۔!

اب پاکستانیوں کو استقامت کی ضرورت ہے۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
مائنڈ کرنا بنتا بھی ہے۔

یوں بھی اپنی ہی سرزمین پر میچ ہار کر وہ کم بیک کرنے کی ہر ممکن کوشش تو کریں گے ہی۔۔۔!

اب پاکستانیوں کو استقامت کی ضرورت ہے۔ :)
ویسے اس دوسرے ٹیسٹ میں میچ ڈرا بھی کر گئے تو پھر ڈنڈ پیلنا بنتا ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے اس دوسرے ٹیسٹ میں میچ ڈرا بھی کر گئے تو پھر ڈنڈ پیلنا بنتا ہے۔

اسی طرح چلے تو تیسرے میں ہار کر بھی یہ فریضہ انجام دینا پڑے گا۔ :) :)

بہرکیف ٹیسٹ ہے اور اس میں اُتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔ آج تو محض دوسرا دن ہے۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
اسی طرح چلے تو تیسرے میں ہار کر بھی یہ فریضہ انجام دینا پڑے گا۔ :) :)

بہرکیف ٹیسٹ ہے اور اس میں اُتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔ آج تو محض دوسرا دن ہے۔ :)
آپ نے درست فرمایا کہ ٹیسٹ میں ڈرامائی موڑ آتے ہی رہتے ہیں، لیکن اس میچ کی سمت کافی حد تک واضح ہو گئی ہے پہلے دن کے کھیل سے۔ اور ایسی پوزیشن سے میچ نہ جیتنا یا ڈرا کروا لینا، انگلینڈ کے لیے ایک دھچکا ہوگا۔
 
مڈل آرڈر میں جب یوسف، انضی اور یونس ہوتے تھے تب کبھی ہی پاکستان کا سکور 450 تک یا 500 سے اوپر دیکھا تھا۔ اس مڈل آرڈر کے ساتھ تو ناممکنات میں سے ہے۔ اور ماضی قریب کا کوئی میچ جو بیٹنگ کے بل بوتے پہ جیتا گیا ہو۔ (1 عدد کیس ایکسپشنل گنا جائےگا)
 
محمداحمد

لائبریرین
دوسرے دن کا کھیل جاری ہے اور انگلینڈ نے 362 رنز بنا لیے ہیں۔ وہی چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔

روٹ کی جڑیں مزید گہری ہو گئیں ہیں اور 150 کا سنگِ میل عبور کر چکے ہیں۔

واکس 37 رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔

پاکستانی بالرز فی الحال پانی بھر رہے ہیں۔ :)
 
فلک شیر

مقدس آپا
مبارکباد قبول کیجیے
 
Top