پاکستان بمقابلہ انگلینڈ :لارڈز ٹیسٹ

محمد وارث

لائبریرین
لیکن اگر سویلین "آفف دا کورس" تفریح میں کر بھی لیں تو اس میں کوئی ایساحرج بھی نہیں ۔
لیکن آرمی کے ٹریننگ کیمپ کا کرکٹ سے کیا تعلق ؟یہ سمجھ نہ آیا ۔
اب اگر کہیں خدا نخواستہ ہار گئے تو پھر گراؤنڈ میں "مرغا" بن کر بھی دکھائیں گے ہماری پیاری ٹیم کے "جوان"۔ :)
 
یاسر شاہ کو 120 سالہ ریکارڈ توڑنے کے لئے اگلے 2 میچز میں 14 وکٹیں درکار ہیں۔
ابھی 13 میچز میں 86 وکٹس ہیں۔ ریکارڈ 16 میچز میں 100 وکٹس کا ہے جو 1896 میں بنا تھا۔
 
آخری تدوین:
اب اگر کہیں خدا نخواستہ ہار گئے تو پھر گراؤنڈ میں "مرغا" بن کر بھی دکھائیں گے ہماری پیاری ٹیم کے "جوان"۔ :)
مرغا تو سیویلین سزا ہے۔
گورکھا پوزیشن فٹ رہے گی:p
hqdefault.jpg
 
اور یہ بیس سال میں پہلا موقع ہے کہ کوئی پاکستانی باؤلر ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آیا ہے۔ اس سے پہلے مشتاق احمد نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا اور وہ بھی لیگ سپنر تھے اور موجودہ باؤلنگ کوچ۔
 
جنرل مصباح الحق خان نیازی
۔۔۔
تویتر الباکستان بھرا پڑا ہے رنگ برنگی باتوں سے۔ کچھ ملاحظہ ہوں

لیفٹینٹ جنرل مصباح الحق کو ترقی دے کر جنرل بنا دیا گیا، آپ فوج کی ٹُک ٹُک بٹالین سے منسلک رہ چکے ہیں
۔۔
مصباح الحق نے آرمی چیف کا فون کھڑے ہو کر سنا۔ ڈاکٹر قیامت مسعود
۔۔
وزیراعظم اور آرمی چیف کی دوستی میں دراڑ۔ فیصلہ کن مرحلہ آ گیا، مصباح کس کا ہو گا ؟
۔۔
آج نجم سیٹھی اور شہر یار خان محب وطن رہے۔
۔۔
انگلینڈ کی شکست پر انگلینڈ کے چیف آف آرمی سٹاف 'نک کارٹر' نے نوٹس لے لیا۔ تمام کھلاڑی آرمی ہیڈ کوراٹر طلب
۔۔
برطانوی وزیر اعظم کی اپنے شوہر سے سلام دعا بے نظیر بھٹو نے کروائی تھی۔ آج ہار کر انھوں نے احسان کا بدلہ چکا دیا۔ جماعت اسلامی برطانیہ
۔۔
انگلینڈ کے خلاف فتح وزیراعظم کے وہاں گزارے اڑتالیس دنوں کی وجہ سے ہوئی۔ دانیال عزیز
۔۔
یاسر شاہ کو سوئنگ کی تکنیکس کور کمانڈر کراچی نے سکھائیں تھی۔ کامران شاہد
۔۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی پہلی فتح آرمی تربیتی مرکز سے تربیت لینے کی وجہ سے ہوئی۔بوٹ چاٹ ایسوسی ایشن
۔۔
مصباح اچھا کپتان ہے، لیکن وزیر اعظم کے لیے شادی کا ناکام ہونا ضروری ہے۔ نعیم الحق
۔۔
مصباح الیون کی جیت نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہوئی ہے۔ پرویز رشید
۔۔
بچوں کی نانی کو انگلینڈ کی ہار سے صدمہ پہنچا ہے۔ ذرائع
۔۔
Friendship with Afridi ended, now Misbah is my best friend. Asim Bajwa
 
آخری تدوین:

مقدس

لائبریرین
ویسے مجھے آج تک ایک بات سمجھ میں نہیں آئی۔۔ اگر فواد بھائی نے کوئی ایسی پوسٹ کی جس سے آپ سب متفق نہ ہوں اس پر ان سے ایسے بات کرنا بنتا ہے لیکن اب اگر انہوں نے ایک ایسی بات کی ہے جو آپ سب بھی کر رہے ہیں اس پر مذاق بنانا ۔۔۔ یہ سمجھ نہیں آ رہی۔۔ ایسا تو نہیں ہونا چاہیے ناں :( :(
 
ویسے مجھے آج تک ایک بات سمجھ میں نہیں آئی۔۔ اگر فواد بھائی نے کوئی ایسی پوسٹ کی جس سے آپ سب متفق نہ ہوں اس پر ان سے ایسے بات کرنا بنتا ہے لیکن اب اگر انہوں نے ایک ایسی بات کی ہے جو آپ سب بھی کر رہے ہیں اس پر مذاق بنانا ۔۔۔ یہ سمجھ نہیں آ رہی۔۔ ایسا تو نہیں ہونا چاہیے ناں :( :(
میں نے تو ان سے یہ گذارش کی تھی کہ بھائی ایک آدھ پوسٹ ذاتی حیثیت سے بھی کر دیں۔ اب پھر انہوں نے اسی طرح پوسٹ کی ہے تو شرارت کی ہے۔ امید ہے وہ برا نہیں مانیں گے۔ اگر مانا تو معذرت کر لوں گا۔ :)
 
Top